Friday, 15 November 2024

ایمزٹی وی(لاہور ) پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کوعلامہ اقبال ٹاﺅ ن میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایسو سی ایٹ پرفیسر غالب عطا کو کالعدم حزب التحریر سے مبینہ تعلقات کے باعث حراست میں لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر غالب عطا نے 1990 میں بحیثیت لیکچرار پنجاب یونیورسٹی میں شمولیت اختیار کیاتھی انہوں نے 2007 میں مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔پروفیسر غالب کے قریبی ذرائع کے مطابق جس وقت انہوں نے یونیورسٹی میں شمولیت اختیار کی تھی وہ ایک کلین شیو نوجوان تھے بعد ازاں انہوں نے مذہبی تنظیم میں شامل ہو کر تبلیغی دورے شروع کردیئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر غالب عطا ملک میں جمہوریت پر تنقید اور خلافت کو قائم کرنے کی باتیں کرتے تھے ۔پروفیسر کی جانب سے ساتھی اساتذہ کو تنظیم میں شمولیت کے لئے حزب التحریر کا لٹریچر بھیجنے پر گرفتار کیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ حساس اداروں کو پروفیسرغالب عطا کو کالعدم تنظیم سے تعلق کی وجہ سے ضرورگرفتار کرنا چاہیے ہم ان کے معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ 16 سالوں کے دوران سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف کیسز کی تحقیقات اور ان کی پیروی کے لیے قومی خزانے کے 40 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے۔ذرائع کے مطابق نیب سابق صدر کے خلاف کیسز کی 1999 میں اپنے قیام کے آغاز سے ہی پیروی کر رہی ہے، تاہم آصف زرداری اپنے خلاف کرپشن کے 5 میں سے 4 کیسز میں بری ہوچکے ہیں۔تاہم نیب کی جانب سے سابق صدر کے خلاف قومی اور سوئس عدالتوں میں چلائے جانے والے ان مقدمات پر اخراجات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس جی ایس-کوٹیکنا، پولو گراؤنڈ، ارسس ٹریکٹرز اور اے آر وائی ریفرنسز میں بری کیا جاچکا ہے۔کرپشن کے جس ایک کیس کا وہ سامنا کر رہے ہیں وہ اثاثہ جات کا ہے اور اس میں بھی ان کی جانب سے بریت کی درخواست دی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف ایس جی ایس-کوٹیکنا کیس 98-1997 میں نواز شریف کے دور حکومت میں احتساب بیورو کے ذریعے سوئٹزرلینڈ میں قائم کیا گیا تھا، جس میں اُن پر اور بے نظیر بھٹو پر الزام تھا کہ انہوں نے کمیشن کی مد میں 6 کروڑ ڈالر حاصل کیے۔

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی میں تیسرے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی کامیابی کے بعد نئے میئر کے لئے غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر جو کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں انکا نام بھی قابلِ غور ہے جبکہ دوسرا نام اعلٰی تعلیم یافتہ ارشد دوہرا کا سامنے آیاہے جو کہ ایک کاروباری شخصیت ہیں ایم کیو ایم میں ان کی خدمات خاص طور خدمت خلق فاﺅنڈیشن سے وابستہ رہی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کراچی کے میئر کے لئے ایم کیو ایم کے رہنما انجینئر ناصر جمال کا نام بھی قابل غور ہے۔شہر قائد کا اگلا میئر کون ہوگا اس کافیصلہ جلد ہوجائے گا مگر کراچی کے شہری ان سے ویسی ہی توقعات وابستہ کریں گے جیسی کارکردگی مصطفی کمال نے اپنے دور میں دکھائی تھی۔

ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے بہت متاثر ہیں۔ پاک ایئر فورس نے ملک کی سلامتی کے لئے اہم قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سونمیانی میں پاک فضائیہ کی مشقوں کی تقریب میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ داخلی اور خارجی چیلنجز کے باوجود پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ دنیا بھی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ جے ایف سیونٹین طیارے پاکستان کی شان ہیں۔ وزیرا عظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ پاک ایئر فورس نے ملک کی سلامتی کے لئے اہم قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ وزیرا عظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کے جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کااپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ جی ایچ کیو کا پہلا دورہ ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں 3ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے 3 ملزمان معظم علی، محسن علی، اور خالد شمیم کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت جج کوثر عباسی زیدی کے روبرو پیش کیا۔ واضح رہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں دو روز قبل ایف آئی اے کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر انعام غنی کی مدعیت میں ان تینوں ملزمان کے علاوہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رہنما محمد انور سمیت دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت قتل، سازش اور معاونت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدر براک اوباما نے مسلم ممالک سے دیشتگردی کےخلاف ڈومور کا مطالبہ کردیاذرائع کے مطابق کیلیفورنیا میں ہونے والے حملے کے بعد قوم سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے براک اوباما کا کہنا تھا کہ ہشت گردوں نے سماجی سینٹر پر حملہ کر کے معصوم لوگوں کو قتل کیا،م کیلیفورنیا واقعہ کے بعد جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین کی اسکریننگ سخت کر دی جائے گی۔ ہمارا فوکس شام اور داعش ہی رہے گئے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان ممالک سے ’’ڈو مور‘‘ کا مطالبہ چھوڑ دیں جہاں شدت پسند نظریات کے حامل لوگ موجود ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوں گے کیونکہ ہم حق پر ہیں۔اسحوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ تھا کہ مسلمان ہمارے قریبی دوست اور اتحادی ہیں گمراہ کن نظریات کے خاتمے کے لئے مسلم رہنماؤں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، داعش اسلام کی نمائندگی نہیں کرتی، دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکا اورمسلمانوں کے درمیان نہیں، امریکی عوام اورمسلمان آپس میں دوست ہیں، مسلم کمیونٹی سے مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ براک اوباما کا کہنا تھا کہ سربراہ ہونے کے ہونے کے باعث قوم کی حفاظت میری ذمہ داری بنتی ہے اور کیلیفورنیا واقعہ کے بعد امریکی مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے.

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدر براک اوباما نے مسلم ممالک سے دیشتگردی کےخلاف ڈومور کا مطالبہ کردیاذرائع کے مطابق کیلیفورنیا میں ہونے والے حملے کے بعد قوم سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے براک اوباما کا کہنا تھا کہ ہشت گردوں نے سماجی سینٹر پر حملہ کر کے معصوم لوگوں کو قتل کیا،م کیلیفورنیا واقعہ کے بعد جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین کی اسکریننگ سخت کر دی جائے گی۔ ہمارا فوکس شام اور داعش ہی رہے گئے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان ممالک سے ’’ڈو مور‘‘ کا مطالبہ چھوڑ دیں جہاں شدت پسند نظریات کے حامل لوگ موجود ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوں گے کیونکہ ہم حق پر ہیں۔اسحوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ تھا کہ مسلمان ہمارے قریبی دوست اور اتحادی ہیں گمراہ کن نظریات کے خاتمے کے لئے مسلم رہنماؤں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، داعش اسلام کی نمائندگی نہیں کرتی، دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکا اورمسلمانوں کے درمیان نہیں، امریکی عوام اورمسلمان آپس میں دوست ہیں، مسلم کمیونٹی سے مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ براک اوباما کا کہنا تھا کہ سربراہ ہونے کے ہونے کے باعث قوم کی حفاظت میری ذمہ داری بنتی ہے اور کیلیفورنیا واقعہ کے بعد امریکی مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے.

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزارت مذہبی امورنے مستحق اقلیتی یتیم بچیوں کے جہیز فنڈ کیلئے مالی امداد50ہزارسے بڑھا کر ایک لاکھ کردی ہے ، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ مستحق ، نادار اقلیتی برادری کیلئے مالی امدادکی رقم پانچ سے دس ہزارہوگئی جبکہ کرسمس کے موقع پر مالی امداد1000روپے سے بڑھا کر2500کر دی گئی ہے اسی طرح اقلیتی برادری کیلئے اسکالرشپ کی رقم کو بھی بڑھا کر ڈبل کر دیا گیا ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بھی اقلیتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز بڑھانے کا کہا گیاہے جبکہ کرسمس، ایسٹر، ہولی کے تہوارمناکراقلیتوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا رہے گا، رواں برس سندھ میں ہولی کا تہوار منایا گیااور اب کرسمس کا تہوار بھی عیسائی برادری کیساتھ منایا جائے گا جس کیلئے اسلام آباد میں تیاریاں جاری ہیں۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلےسے متعلق انکشافات کرتے ہوئے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پہلے 2 مرحلوں کے مقابلے میں زیادہ بدنظمی اور انتشار کا شکار دکھائی دیئے۔ چیف ایگزیکٹو فافن شاہد فیاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فافن کے مشاہدہ کاروں نے انتخابی قواعدو ضوابط کی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے 13045 واقعات رپورٹ کیے۔پولنگ اسٹیشن سے موصول شکایات کی اوسط شرح 5.9 رہی۔ پنجاب کے 1952 پولنگ اسٹیشنز سے 11429 جب کہ کراچی کے 232 پولنگ اسٹیشنز سے 1616 شکایات رپورٹ کی گئیں۔ کراچی سے سب سے زیادہ شکایات پولنگ اسٹیشنز کے تاخیر سے کھلنے کی موصول ہوئیں۔ پنجاب کے 51 فیصد اور سندھ کے 57 فیصد پولنگ اسٹیشنز سے ووٹرکی رازداری برقرار رکھنے کے آئینی حق کی خلاف ورزی رپورٹ کی گئی۔