Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(پشاور) خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم 'اویئر گرلز' نے رواں ہفتے لندن میں ایک عالمی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادارے کی سربراہ اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم گلالئی اسمعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'ود اینڈ فار گرلز ایوارڈ' دنیا کے 19 مختلف ملکوں میں کام کرنے والے 20 تنظیموں کو دیا گیا ہے جن میں ان کا ادارہ بھی شامل ہے۔اس ایوارڈ کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ان مقامی تنظیموں کی مدد کرنا اور انہیں مزید مضبوط بنانا ہے جن کی قیادت خود خواتین کے پاس ہے۔'اویئر گرلز' نامی ادارہ 2002ء میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا تھا جہاں سے خیبر پختونخوا کی خواتین اور لڑکیاں اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں اور اپنے حقوق کے لیے لڑسکیں ۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رن ویر سنگھ کا کہنا ہے کہ خوشی ہوتی ہے جب پاکستان میں ہماری فلمز کو نہ صرف پذیرائی ملتی ہے بلکہ لوگ ہمیں پسند بھی کرتے ہیں۔

نئی ریلیز ہونیوالی فلم باجی راؤ مستانی کی تشہیر کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے بھارتی اداکارہ دپیکا اور اداکار رن ویر سنگھ نےمیڈیا سے بات کی۔ اس موقعے پر نامور ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی شخصیات نے بھی اداکاروں کی فنی خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ فنکاروں اور میڈیا کے ساتھ ایسے رابطوں میں تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دپیکا کا کہنا تھا باجی راؤ مستانی میں رن ویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ محنت اور لگن سے کام کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایمزٹی وی(لاہور) صدر ممنون حسین کے سود سے متعلق بیان کا تحریری مواد لاہور ہائیکورٹ نے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دلوانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ صدر ممنون حسین نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کے بارے بیان دیا، جس کے بعد وہ آئین کے تحت صدر مملکت کے منصب کیلئے نااہل ہو گئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے صدر ممنون حسین کے سود سے متعلق بیان کا تحریری مواد طلب کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چار دہشت گردوں کی سزائے موت کے وارنٹس پر دستخط کردیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سزائے موت پانے والے دہشت گرد دھماکوں، خود کش حملوں ،قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، جبکہ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کی تھی۔

ایمز ٹی وی (بزنس ڈیسک) آئی ایم ایف کی ایما پرحکومت نے 40 سرکاری اداروں کی نجکاری شیڈول کے مطابق کرنے کی ٹھان لی ہے ، یہ ادارے سالانہ 400 ارب روپے ٹیکس دہندگان کے ہڑپ کرجاتے ہیں ۔

وزیر نجکاری محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت 40 سرکاری اداروں کی نجکاری بر وقت کر دیں گے ۔ سرکاری ادارے سالانہ ٹیکس دہند گان کے 400 ارب روپے ہڑپ کر جاتے ہیں ۔ وزیر نجکاری کا مزید کہنا تھا کہ سٹیل ملز بند ہونے کے باوجود اس کا ماہانہ نقصان 2 ارب روپے ہے جبکہ پی آئی کے 26 فیصد حصص کی خریداری میں چین اور دو خلیجی ممالک کی ہوائی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

فیکسو کے 74 فیصد حصص مئی 2016 میں فروخت کر دیئے جائیں گے اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد کی بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کی بھی نجکاری کی جائے گی ۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) ایپل کے نئے آئی فون سکس ایس کا سب سے اہم فیچر تھری ڈی ٹچ کو قرار دیا گیا ہے اور اب یہ کسی حد تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

فوٹو شیئرنگ اپلیکشن انسٹاگرام کے اینڈرائیڈ ورژن میں تازہ ترین اپ ڈیٹ میں آئی او ایس ایپ کے تھری ڈی ٹچ یوزر انٹرفیس کو بھی دو بڑی تبدیلیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ ایک تو یہ کہ نیا فیچر صرف انسٹاگرام ایپ میں دستیاب ہوگا اور اس فیچر کو ایکٹی ویٹ کرنے کے لیے دیر تک دبا کر رکھنا ہوگا جس کی وجہ اینڈرائیڈ فونز کی دباﺅ سے متعلق حساس اسکرینیں نہ ہونا ہے۔

تو پھر اس نئے فیچر کس لیے ہے ؟ اگر آپ ایپ میں تصاویر میں خود کو تلاش کررہے ہو، کوئی مخصوص ہیش ٹیگ سرچ کررہے ہو یا کسی کی پروفائل دیکھنا چاہتے ہو، آپ تھمب نیل اور ایپ کے پیش منظر میں موجود کارڈ ' peek ' کو کچھ دیر تک پریس کیے کریں۔ جب کارڈ اوپر آجائے تو اپنے انگوٹھے یا انگلی کو نیچے ان تین بٹن کی جانب لے جائے جہاں سے فوٹو کو لائیک، سینڈ وغیرہ کرتے ہیں۔

اگرچہ اس فیچر کو انقلابی پیشرفت کہنا تو درست نہیں مگر اینڈرائیڈ ورژن کی انسٹاگرام ایپ میں اس کا اضافہ بہترین ضرور ہے کیونکہ اس کے لیے کسی خصوصی اسکرین کی ضرورت نہیں۔ یہ نیا فیچر انسٹاگرام کے ورژن 7.13.0 کی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہے جو ابھی گوگل پلے اسٹور پر تو موجود نہیں تاہم جلد وہاں دستیاب ہوگا۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ورزش کرنے کے باوجود جو لوگ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں ان کی صحت بھی بیماریوں سے اتنی ہی متاثر ہوتی ہے جتنی جسمانی سرگرمیوں سے دور بھاگنے والے افراد کی ہوسکتی ہے۔ یہ انتباہ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

اوٹاوہ یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ہر آدھے گھنٹے بعد اٹھ کر کچھ دیر چلنا چاہئے۔ اس تحقیق کے دوران امراض قلب کے شکار 278 افراد کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جو روزانہ کچھ دیر ورزش کرنے کے عادی تھے۔

تحقیق کے مطابق دن بھر میں اوسطاً آٹھ گھنٹے بیٹھ کر گزارنے والے افراد ورزش پر جتنا بھی وقت صرف کریں، وہ موٹاپے کے شکار ہوتے ہیں جبکہ فنٹس لیول بھی انتہائی ناقص ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جتنا کم وقت لوگ بیٹھ کر گزاریں گے اتنی ہی ان کی صحت بہتر ہوگی۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر ٹیلیویژن دیکھتے ہوئے اور نوعمری سے ہی ورزش سے دور بھاگتے ہوئے گزارتے ہیں وہ طویل المعیاد بنیادوں پراپنی ذہانت کو شدید نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے 18 سے 30 سال تک 3200 افراد کے طرز زندگی جیسے ورزش اور ٹیلی ویڑن کی عادات وغیرہ کا جائزہ 25 برسوں تک کیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ہفتہ بھر تین سے چار گھنٹے ٹیلی ویژن کے سامنے گزارتے ہیں اور ورزش نہیں کرتے وہ پچیس برس بعد ذہانت اور دماغی صلاحیتوں کے ٹیسٹوں میں ناقص اسکور لیتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ماورا حسین کی پہلی بولی ووڈ فلم 'صنم تیری قسم' اپنے ریلیز کے قریب پہنچ چکی ہے، قیاس ہے کہ فلم اگلے برس 8 جنوری کو ریلیز کی جائے گی جبکہ اب پروڈیوسرز نے فلم کے کچھ نئے اسٹل شاٹس ریلیز کیے ہیں.

'صنم تیری قسم' کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں ماورا کو ایک ٹیڈی بیئر سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے.جبکہ اس سے قبل پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں ماورا کو باتھ ٹب میں پھولوں کے درمیان دکھایا گیا۔اور اسٹودیو شوٹنگ کے دوران لی گئی ماورا کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

'صنم تیری قسم' ایک رومانٹک فلم ہے جس میں ایک نئے اداکار ہرش وردھن رائے نے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں ماورا ایک مکمل ہندوستانی لڑکی کی طرح دکھائی دے رہی ہیں.

'صنم تیری قسم'، کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ کا ری میک ہے، اس فلم کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا میں کی گئی۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ہندوستانی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کو دونوں ممالک کےتعلقات کو سود مند قراردیتے ہوئے کہاکہ کرکٹ سیریز ضرور ہونی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے سفیر وسیم اکرم نے پاک انڈیا کرکٹ سیریز کے حوالے سے کہا کہ" یہ ہماری سیریز ہے کوئی بھیک نہیں دے رہا، اس کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے"۔

انھوں نے کہا کہ وہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پاکستان آمد کو خوش آئند سمجھتے ہیں جبکہ کرکٹ سیریز کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہترہوں گے۔

پی ایس ایل کے سفیر نے کہا کہ لیگ کی کامیابی کے لئے تمام پاکستانیوں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اس کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