Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے شعبہ اردومیں پروفیسرڈاکٹرتنظیم الفردوس نے شعبہ صدر کا عہدہ سنبھال لیاہے۔اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر ذوالقرنین احمد شاداب احسانی صدرشعبہ اُردو کے منصب پر فائز تھے۔ اس موقع پر شعبہ کے دیگر اساتذہ کی جانب سے پروفیسرڈاکٹر ذوالقرنین احمد کو شعبہ کے لئے ان کی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور نئی صدرشعبہ پروفیسر ڈاکٹرتنظیم الفردوس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

  • ایمزٹی وی(آزادکشمیر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر ضلع کراچی کا اجلاس راجہ محمد صغیر کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے 21جولائی کو ہونے والے انتخابات میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی نظم کے فیصلوں کی پاسداری کا اعادہ کیا گیا۔ مرکزی نظم نے ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کیساتھ بعض نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ /اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل اے 30جموں1ودیگر اور ایل اے 36وادی1پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔اجلاس میں تمام کارکنان اور ووٹرز سے اپیل کی گئی ہے کہ مذکورہ دونوں حلقوں میں مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ مودی کے دوست ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ۔زندہ کھالیں اتروانے والوں کی اولادوں کے ضمیروں کو خریدنے والے فضول مشق میں مصروف ہیں ۔تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں خرید و فروخت کی منڈیاں قائم کرنے والوں کے عزائم پورے نہیں ہوں گے ۔آزادکشمیر میں انتخابات پی پی پی ہی جیتے گی ۔پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کے تمام گٹھ جوڑ اور ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ۔عوام ہماری طاقت ہیں کسی کو بھی عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے ۔ حلقہ انتخاب میں مجھے ہرانے کے لیے 35کروڑ تقسیم کیے گئے ۔جعلی اسکیمیں دی گئیں عوامی منصوبوں کے خلاف حکم امتناعی لیا گیا ۔مگر میں انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر ائوں گا اور انہیں نشان عبرت بنائوں گا ۔خدمت خلق ہی میری سیاست کا محور ومرکز ہے جب تک زندہ ہوں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا اور عوام مجھے سرخرو کرتے رہیں گے ۔عوام کے حقوق کا محافظ ہوں عوامی حقوق پر کبھی کمپرومائز نہیں کروں گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ کا دھونس دھاندلی کا منصوبہ ناکا م ہوگا ہم گلگت بلتستان طرز کا ڈرامہ آزادکشمیر میں نہیں کرنے دیں گے ۔وزیر اعظم آزادکشمیر اپنے حلقہ انتخاب چکسواری میں کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے ۔ چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی سطح پر ناکام ہوچکی ہے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم کرنے کی وفاقی وزراء کی کوششیں ناکا م ہوں گی ۔تحریک انصاف آزادکشمیر میں مکمل فلاپ ہوچکی ہے ۔تحریک انصاف کا کوئی امیدوار اسمبلی تک نہیں پہنچ سکتا یہ فوٹو سیشن کی پارٹی ہے ۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے مخالفین کو بھی اندازہ ہوگیا ہے کہ پی پی پی انتخابات جیت چکی ہے ۔مصنوعی گٹھ جوڑ اور سازشوں کے ذریعے اب پیپلزپارٹی کا راستہ روکا نہیں جاسکتا ۔

