Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی اور جامعہ اردو کے سابق رجسٹرار، جامعہ کراچی کی ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سابق چیرمین اور شعبہ کیماء کے سابق چیرمین اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین انتقال کرگئے ہیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق  رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے انتقال پرشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرنے گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے تعلیم و تحقیق کی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت وبلنددرجات عطاء فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

راولپنڈی:اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں بی ایڈ امتحان میں فیل اساتذہ کی ملازمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے
 
20ہزار اساتذہ اس اقدام سے مستفید ہوں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ صوبہ بھر میں پیشہ ورانہ ڈگری نہ رکھنے والوں کو 3سال میں بی ایڈ کرنے کی شرط پر ٹیچر بھرتی کیا جاتا تھا۔ جو اساتذہ بی ایڈ کی ڈگری نہیں حاصل کر پاتے انہیں ملازمت سے نکال دیا جاتا تھا تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں بی ایڈ امتحان میں فیل اور ڈگری نہ رکھنے والے مرد و خاتون اساتذہ کی نوکریاں برقراررکھی جائیں گی۔
 
جنہوں نے بی ایڈ میں داخلہ لےرکھاہے انہیں ایکسٹینشن دی جائے گی، اس اقدام سے راولپنڈی کے بھی 400سے زائد اساتذہ مستفیدہوں گے۔
ملتان: فیکلٹی آف فارمیسی بہاؤالدین زکریایونیورسٹی ملتان اور گبزے ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی کے مابین باہمی اشتراکی تحقیق کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
 
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی معاہدہ پردستخط کئےجبکہ ریکٹر گبزے ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن اسلان نے دستخط کئے
 
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر اور فوکل پرسن ڈاکٹر محمد سہیل ارشد بھی موجود تھے ۔ وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹیوں کی پہچان تحقیق میں اشتراک کو وسعت دینا ہے۔
 
اس وقت پاکستان اور ترکی کے مابین بہترین اشتراک عمل ہے ۔ اس فضا سے ہمارے ریسرچرز کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں اشتراکی تحقیق کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے ریسرچرز ایک دوسرے کی مہارت سے بھرپور استفادہ کریں گے ۔

لاہور: پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام ملک بھر میں طلبا کے درمیان ملی نغموں اردو،پنجابی اور انگریزی کے تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن کیلئے بالترتیب ایک لاکھ ،پچاس ہزاراور پچیس ہزار کا انعام رکھا گیا تھا پنجاب کالج فیصل آباد کے طلبا نے اپنی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ان مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پنجاب کالج فیصل آباد کی طالبہ عروہ قیوم نے پنجابی تقریرمیں پورے پاکستان میں پہلی اور زینب عرفان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے بالترتیب ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا انعام حاصل کیا اسی طرح سید محمد وہاج نے ملی نغمہ کے مقابلے میں پورے پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے پچیس ہزار روپے کا انعام حاصل کیا ،تقسیم انعامات کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب کالج فیصل آباد پروفیسر رفعت اقبال اور پرنسپل عائشہ رفعت نے پوزیشن ہولڈرز میں چیک تقسیم کئے ۔

اسلام آباد: فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ایچ ایس ایس سی (پارٹ 1)، بی ایس اور ایسوسی ایٹڈ ڈگری پروگرامز کیلئے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری کالجز میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
 
ایڈمشن فارمز آج 28جولائی سے جاری کئے جائیں گے ۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13اگست ہے اور میرٹ لسٹ 24اگست کو آویزاں کی جائے گی۔
 
فیس کی ادائیگی 2ستمبر اور کلاسز کا اجرا 15ستمبر سے ہو گا۔ ایڈمشن فارم متعلقہ کالج کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی جمع کرایا جا سکے گا۔ داخلے صرف اسلام آباد راولپنڈی کے رہائشی افراد اور سرکاری ملازمین کے بچوں کو دیئے جائیں گے۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے میرٹ بیسڈ پروگرامز ایم فل، ایم ایس سی، پی ایچ ڈی ،ایم بی اے اور بی ایس کے داخلوں کا آغازکردیا ہے۔
 
فیس ٹو فیس ان تعلیمی پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
 
ان تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرامزکے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں 14تا 18ستمبر ہونگے ۔
 
یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پہلی میرٹ لسٹ 21ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ جبکہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 25ستمبر ہے ۔
سام سنگ کا آن لائن ایونٹ اگلے ہفتے شیڈول ہے مگر پہلے سے کافی حد تک اندازہ ہوچکا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے کیا کچھ پیش کیا جاسکتا ہے۔
 
سام سنگ کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے کہ وہ 5 اگست کو 5 ڈیوائسز متعارف کرائے گی اور اب ایک ٹیزر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ان ڈیوائسز کے سائے نظر آرہے ہیں۔
 
اگر اس ٹیزر سے اندازہ لگائے جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ٹیب ایس 7 (ٹیبلیٹ)، گلیکسی بڈز لائیو، گلیکسی واچ 3، نیا گلیکسی فولڈ (یا فولڈ 2) اور گلیکسی نوٹ 20 کو متعارف کرایا جائے گا۔
 
ان تمام ڈیوائسز کے بارے میں یا تو سام سنگ کی جانب سے براہ راست اشارہ دیا گیا یا گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف لیکس میں ان کے بارے میں بتایا گیا۔
 
سام سنگ کی جانب سے کئی سال سے اگست میں گلیکسی نوٹ کے نئے ماڈل کو پیش کیا جارہا ہے جبکہ کمپنی نے کلائی اور کانوں کے لیے ڈیوائسز کا ذکر بھی کیا ہے تو گلیکسی بڈز لائیو اور واچ 3 بھی لگ بھگ یقینی ہیں۔
 
تاہم گلیکسی فولڈ کے اپ ڈیٹ ماڈل کے بارے میں اب تک زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں مگر اس ٹیزر میں اس کے سائے کو نظرانداز کرنا مشکل ہے۔
 
اس ایونٹ میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے اور اس دوران بھی نئی ڈیوائسز کے بارے میں مزید لیکس سامنے آسکتی ہیں۔
 
اس کے مقابلے میں گلیکسی نوٹ 20 کے بارے میں لگ بھگ تمام تر تفصیلات پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں۔
 
ایسا کہا جارہا ہے کہ اس بار سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ 20 سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے جاسکتے ہیں، جبکہ گزشتہ سال 2 ماڈل پیش کیے گئے تھے۔
 
اس بار گلیکسی نوٹ 20، نوٹ 20 پلس اور نوٹ 20 الٹرا کے نام سے 3 ماڈلز پیش کیے جانے کا امکان ہے اور تمام ماڈلز میں 5 جی سپورٹ موجود ہوگی۔
 
مختلف لیکس میں بتایا گیا تھا کہ گلیکسی نوٹ 20 لگ بھگ گلیکسی ایس 20 والے فیچرز سے ہی لیس ہوگا مگر اس میں زیادہ بڑی اسکرین اور ایس پین کا فرق ہوگا۔
 
مخلف افواہوں کے مطابق گلیکسی ایس 20 الٹرا میں 100 ایکس زوم موڈ کو گلیکسی نوٹ 20 سیریز کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
 
ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ گلیکسی نوٹ سیریز کے نئے فونز میں پہلی بار کروڈ کی بجائے فلیٹ ڈسپلے دیا جاسکتا ہے یا کم از کم ایک ماڈل میں ایسا ضرور ہوگا۔
 
سام سنگ کے فونز کے حوالے سے درست معلومات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے بتایا ہے کہ گلیکسی نوٹ 20 پلس میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا جا ئے گا جبکہ ٹی او ایف سنسر کو لیزر فوکس کیمرے سے بدل دیا جائے گا جو مین کیمرے کو معاونت فراہم کرے گا۔
 
کیمرا سنسر میں گلیکسی ایس 20 الٹرا کی طرح سام سنگ برائٹ ایچ ایم 1 دیا جائے گا جبکہ پس منظر کا تجزیہ کرنے والے ٹائم آف فلائٹ کی جگہ لیزر فوکس سنسر دیا جائے گا۔
 
اسی طرح 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل بھی اس فون کا حصہ ہوگا جس میں سنسر کا حجم 1/2.55 ہوگا۔
 
پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس 13 میگا پکسل کا ہوگا جس میں 50 ایکس ہائبرڈ زوم ممکن ہوگا مگر اب سام سنگ 100 ایکس زوم کے لیے مزید کام کرنے کی خواہشمند نہیں۔
 
اس سے قبل لیکس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ گلیکسی نوٹ 20 پلس میں اپ ڈیٹڈ ایکسینوس 992 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ کچھ ممالک میں اس فون میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا جائے گا۔
 
ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ اس فون میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی جبکہ 6.9 انچ ڈسپلے پنج ہول سیلفی کیمرے کے ساتھ دیا جائے گا۔
 
اس کے مقابلے میں گلیکسی نوٹ 20 میں ڈسپلے کا سائز 6.7 انچ دیئے جانے کا امکان ہے۔
 
دونوں فونز میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، ایس پین اسٹائلوس، 16 جی بی ریم اور 25 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔
 
