Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے پوسٹرز پر پاک فوج کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج یا اس سے منسلک ادارے کا ان پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر کے ساتھ پوسٹرز لگائے گئے ہیں جن پر آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ’’موو آن پاکستان‘‘ نامی تنظیم نے ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز آویزاں کیے ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’جانے کی باتیں ہوئیں پرانی۔۔خدا کے لئے اب آجاؤ‘‘۔

ایمزٹی وی(تعلیم)فیڈرل بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، کامیابی کا تناسب 79 فیصد رہا ، پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں کے نام رہیں۔ نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 79 فیصد رہا ، پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے اپنے نام کی ہیں۔آرمی پبلک اسکول پشاور کی مینال عامر نے 1032 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، عروج فاطمہ اور ایمن گل 1031 نمبر حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)تحریک انصاف کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں شمعیں روشن کرکے عبدالستارایدھی کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنما راجہ شکیل ،امتیازخان ،راجہ عقیل اور دیگر کی قیادت میں کارکنوں کی کثیر تعداد موجودتھی ۔

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں قتل وغارت کے ذمہ داروفاقی وزراء ہیں ، ہم نے پانچ سالوں میں اخوت بھائی چارے اور رواداری کی سیاست کی، اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلے ، آزادکشمیر کو تحریک آزادی کا صحیح معنوں میں بیس کیمپ بنایا۔ وفاقی وزراء نے بھمبر سے اشتعال انگیزی کی ابتدا کی اور آج سارےآزادکشمیر میں کشیدگی ہے ، عوام نے وفاقی وزراء کا ایجنڈاناکام بنادیاہے ،وفاقی وزراء آزادکشمیرکے گلی کوچوں میں نجانے کیاڈھونڈرہے ہیں،انہیں آزاد کشمیر سے کچھ نہیں ملنے والا۔ آزادکشمیرکے عوام باشعور ہیں اورعوام کا استحصال کرنے والوں کے چہروں کو پہچانتے ہیں، 21 جولائی کو عوام ان اقتدار پرستوں کے غباروں سے ہوانکال دیں گے اور انھیں ان کی اصل اوقات یاد دلادیں گے ،21 جولائی کو پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں کلین سویپ کریگی۔ وزیراعظم یہاں اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف کارنرمیٹنگز اور خواتین کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ وفاقی وزراء کو اندازہ ہوگیاہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن جیت چکی ہے اب وفاقی وزراء بوکھلاہٹ میں آزاد کشمیر کو بھی صوبہ سمجھنے لگے ہیں اور وہ آزادخطہ کے پرامن ماحول کوخراب کررہے ہیں،وفاقی وزراء ہمیں دھمکیاں دے کرنہ ڈرائیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور آزادکشمیر کا اقتدار کشمیری شہداء کی امانت ہے ، ہم کشمیری شہداء کے لہوکورائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔دریں اثناء وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کشمیریوں کے قتل وغارت حریت قیادت کی گرفتاریوں ، نظربندیوں اورکرفیوکے نفاذکی شدید مذمت کرتے ہوئے آزادی پسند دنیاسے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں ریاستی عوام کا قتل عام بند کرائیں اورریاست جموں وکشمیر کے عوام کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی دلائیں، وزیراعظم نے کہاکہ بھارت بھی جان لے کہ کشمیری شہداء کا لہورائیگاں نہیں جاسکتا، جبروتشدد قتل وغارت سے اب کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روکاجاسکتا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے سعودی عرب میں خودکش حملے میں حملہ آور کے پاکستانی ہونے کے سعودی دعوے کی تحقیقات شروع کریں ، متعلقہ اداروں کو شناخت کے حوالے سے رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے خود کش حملہ آور کی تفصیلات جاری کیے جانے کے پاکستان نے اپنے طور پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اپنے اداروں کے ذریعے سعودی دعویٰ کی تحقیقات کرے گا ، دفتر خارجہ نے وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کو عبداللہ خان گلزار کے حوالے سے معلومات کی تصدیق کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تحقیقات کا مقصد اس بات کا پتا لگانا ہے کہ عبد اللہ خان گلزار حقیقت میں پاکستانی ہے بھی یا نہیں، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ عبد اللہ خان گلزار کی حتمی شناخت سامنے آنے تک مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔ پاکستان سعودی عرب میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے سعودی عرب میں خودکش حملے میں حملہ آور کے پاکستانی ہونے کے سعودی دعوے کی تحقیقات شروع کریں ، متعلقہ اداروں کو شناخت کے حوالے سے رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے خود کش حملہ آور کی تفصیلات جاری کیے جانے کے پاکستان نے اپنے طور پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اپنے اداروں کے ذریعے سعودی دعویٰ کی تحقیقات کرے گا ، دفتر خارجہ نے وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کو عبداللہ خان گلزار کے حوالے سے معلومات کی تصدیق کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تحقیقات کا مقصد اس بات کا پتا لگانا ہے کہ عبد اللہ خان گلزار حقیقت میں پاکستانی ہے بھی یا نہیں، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ عبد اللہ خان گلزار کی حتمی شناخت سامنے آنے تک مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔ پاکستان سعودی عرب میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

      • ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سعودی عرب میں ہونے والے خود کش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعات پرغم زدہ ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سعودی عوام کے ساتھ ہے، ہمارے دل اور دعائیں متاثرہ افراد اور اُن کے خاندان کےساتھ ہیں، دھماکے کے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مسلم امہ اور عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کر کے سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متاثرہ سعودی خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ المناک سانحہ پر سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلیمان بن عبدالعزیز سے تعزیت کرتا ہوں، اب ان اسلام دشمنوں نے مسجد نبوی پر حملے کی کوشش شروع کردی ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے، اس قبل بھی تکفیری گروہوں کی جانب سے انبیائے کرام، اصحاب کرام اور اولیائے کرام کے مزارات کو بھی نقصان بہچایا جاچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مدینہ منورہ پر حملے کر کے دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے حرمین شریفین سے مسلمانوں کی محبت کو کم نہیں کیا جا سکتا، مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی نے بھی سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ملک میں مردم شماری نہ کرانے کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے مردم شماری كے معاملے كا كھلی عدالت میں سماعت كا فیصلہ كرتے ہوئے 15جولائی کی تاریخ كو سماعت كے لیے مقرر كیا ہے۔ چیف جسٹس نے تمام فریقین سے جواب طلب كرتے ہوئے وضاحت مانگی ہے كہ 1998 كے بعد ملك میں مردم شماری كیوں نہیں ہوسكی اور مردم شماری میں تاخیر كی وجہ كیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کئی بار مردم شماری کرانے کا فیصلہ مؤخر ہوچکا ہے جس میں حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل بتائے جاتے ہیں۔

 
 

ایمزٹی وی(تعلیم)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام طلبہ کی سہولت کے لئے بی ایڈ پرائیویٹ رجسٹریشن 2016 کے لئے فارم جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے جس کے مطابق امیدوار 6500روپے کے ساتھ رجسٹریشن فارم 29جولائی تک جمع کر ا سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ -

ایمزٹی وی(تعلیم)اینٹی کرپشن جامشورو نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز جامشورو میں آتشزدگی کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں فنانس کے ریکارڈ سمیت دیگر اہم ریکارڈ جل گیا تھا، تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز جامشورو میں کچھ روز قبل ڈائریکٹر فنانس کے آفس کے قریب اسٹور میں آگ لگ گئی تھی جس میں فنانس کے اہم ریکارڈ سمیت دیگر اہم فائلیں جل کر خاک ہو گئی تھیں ، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن جامشورو نے آتشزدگی کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ، اس سے قبل بھی ڈائریکٹر فنانس سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا مگر مذکورہ آفس میں کئی فائلیں موجود نہ ہونے پر کارروائی نہیں کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم لمس کے دو ہاسٹلز کو ٹھیکے پر دینے سمیت دیگر اہم معاملات کا ریکارڈ چیک کرے گی جبکہ نجی پوائنٹ بسوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائے گی، دوسری جانب مذکورہ معاملے پر ڈائریکٹر فنانس اور انتظامیہ لاعلم ہے اور ان کی جانب سے کسی بھی حوالے سے بات کرنے سے منع کر دیا گیا ہے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)حبیب یونیورسٹی کے 8 طلباء اسٹین فورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کے زیراہتمام منعقدہ اسٹین فورڈسمرانٹرنیشنل آنرزپروگرام میں شرکت کے لئے امریکا پہنچ گئے ۔یہ پروگرام 2 ماہ تک جاری رہے گا۔ جس میں دنیا کے 14 ممالک کی 20 یونیورسٹیوں کے 100 طلباء شامل ہوں گے ۔ حبیب یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس کے طلباء کو اسٹین فورڈ سمر انٹرنیشنل پروگرام میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد مختلف ممالک کے طلباء کو یکجا کرکے ان کو ایک دوسرے کی تہذیب اور ایک دوسرے کے خیالات سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے