Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں اپنے 14 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کو تدریسی کتب ویب سا ئٹ پر فراہم کردیں.
 
طلباء و طالبات اپنی کتابیں ویب سائٹ پر Booksوالی آپشن سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز کے طلباء و طالبات کو بذریعہ ڈاک کتب کی ترسیل کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔
طلباء و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے بذریعہ ڈاک کتب ارسال کرنے کے ساتھ ہی ساتھ تمام درسی کتب ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔ یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کیلئے ویب سائٹ پر کتب کی دستیابی یونیورسٹی کا بڑا کارنامہ ہے ۔

 لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے بجٹ میں بہت بڑا کٹ لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،گزشتہ مالی سال میں دئیے گئے بجٹ سے بھی 50 فیصد سے زائد کمی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے لئے 25 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ طلب کیا اور ریکوزیشن محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوائی گئی ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کی بھجوائی گئی سمری کے جواب میں پنجاب حکومت 4ارب روپے سے بھی کم صرف (3 اعشاریہ 7 ) ارب روپے کا بجٹ رکھنا چاہتی ہے ۔
 
واضح رہے گزشتہ برس محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو تقریباً 8 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا تھا ۔مثال کے طور پر پنجاب یونیورسٹی کا اپنا بجٹ 9 ارب روپے سے زائد کا ہوتا ہے ۔
اس حوالے سے وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں سرفراز کا کہنا ہے کہ جس طرح کے ملکی حالات چل رہے ہیں، ایسے حالات میں ہر شعبہ مشکلات کا شکار ہے ۔نامساعد حالات میں بھی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ معاملات کو درست سمت میں لے کر جایا جائے
لاہور: اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تبادلوں کا شیڈول جاری کردیا ۔اساتذہ 16 جون تک تبادلوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے ۔
تفصیل کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تبادلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔
شیڈول کے مطابق 17 سے 20 جون تک پی آئی ٹی بی پہلی ویٹنگ لسٹ تیار کی جائے گی ،22 سے 25 جون تک متعلقہ اتھارٹیز سے سیٹوں کی تصدیق ہوگی،8جولائی تک تبادلوں کے آرڈرز تیار ہونگے ،9 جولائی کو تبادلوں کے احکامات جاری کئے جائیں گے ،10 سے 17 جولائی تک اساتذہ اپنی نئی پوسٹنگ پر جوائننگ دینگے ۔
لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے ہزاروں سرکاری اسکولوں کے نان سیلری بجٹ میں مالی بے ضابطگیاں چھپانے کے لیے ایجوکیشن اتھارٹیز نے خریداری کی رسیدیں دبا لیں ۔
 
پی ایم آئی یو کی ہدایت کے باوجود اسکولوں نے نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ سیس پر اپ لوڈ نہ کیا ۔اسکولوں کو مالی سال 2018 اور 2019 کا این ایس بی ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد اسکول سربراہان نے بغیر تصدیق نان سیلری بجٹ کا غلط ڈیٹا سیس پر اپلوڈ کردیا جس کے بعد اخراجات کی تصدیق نہیں ہوپار ہی ۔
 
پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹ ایشن یونٹ نے اسکولوں کو دوبارہ این ایس بی کا تصدیق شدہ ریکارڈ اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی۔
 
تمام اسکول یکم جولائی تک این ایس بی کا ریکارڈ سیس پر اپ لوڈ کریں، ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے اسکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کیجائے گی۔
اسلام آباد : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مالی جائزہ اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدکیاگیا۔
 
اجلاس میں مالی وسائل سے متعلق گفتگو کی گئی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔
 
آن لائن اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ دریں اثناء ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کورونا اور سیاحت کے تناظر میں منعقدہ سیمینار میں بھی شرکت کی۔
کراچی : پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ایک بار پھر 15 جون سے اسکول کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں اسکول کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو16جون کوآئندہ کا لا ئحہ عمل طے کریں گے جس میں ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی ہو سکتا ہے ۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسکولوں کی بندش اور تعلیم دشمن اقدمات کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ایکشن کمیٹی کے ذمہ دار پرویز ہارون، علیم الدین قریشی اور حنیف جدون کر رہے تھے جبکہ احتجاج میں مختلف پرائیویٹ اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں عالم شیر،ڈاکٹر ارشد علی ،انور علی بھٹی سمیت شہر کے مختلف اضلاع کے 3ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پرائیویٹ اسکولوں کو بند ہونے سے روکو، تعلیم کو عزت دو ،اساتذہ کا استحصال اور معاشی قتل عام بند کرو سمیت دیگر مختلف نعرے درج تھے۔
ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت 15جون سے اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔
لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
 
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا جارہا ہے ۔
 
فیصلے کا اطلاق نجی او سرکاری دونوں اسکولوں پر ہوگا ۔ فیصلہ بین الصوبائی وزیر برائے تعلیم کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔
 
ادھرصوبائی وزیرِ تعلیم مراد راس نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا صوبائی حکومت نے کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث بغیر امتحانات کے تمام طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کردیا ہے ۔
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کے تناظر میں طالب علموں کو تعلیمی نقصان سے بچاؤ کیلئے جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تحقیق، جدت پر مبنی تعلیم اور قومی و بین الاقوامی جامعات کے ساتھ روابط کو فروغ دیں۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کورونا وائرس سے ہر جگہ تعلیمی شعبہ متاثر ہوا ہے ، آن لائن تعلیم کی فراہمی کے فروغ اور حوصلہ افزائی سے اس چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے

کراچی: ہائرائجوکیشن کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز ایچ ای سی کی ویب سائٹ ہیک کی گئی جس کے بعد ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پرطلبا کوپروموٹ کرنےکاپیغام ڈال دیا۔

کراچی:جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائیگنسٹک لیبارٹری میں کووڈ 19 اینٹی باڈیز کے خون کے ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔مزید معلومات سیل نمبر 03002206708 پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔خون میں اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کورونا وائرس کے موجودہ انفیکشن کی بجائے جسم میں اس وائرس کی مدافعت کی مجموعی صلاحیت کو جانچتا ہے۔
 
یہ صلاحیت کسی وقت میں وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں میں پیدا ہوجاتی ہے جن میں سے بیشتر کوعلامات ظاہر نہ ہونے کی بنا پر اپنے متاثر ہونے کا علم نہیں ہوا ہوتا۔
 
یہ ٹیسٹ ڈاکٹر کے مشورے سے انفیکشن کے 14دن کے بعد کرانا مفید سمجھا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ جے ایس ایم یو کے انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی او پی ڈی کلینک نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ مریضوں کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو آنے کی اجازت ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ یہ کلینک عام بیماریوں کے علاج کے لیے فیملی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔
مزید معلومات کے لیے: میڈیا سیل، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، ای میل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.