Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) بھارتی شہر رانچی میں سڑک کنارے حجام کی دکان چلانے والے مسلمان اشرف حسین اردو میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں، شیو اور بال بنوانے والوں کو مرزا غالب کے شعر بھی سناتے ہیں۔ اشرف حسین کو بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا تاہم گھر کے مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کم عمری میں ہی انہیں حجام کا کام شروع کرنا پڑا۔

دکان کے نام پر اشرف کے پاس ایک چھپرکے نیچے پلاسٹک کی کرسی ، ایک چھوٹا سا آئینہ اور چند اوزار ہیں اور وہ روزانہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام کرکے 150 سے 200 روپے کماتاہے۔اورسات افرادپرمشتمل خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔

اشرف مالی حالت سے بھلے غریب ہیں لیکن ان کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ ان کا کہناہے کہ وہ نیشنل الیجیبلیٹی ٹیسٹ کا انتظارکررہے ہیں جوانہوں نے پچھلے دسمبر میں دیاتھا۔اس کے بعد وہ لیکچرارشپ کے لئے درخواست دیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان اورچین کی اسپیشل سروسز گروپ کی انسداد دہشت گردی کےحوالےسےمشترکہ مشقیں یو آئی فائیوچین کے شہرچنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئیں ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان اور چین کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں سخت موسم والے چین کے علاقے چنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئی ہیں، مشقوں کی افتتاحی تقریب میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان کی اسپیشل فورسز کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پردونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 2015 دوستی کے سال کے تحت ہورہی ہیں جن کامقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز ہیں، مشقوں میں ہاسٹیج ریسکیواورسرچ اپریشن سے متعلق کارروائیوں کی تربیت دی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کے دورہ برطانیہ سے پنجاب میں توانائی ، تعلیم، فنی تربیت، صحت اور لاء اینڈ آرڈر کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا نیا باب کھل گیا ہے۔

برطانوی حکام نے پنجاب میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں ہونے والی بے مثال ترقی کو بہت سراہا اور اسے ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل تقلید قرار دیاہے۔ برطانیہ حکومت نے جس سنجیدگی اور غیر معمولی دلچسپی سے پنجاب کی ترقی میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا اس کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو جاتاہے۔

ایمزٹی وی(کراچی)سابق صدر پرویز مشرف نے لال مسجد آپریشن کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے ذرائع کےمطابق سابق صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے لال مسجد والوں کے خلاف جو کیا ٹھیک کیا ۔ دہشت گردوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھااب وہ پھر ابھر رہے ہیں۔ حکومت فوری ایکشن لے کیونکہ جتنی دیر سے ایکشن لیں گے یہ جن اتنا ہی بڑا ہوتا رہے گا اور پھر بڑا ایکشن لینا پڑے گا۔ پرویز مشرف نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں طالبان نہیں بلکہ مجاہدین ہیں۔ امریکہ میں نائن الیون کے بعد ’مجاہدین‘ کا طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ ہو گیا تھا۔ سابق صدر نے دعوی کیا کہ وہ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف جا رہے تھے ۔ واجپائی اور ان کے درمیان اتفاق ہو گیا تھا۔ نریندر پاکستان کو مروڑنا اور دبانا چاہتے ہیں اگر وہ سوچ تبدیل نہیں کریں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑے گا۔ سابق صدرکا کہنا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر صاف نیت سے عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔ حکومت میں کچھ عناصر شدت پسندوں کے ساتھ نظریاتی طور پر ملے ہوئے ہیں۔ فوج کو حکومت اور بیورو کریسی کی طرف سے جو مدد ملنا چاہیے تھی وہ نہیں مل رہی۔ پرویز مشرف نے اپنے خلاف تمام مقدمات سیاسی نوعیت کے قرار دیئے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ہارٹ آف ایشیا-استنبول پراسس کی 5ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان کے صدر اشرف غنی اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر اشرف غنی کی آمد پر 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ مہمان صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے شاندار گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم نواز شریف نے مہمان صدر کا استقبال کیا اس موقع پر تینوں افواج کے سربراہان بھی موجود تھے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مقصد افغانستان میں قیام امن اور پائیدار ترقی کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سے ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات ہوگی۔واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ چین، ایران، ترکی، تاجکستان، ازبکستان، آذربائیجان اور جرمنی سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ، 17 ڈونرز ممالک کے نمائندگان اور 12 عالمی تنظیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمینسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ داعش جو ہتھیار استعمال کر رہی ہے، اُن میں سے بیشتر ہتھیار عراقی فوج سے حاصل کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گذشتہ سال جون میں عراق کےشہر موصل پر قبضے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ داعش کے ہاتھ لگا۔رپورٹ کے مطابق دولت اسلامیہ کے پاس روایتی قسم کے تین فوجی ڈویژن ہیں جن میں 40 ہزار سے 50 ہزار جنگجو ہیں ۔داعش عراق اور شام میں 25 ممالک کے تیار کردہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1980 کی دہائی میں دنیا میں فروخت کیا جانے والا 12 فیصد اسلحہ عراق میں پہنچا۔ایمینسٹی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے تخمینے کے مطابق عراق پر امریکی حملے کے بعد ستمبر 2003 میں عراق کے طول و عرض میں ساڑھے چھ لاکھ ٹن ایساگولہ بارود موجود تھا جو غیر محفوظ تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے علاقے میں اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلحے پر مکمل پابندی کی اپیل کی ہے۔

