ایمزٹی وی(اسپورٹس )بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی حکومت پاک بھارت کرکٹ سیریزکی تجویزمستردکردیگی،دونوں ممالک کے درمیان سیریز رواں ماہ سری لنکا کے نیوٹرل مقام پر شیڈول ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے بی سی سی آئی کے اعلی عہدیدار کے توسط سے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسے اشارے ملے ہیں، جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مودی حکومت پاکستان سے سیریز میں دلچسپی نہیں رکھتی اور اگر ایسا ہوتا تو اجازت بہت پہلے ہی مل چکی ہوتی ۔بی سی سی آئی اہلکار کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے اشارے ملے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی اجازت نہیں ملے گی۔
ایمزٹی وی(بزنس) اوپیک کے آئندہ اجلاس میں تیل برآمد کرنے والے ممبر ممالک کی جانب سے آئل کی سپلائی گھٹائے جانے کا فیصلہ دیے جانے کے آثار کم نظر آتے ہیں ۔ سعودی عرب کا کہنا ہے خام تیل کی گرتی قیمتوں کو سہارا دینا ہے تو نان ممبر ممالک روس اور میکسیکو بھی اپنی پیداوار کم کریں ۔ اوپیک کے باقاعدہ اجلاس سے قبل آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونے والی ایک غیر رسمی ملاقات میں اندازہ ہوا ہے ۔ دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا ایکسپورٹر سعودی عرب پیداوار کو کم کرنے کے حق میں نہیں ہے ۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کا موقف ہے کہ خام تیل کی گرتی قیمتوں کو اسی وقت سہارا مل سکتا ہے کہ اگر روس اور میکسیکو بھی اپنی سپلائی کم کرکے اوپیک کا ساتھ دیں ۔ گزشتہ سال جون سے خام تیل کی عالمی قیمت 115 ڈالر سے گھٹ کر 6 سال کی کم ترین سطح 42 ڈالر کی سطح پر دیکھی جا چکی ہیں ۔ سعودی عرب سمجھتا ہے کہ اگر قیمتوں کو سہارا دینے کے لیے سپلائی میں کمی کی گئی تو روس اور میکسیکو کا حصہ مارکیٹ میں بڑھ جائے گا جبکہ امریکہ کی جانب سے شیل گیس کی پیداوار میں بھی تیزی آجائے گی ۔
ایمزٹی وی(لاپور) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے یونیورسٹی آف لندن کا دورہ کیاتفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یونیورسٹی آف لندن کے دورہ میں وائس چانسلر اور ماہرین تعلیم سے ملاقات کی جس کے دوران انہیں یونیورسٹی کے عالمی آپریشن پر بریفنگ بھی دی گئی ، شہباز شریف نے وائس چانسلر میری اسٹینسی سے تعلیم کے شعبہ میں معاونت کی درخواست کی ۔ اس دوران اسکول لیڈر شپ کے حوالے سے برطانوی اداروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق ہوا ۔
ایمزٹی وی(کراچی) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران نجی اسکولوں کو پولنگ اسٹیشن بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ نے ایک درخواست کی سماعت کی جو بہادرآباد میں داؤد پبلک اسکول کو پولنگ اسٹیشن بنانے کے خلاف دائر کی گئی تھی۔بینج نے ای سی پی کے نوٹس کو معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ قانون کے مطابق کسی بھی نجی جائیداد کو پولنگ اسٹیشن بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔خیال رہے کہ ای سی پی نے یونین کونسلز 17،18 اور 19 کے لیے نجی اسکول کی عمارت کو پولنگ اسٹیشن بنانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) جما عت اہلسنت کے زیرِ اہتمام عالمی قرآن کانفرنس 7 دسمبر کو منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جماعت اہلسنت نے عالمی کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔جماعت اہلِ سنت پاکستان کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری صاحبزادہ محمد عثمان غنی نے عالمی کانفرنس کے حوالے سے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قرآن کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر جید علما شریک ہونگے۔ اس موقع پر کانفرنس کمیٹی کے ممران علامہ حافظ محمدقاسم شیخ، مفتی لیاقت علی، علامہ سید رضاالمصطفٰی بخاری، علامہ رضوان انجم، علامہ میاں حامد رضااور حافظ وقار رشید بھی موجود تھے۔ اس حوالے سے صاحبزادہ عثمان غنی کا کہنا تھا کہ کانفرنس ادارہ تعلیمات ِاسلامیہ میں منعقد ہوگی جو نمازِ مغرب کے بعد شروع ہوگی کانفرنس کے دو سیشن ہونگے جبکہ " آﺅ قرآن سیکھیں" مہم کے دوران ترجمہ قرآن پڑھنے اور سیھکنے والے شرکاکواسناد بھی دی جائیں گی۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) موبائل فون کے ذریعے پیغام رسانی کے طریقے ایس ایم ایس کو23سال مکمل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا پہلا ایس ایم ایس3 دسمبر 1992کوکرسمس کے موقع پر بھیجا گیا تھاجسے برطانیہ کی ایک ٹیلی کام کمپنی سیما گروپ کے22سالہ ملازم نیل پاپورتھ نے ایک نجی کمپنی کے ڈائریکٹر رچرڈ دیرواس کو ارسال کیاتھا۔نیل نے کمپیوٹر کے ذریعے پیغا م دیا تھا کیونکہ اس وقت میں موبائل میں کی بورڈ نہیں تھا۔23سال گزرنے کے بعد آج دنیا بھر میں موبائل فون صارفین کی80 فیصد تعداد ایس ایم ایس سے استفادہ کرتے ہیں۔
ایمزٹی وی(لاہور)طالبان کے امیر ملا اختر منصور دم توڑ گئےتفصیلات کے مطابق افغانستان کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان امیر ملا اختر منصور ہلاک ہوچکے ہیں ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملا اختر منصور دو روز قبل فائرنگ کے ایک واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے ، انہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برطانیہ میں 15سالہ طالبہ جینی فرائی نے وائی فائی ڈیوائس سے الرجی سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش 15 سالہ جینی کے والدین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو الیکٹرو ہائیپر سینسیٹیوٹی(ای ایچ ایس) کی بیماری تھی جس کے باعث اسے اکثر تھکن،سر درد جیسے مسائل رہتے تھے ان کامزید کہنا تھا کہ جینی اس الرجی کے باعث اکثر خود کو اسکول کے خالی کلاس روم میں چھپا لیتی تھی اور پڑھائی کے دوران وائی فائی راﺅٹر سے ممکن حد تک دور بیٹھتی تھی۔جینی کی والدہ نے مزید بتایاکہ اسے اپنے اسکول میں وائی فائی ڈیوائس سے بہت مسئلہ تھا اور جب کوئی ڈاکٹر اس کا مسئلہ حل نہیں کرپایا تو اس نے خود اپنی ذندگی کا خاتمہ کرلیا۔