Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی تحریک کی تجویز مسترد کرنے اور ٹی او آر پر حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اپوزیشن نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ میں بل لانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں پاناما پیپرزانکوائری ایکٹ بل لایا جائے گا جس کا نام پاناما لیکس انکوائری ایکٹ رکھا جائے گا جب کہ بل سینیٹ کے اسی سیشن میں پیش کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے لیکن یہاں وزیراعظم کے مقابلے میں وزرا کا رویہ مختلف ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹی او آر کے معاملے پر حکومت کارویہ غیر مناسب تھا کیوں کہ ہمیں کہا گیا کہ وزیراعظم کی واپسی پراپوزیشن سے رابطہ کریں گے لیکن ٹی او آر کے معاملے پر حکومت کی آگے بڑھنے کی نیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بل مسترد ہوا تو صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیا جائے گا اور قومی اسمبلی کے ہراجلاس میں ٹی اوآر کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں میں اتفاق ہے.

ایمزٹی وی(تعلیم)پنجاب بھر کےتمام تعلیمی بورڈز میٹرک جماعت دہم کے رزلٹ کا اعلان 20 جولائی کو دن 10 بج کر 10 منٹ پر کریں گے۔ رزلٹ موبائل فون کے ذریعے بھی معلوم کیا جا سکے گا۔ موبائل سے رزلٹ معلوم کرنے کیلۓ اپنا رول نمبر لکھ کر ''بورڈ کوڈ'' پر بھیجیں گے۔ تمام بورڈ کے کوڈز درج ذیل ہیں۔ گوجرانوالہ 800299 راولپنڈی 800296 لاہور 80029 فیصل آباد 800240 بہاولپور 800298 سرگودھا 800290 ڈیرہ غازی خان 800295 ساہیوال 800292 ملتان 800293

ایمزٹی وی (تعلیم) آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی بڑی تعداد نے محکمہ تعلیم کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر رفیق احمد میمن، عبدالجبار، عبدالرزاق لاشاری، ظہیر حسین اور دیگر نے بتایا کہ2015میں محکمہ تعلیم سندھ میں نوکریوں کے لیے ٹیسٹ د یے تھے تاہم1080 امیدواروں میں سے420 امیدواروں کی فہرست تیار کی گئی اور660اہل امیدواروں کو نا اہل قرار دیتے ہوئے فہرست سے خارج کردیا گیا جو میرٹ کی کھلے عام خلاف ورزی ہے ۔ امیدواروں نے سیکریٹری تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلیت رکھنے والے امیدواروں کو آفر لیٹر دے کر ان میں پھیلی ہوئی بے چینی دور کی جائے۔

      • ایمزٹی وی(تعلیم)جاپان اور پاکستان کے مابین مثالی دوستانہ تعلقات استوار ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں مضبوط تعاون کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کی جامعات تعلیمی ،تحقیقی اور ثقافتی شعبوں میں مثالی تعلقات استوار کریں ۔ان خیالات کا اظہار کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل توشیکا زو آئی سومورانے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ یہ ملاقات جامعہ کراچی اور جاپانی جامعات کے مابین دوررس تعلقات کے قیام میں پہلاقدم ہے ۔جاپانی قونصل جنرل نے ٹوکیو یونیورسٹی اور جامعہ کراچی کے مابین ویڈیوکانفرنس کے ذریعے لیکچر سیریز کے اہتمام کی یقین دہانی کرائی ہے اور جامعہ کراچی کی فیکلٹی اور طلبہ بھی مشترکہ پروگرام کے تحت جاپانی جامعات کے دورے کریں گے ۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے جامعہ کراچی میں جاپانی زبان اور ثقافتی ادارے کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جامعہ کے طلبہ کو جاپانی زبان اور کلچر سے آگاہی ملے گی جو دونوں ممالک کے مابین دوستی اور اعتماد کی فضاء کو تقویت پہنچائے گا

         
         
       
       
       