ایمزٹی وی(میرپور) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ترکی میں حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں فوج اس طرح اقتدار پر قابض ہوجاتی تو عوام خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کرتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کمشیر کے علاقے میرپور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران ترکی کی عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام جمہوریت کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلی اور ان کی طرح پاکستانی عوام کو بھی جمہوریت کو بچانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے دور حکومت میں ملک میں خوشحالی آئی اور اسی لیے عوام خدمت کرنے والی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ رجب طیب اردگان کی پالیسیز کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی حکمت عملی سے ترکی کی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوا، اردگان نے تعلیم پر5 گنا زیادہ پیسہ خرچ کیا، جس کی وجہ سے آج عوام ان کے ساتھ ہیں۔ طیب اردگان کی عوام میں پزیرائی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مصر کے حسنی مبارک اور عراق کے صدام حسین بھی پاکستانی حکمرانوں کی طرح جواب نہیں دیتے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ترکی کے لوگوں کی طرح پاکستانیوں کو بھی اپنی جمہوریت بچانا ہوگی، ہمارے ملک میں جمہوریت کو فوج سے نہیں نوازشریف کی ڈکٹیٹرشپ سے خطرہ ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کی جارہی ہے، پنجاب میں رنجیت سنگھ کے بعد نواز شریف نے سب سے زیادہ عرصے تک حکومت کی ہے۔ ماڈل ٹاؤن واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں عوام پر گولیاں برسائی گئیں، ایسا کس جمہوری دور میں ہوا ہے؟ عمران خان نے الزام لگایا کہ نواز شریف پاکستان میں بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں اور صرف رائیونڈ کی سیکیوٹی کیلئے تعینات 1200 سے زائد پولیس والوں پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نواز شریف نے پاکستان کو گذشتہ 3 سال میں 6 ہزار ارب روپے کا مقروض کردیا ہےاورعوام کےنام پرقرضہ لےکرآف شور کمپنیاں قائم کی جاتی رہی ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم) پنجاب بھرکی سرکاری انجینیرنگ یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ میں صوبے بھرکے 41 ہزار امیدواروں نے شرکت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اوراس سے الحاق شدہ دیگر اداروں میں بی ایس انجینیرنگ اوربی ایس ٹیکنالوجی کے لئے سالانہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ، جس کے لئے صوبے بھرمیں 13 امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اوراس سے الحاق شدہ دیگراداروں میں کل نشستوں کی تعداد 5 ہزار500 سے زائد ہے، جن کے لئے منعقدہ انٹری ٹیسٹ میں 41 ہزارسے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 24جولائی کو کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)کراچی میں گلبرگ پولیس نے کارروائی کرکے پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گرفتارکئےگئےملزمان جامعہ کراچی کے ملازم ہیں۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان اور ریحان کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس میں ملوث ہیں۔ جبکہ دوسری جانب لیاری میں پولیس نےکارروائی کرکے7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کے علاقے بغدادی کی سیفی لائن،گل محمد لین اور شاہ بیگ لائن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران7ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کا تعلق بابا لاگروپ سے ہے جبکہ آپریشن میں 100 پولیس کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیویٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 2اگست تک توسیع کردی گئی ہے ۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3500روپے فیس کے ساتھ یو بی ایل بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔مضمون کی تبدیلی کے لیے بھی انہی تاریخوں میں 700روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی (تعلیم)وفاقی نظامت تعلیمات نے نصابی کتب کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات نے پیپرا رولز کی پیروی کیے بغیر نیشنل بک فائونڈیشن کے ساتھ پرائمری سے ہائی اسکول تک کی کتابوں کی خریداری میں17 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار روپے کا معاہدہ کیا جوپیپرا رولزکی خلاف ورزی ہے۔ دستاویزات کے مطابق اس طرح کا معاہدہ کرنے سے قبل پیرا رولز کے تحت مجازاتھارٹی کو حکومت سے قواعد میں نرمی کے لیے اجازت لینا ہوتی ہے جبکہ اس کا ٹینڈرطلب کیاجاتاہے۔ جس کا اشتہار وفاقی نظامت تعلیمات کی ویب سائٹ اور2 قومی جریدوں اردواورانگریزی میں دینا لازمی ہوتا ہے تاہم وفاقی نظامت تعلیمات نے دونوں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر براہ راست نیشنل بک فائونڈیشن کے ساتھ کروڑوں روپے کی کتابوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیاجس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئی ہیں میں کتابوں کی چھپائی نیشنل بک فائونڈیشن، ٹیکسٹ بک بورڈزاور پرائیویٹ پبلشرسے کراناتھی تاہم ان کتب کی چھپائی میں17 کروڑ 54 لاکھ80 ہزار روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں کے لیے کتب کی چھپائی غیرمعیاری کی گئی ہے جبکہ کتابوں کی قیمتوں میں بھی معیار کو مدنظر نہیں رکھاگیا۔

ایمزٹی وی(ملتان)مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے قندیل بلوچ کو معاف کردیا ہے اور اب ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل کے بعد مفتی عبدالقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں قندیل بلوچ کے قتل پر بہت افسوس ہے، ان کے دل میں قندیل کے لئے کوئی کدورت نہیں ، چند روز قبل قندیل بلوچ نے ان سے معافی مانگی تھی جس کے بعد انہوں نے ماڈل کو معاف کردیا ہے۔ اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی کے ہمراہ چند تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں جس کے بعد مفتی عبدالقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور رویت یلال کمیٹی سے ان کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی۔

ایمزٹی وی(لاہور) وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کی جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ترک وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور انھیں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں فوج کے ایک چھوٹے سے گروپ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام ترکی کی جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، امید ہے کہ ترک حکومت جلد ہی حالات پر قابو پا لے گی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جس طرح ترک عوام نے فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنایا انھیں سلام پیش کرتا ہوں، دوسروں کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ترکی میں فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی عوام نے جس بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