ایمزٹی وی(اسلام آباد)مولانا عبدالعزیز کو فوجداری مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالعزیز کیخلاف این جی اوز کے نمائندوں کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے مولانا عبدالعزیز کو اشتہاری قرار دیا۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے گیارہویں جماعت (پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، آرٹس اور کامرس گروپ) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ چیئر مین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد امین میمن کے اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں 21851 امیدواروں نے حصہ لیا،جن میں انجینئرنگ گروپ میں 7193طلبا وطالبات،پری میڈیکل گروپ میں 10884طلبا وطالبات،جنرل سائنس گروپ میں 161طلبا وطالبات اور آرٹس گروپ میں 3308طلبا وطالبات نے شرکت کی۔
بھارتی باشندوں کی جانب سے پاکستان کودہشتگردی کا خطرہ! ایمزٹی وی(کراچی)حساس اداروں نے کراچی‘ حیدرآباد اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کوالرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کو خفیہ مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق بعض انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ملک دشمن عناصر نے کراچی اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پرتخریب کاری کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور7 بھارتی دہشت گرد سمندری راستے سے کراچی میں داخل ہو چکے ہیں۔ مراسلے میں ان بھارتی باشندوں کی جانب سے کراچی‘ حیدرآباد اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پردہشت گردی کی مذموم کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے حکومت سندھ کو ایئرپورٹس‘ ریلوے اسٹیشنز‘ شاپنگ سینٹرز‘ تجارتی مراکز سمیت حساس اداروں کے دفاتر ، تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے بیچلرز ڈگری پروگرام 2016میں داخلے کے لیے سیکنڈ اپ ڈیٹ لسٹ (تھرڈ میریٹ لسٹ) جاری کردی گئی ہے۔ ڈاریکٹر ایڈمیشن کی جانب سے جاری کرد اعلامیئے کے مطابق علامہ آئی آئی قاضی کیمپس میں کوٹہ کے تحت مختلف شعبوں میں ملحقہ علاقوں اور اپر سندھ، فیمیل کوٹہ، کامرس کوٹہ، جامعہ سندھ ملازمین کوٹہ، ملحقہ کالجز کی کوٹہ اور معذوروں کے لیے کوٹہ میں منتخب امیدوارں کی سیکنڈ اپڈیٹیڈ (تھرڈ میریٹ لسٹ)یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔منتخب امیدواروں کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن)سکھر میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے زیرانتظام سکھرمیں بی ایس سی، بی کام، بی اے اور ایم اے کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے، ضلع سکھر میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے امتحانات کے لئے 7 امتحانی سینٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں 6 امتحانی سینٹر بوائز اور ایک گرلز کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمیٹ )پریانکا چوپڑا نے ‘پرپل پیبل پکچرز ’کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاﺅس بنا لیا پریانکا کا کہنا ہے کہ پروڈکشن ہاﺅس میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائیگا اور میں خود انکے ساتھ کام کرونگی تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں جب ا نڈسٹری میں آئی تو اپنے قدم جمانے کیلئے خاصی دشواری پیش آئی ان ہی باتوں کو مدنظر رکھ کر میں نے پروڈکشن ہاﺅس بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ نئے آنیوالوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم مل سکے۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس نے 28دسمبر جامعہ کراچی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے زیر تعلیم طلباوطالبات کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ28 دسمبر2010جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طلبا کو دوران نماز نشانہ بناکر اپنی اسلام وتعلیم دشمن ہونے کا ثبوت دیا۔ جامعہ کراچی میں آ ج بھی انتہا پسند فرقہ وارانہ تنظیمیں و عناصر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)امریکہ کے شہر شگاگو میں پولیس نے سیاہ فام طالب علم اور خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ میں پولیس کی طرف سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں. شگاگو میں پیش آنے والے واقعے میں پولیس نے انیس سالہ طالب علم اورپانچ بچوں کی ماں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ دوسری طرف امریکی اخبار کے مطابق 2015 میں پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہزار کے قریب شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں چار فیصد سیاہ فام ہیں ۔
ایمزٹی وی(کراچی)وزیر اعظم نوازشریف ایک روزہ دورہ کے لئے کراچی پہنچ گئے۔اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف نے بن قاسم میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بن قاسم پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چینی انجینئرز نے منصوبے کو 2017ءکے آخر تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کام تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے پر دو ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ وزیر اعظم نے بن قاسم پلانٹس کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ حکومت منصوبوں کے لئے بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ بن قاسم کول پلانٹ دو ہزار سترہ کے آخر میں ہر صورت مکمل ہونا چاہیے۔