جی ایس ایم ایرینا نے کورین میڈیا کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ سال گلیکسی نوٹ 10 کی قیمت ساڑھے 12 لاکھ کورین وان (ایک لاکھ 72 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ نوٹ 10 پلس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ وان (2 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد) تھی۔
 
مگر گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 پلس 50 0زاروان (لگ بھگ 7 ہزار پاکستانی روپے) سستے ہوں گے۔
 
اگرچہ یہ بہت زیادہ کمی نہیں مگر یہ ان اندازوں کے برخلاف ہے کہ 2020 کے ماڈلز گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ مہنگے ہوں گے۔
 
قیمت میں کی ممکنہ وجہ کووڈ 19 کی وبا کے باعث فونز کی مانگ میں کمی ہوسکتی ہے۔
کراچی: موجودہ وباء کووڈ 19 کے پیش نظر والدین اور طلبہ مالی مشکلات کودیکھتےہوئے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے طلبہ کی فیس میں بیس فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے تاکہ مالی مشکلات میں آسانی فراہم ہو سکے اور طلبہ کو تعلیمی نقصان سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
 
ڈائیریکٹر یو آئی ٹی ظہیرعلی سید کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی موجودہ لہر کی وجہ سے ہردوسرا شخص مالی مشکلات کا شکار ہے، ہم ایک اعلی تعلیی ادارے کا حصہ ہیں اسی لئے یہ ہمارا فرض ہے کہ طلبہ کا تعلیمی نقصان نا ہونے دیں اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے یو آئی ٹی مینیجمنٹ نے فیس میں بیس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ تمام طلبہ بغیر کسی رکاوٹ تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
 
واضح رہے کہ بیس فیصد کمی کا اطلاق فال 2020 میں ہونے والے نئے داخلوں کے خواہشمند طلباوطالبات کے علاوہ سمر اورفال سیمسٹر کے موجودہ طلبہ پر بھی ہوگا۔
کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے اساتذہ نے وی سی سرچ کمیٹی کی طرف سے سندھ یونیورسٹیز ایکٹ اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی میں سندھ مدرسہ کے قائم مقام وی سی کو شارٹ لسٹ کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔
 
جامع سندھ مدرسہ کے اساتذہ نے جامع کے غیر قانونی قائم مقام وی سی کی طرف سے اساتذہ کو ہراسان اور وکٹمائیز کرنے کے خلاف سخت احتجاج کیا
 
 
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایک ہی جامع میں وی سی شپ کا تیسرا ٹینیور یونیورسٹیز ایکٹ، ہائیکورٹ کے فیصلے اور محکمہ قانون کے خط کی رو سے غیر قانونی ہے۔
 
سرچ کمیٹی نے سارے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی شیخ کو انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کیا ہے۔
 
جامع کے سینیٹ اراکین نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک کے بعد دوسرا پھر تیسرا خط لکھ کر قائم مقام وی سی کی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کے ثبوت فراہم کر کہ جوڈیشل اور نین انکوائری کا مطالبہ بھی کیا ہے جس پر تاحال کوئی عمل نہیں ہوا۔
 
سندھ مدرسہ کے اساتذہ نے بتایا کہ حق کے لئے آواز اٹھانے اور وزیراعلی سندھ کو خط لکھنے پر قائم مقام وی سی ان کو جھوٹی انکوائریوں، لیٹرز اور دھمکیوں سے خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 
سندھ مدرسہ کے اساتذہ نے سرچ کمیٹی اور حکومت سندھ سے قانون کی بالادستی برقرار رکھنے اور غیر قانونی تعیناتی نگران وی سی کو ہٹا کر کسی قابل شخص کو مستقل وائس چانسلر بنانے کا مطالبہ کیا ہے.
مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی حکومت نے مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی۔
 
چین کے ہاتھوں بھارتی فوج کی رسوائی کے بعد مودی حکومت نے جن مزید 47 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ گزشتہ بند کی جانے والی ایپلی کیشنز کی کلون ایپلی کیشنز تھیں۔
 
بھارتی نیوز ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی ان نئی ایپلی کیشنز کی فہرست کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔
 
بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت نے مزید 250 ایپلی کیشنز کی فہرست تیار کی ہے جن کا صارفین کی پرائیویسی یا قومی سلامتی کی خلاف ورزی کے حوالے سے معائنہ کیا جارہا ہے۔
 
کہا جارہا ہے کہ دنیا کا معروف گیم پب جی بھی اس نئی پابندی کا سامنا کرنے والے ایپلی کیشنز میں شامل ہے۔