ایمزٹی وی(تعلیم)محکمہ تعلیم راولپنڈی نے ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کے ہیڈز ، اساتذہ ، کلیریکل اورنان کلیریکل اسٹاف کو موسم گرما کی چھٹیوں کے باوجود اسکولوں میں طلب کرلیا،غیر حاضر ہونے والے عملے کے خلاف محکمانہ اور پیڈایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہور الحق نےاسکولوں میں مردوخواتین اساتذہ ، کلیریکل اوردرجہ چہارم کے ملازمین کی ہر پیر کواسکولوں میں حاضری کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ صوبائی حکومت کی ہدایات ہیں کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں اسکول اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کریں۔ پنجاب ٹیچرزیونین ، پنجاب ایس ای ایس ٹیچر ایسوسی ایشن،ایجوکیٹرزایسوسی ایشن ، پرائمری ایلمینٹری ٹیچر زایسوسی ایشن اوردیگر اساتذ ہ تنظیموں نے فیصلہ پر احتجاج کیا ہے۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اویس شاہ کو گرفتار کرنے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملوث تھی اور اس میں کسی حد تک القاعدہ کے ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کو گزشتہ 3 روز سے اویس شاہ کی افغانستان منتقلی کے حوالے سے انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔ اسی وجہ سے ناکہ بندی بڑھا دی گئی تھی۔ ٹانک کے قریب قائم چیک پوسٹ پر موجود ایک اہلکار نے نیلے رنگ کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی، اسی دوران فورسز کی فائرنگ سے ڈراوئیر ہلاک ہوگیا۔ جب کہ 2 اغوا کاروں نے بھاگنے کی کوشش کی، گاڑی کی تلاشی کے دوران اہلکاروں نے ایک برقع پوش کو موجود پایا۔ کئی بار شناخت پوچھنے پر جب برقع پوش نے جواب نہ دیا تو اہلکاروں نے نقاب الٹ دیا ۔ جس پر برقع میں ایک مرد ملا جس کے منہ بند کیا گیا تھا ، جیسے ہی اس کے منہ سے ٹیپ ہٹایا گیا، اس نے اپنی شناخت اویس شاہ کے نام سے بتائی۔ جس کے بعد اویس شاہ کو کراچی لایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کامزید کہناتھا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 19 ہزار 500 سے زائد کارروائیاں ہوئی ہیں، آپریشن ضرب عضب ہی کی بدولت فاٹا میں حکومت کی رٹ بحال ہوچکی ہے، اب دہشت گردوں کے پاس سرحد کے قریب چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، اگر آپریشن ضرب عضب شروع نہ ہوا ہوتا تو وہ تمام مغوی جو افغانستان سے بازیاب ہوئے ہیں وہ خیبر، تیراہ اور شمالی وزیرستان سے ملتے۔ ابھی یہ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بہت کام باقی ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈی ایچ اے کیس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے سٹی پروجیکٹ 2009 میں شروع کیا گیا جس کے تحت فوج میں شہید ہونے والوں کے ورثا اور جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں سمیت فوج کے دیگر افراد کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی اور حماد ارشد کی کمپنییوں نے ڈی ایچ اے لاہور کو شہدا کی زمینیں خریدنے کے لیے 2009 میں اپنی خدمات پیش کیں اور اس سلسلے میں انہیں ضروری زمین مہیا کردی گئی تاہم 6 سال گزرنے کے باوجود اراضی کے مستحق افراد اس سے محروم رہے جس پر ڈی ایچ اے نے جنوری 2016 میں کامران کیانی اور حماد ارشد کے خلاف نیب میں شکایت درج کیں۔ حماد ارشد کو کرپشن، دھوکا دہی اور فنڈز کے ہیر پھیر کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا تھا اور اب نیب نے کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں اور اس سلسلے میں ڈی جی نیب راولپنڈی اور آئی جی پنجاب کو وارنٹ ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ نیب نے احکامات جاری کیے ہیں کہ کامران کیانی کو گرفتار کرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے تا کہ ڈی ایچ اے کیس کی انکوائری مکمل کی جا سکے۔

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)آزاد کشمیر میں انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی ، قانون ساز اسمبلی کی 41 نشستوں کیلئے پولنگ21 جولائی کو ہوگی ۔ برسر اقتدار پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں کانٹے کا مقابلہ ہے ۔ تحریک انصاف بھی اپنی موجودگی کا احساس دلا رہی ہے ۔ سندھ میں دو نشستوں پر ایم کیو ایم اپنی برتری قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔ شفاف انتخابات کیلئے پولنگ کے دن پاک فوج کے سترہ ہزار جوان بھی فرائض انجام دیں گے
اکیس جولائی جمعرات کو چھبیس لاکھ سے زائد ووٹر اپنے نمائندے چنیں گے ۔ پانچ ہزار چار سو ستائیس پولنگ آسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ ایف سی اور پنجاب کانسٹیبلری کے ساتھ پاک فوج کے سترہ ہزار جوان بھی فرائض انجام دیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما لیکس اسکینڈل اور وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں قیام میں توسیع کی وجہ سے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور چین منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے پاک فوج کو اس میں شامل کرنے کا خواہشمند ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سی پیک منصوبہ سویلین حکومت اور ملٹری قیادت کے درمیان کشیدگی کا باعث بن رہا ہے اس حوالے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین پروجیکٹ کے منتظمین، خاص طور پر کئی وزراء کی شمولیت سے ناخوش ہے، جس کی وجہ سے سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، چین منصوبے کے لیے الگ ٹیم تشکیل دینا چاہتا تھا تاکہ اس منصوبے کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ سی پیک منصوبے میں ملٹری قیادت کے کردار کے حوالے سے ایک سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے اقتصادی اور اسٹریٹجک مفاد میں ہے اس لیے ہم اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 7 جون کو پاکستان میں چینی سفیرسن وی ڈانگ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تھی، جس کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگر مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے اور انھیں بخار ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی ٹانگ کے زخم میں بھی انفیکشن ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی اسلام آباد آمد ملتوی ہوگئی۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ 'وزیراعظم نواز شریف جو اِن دنوں لاہور میں مقیم ہیں انہیں کل صبح اسلام آباد آنا تھا، تاہم ٹانگ کے زخم میں انفیکشن اور بخار کے باعث وہ اسلام آباد نہیں آسکیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کی ٹانگ کے انفیکشن کا علاج شروع کر دیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ علاج کے بعد وزیراعظم اسلام آباد پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ رواں برس 31 مئی کو لندن کے ایک ہسپتال میں وزیراعظم نواز شریف کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔بعدازاں ڈاکٹروں سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد رواں ماہ 9 جولائی کو وزیراعظم اپنے اہلِ خانہ کے افراد کے ہمراہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