ایمزٹی وی(پشاور) آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر حملے کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والے بچوں کے والدین حکومت کی جانب سے حملے کی تحقیقات پر غیر مطمئن ہیں اور انھوں نے سانحہ پشاور کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقد کی جانے والی تمام سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے. والدین نے اس حوالے سے بھی خبردار کیا کہ اگر 16 دسمبر تک سانحہ پشاور کی جوڈیشل انوسٹی گیشن کا اعلان نہ کیا گیا تو وہ تمام حکومتی ایوارڈز واپس کردیں گے. پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اے پی ایس شہداء فورم کے صدر افضل خان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث 4 افراد کی پھانسی، دہشت گردی کے واقعے کا شکار ہونے والوں کے والدین کو مطمئن نہیں کرسکتی اور انھیں مجرموں کی شناخت کے حوالے سے ہمیشہ اندھیرے میں رکھا گیا۔انھوں نے مزید کہا کہ نہ تو صوبائی اور نہ ہی وفاقی حکومت غمزدہ والدین سے کیے گئے عہد کو پورا کرنے میں سنجیدگی دکھا رہی ہے.

ایمزٹی وی( ٹیکنالوجی)جاپانی کمپنی کے پانی اور صابن سے دھونے والا اسمارٹ فون تیار کرلیا ہے کیونکہ موبائل فون ہوں یا کی بورڈ انہیں جراثیم کا مرکز سمجھا جاتا ہے.جدیداسمارٹ فون کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے اسمارٹ فون بنانے کا مقصد حفظانِ صحت ہے کیونکہ موبائل فون ہوں یا کی بورڈ انہیں جراثیم کا مرکز سمجھا جاتا ہےکمپنی کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ مکمل دھلائی کے بعد بھی یہ فون کس طرح کام کرتا ہے تاہم کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ اس میں اسپیکر نہیں بلکہ یہ اس سے جڑنے والے ایک ٹشو ( بافت) کے ذریعے آواز سنائی جائے گی۔اس فون کو جاپانی زبان میں ’’دگنو ریفرے‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔اس کی قیمت 310 برطانوی پونڈ یا پاکستانی 49 ہزار روپے ہے

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) جامعہ کراچی نے بی ڈی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پرفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2015 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پرفیشنل کے امتحانات میں174 طلبہ شریک ہوئے۔110 طلبہ کو کامیاب قرار دیاگیا جبکہ64 طلبہ ناکام ہوئے، کامیابی کا تناسب22.63فیصد رہا۔ بی ڈی ایس سیکنڈ پرفیشنل کت امتحانات میں 81طلبہ شریک ہوئے،62 طلبہ کامیاب جبکہ19 طلبہ ناکام ہوئے، کامیابی کا تناسب 54.76 فیصد رہا۔