Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان کی پہلی خاتون اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین (یو این ویمن) کی خیر سگالی کی سفیر مقرر.ذرائع کے مطابق بطور خیر سگالی کی سفیر، منیبہ پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کو خود مختار بنانے اور یو این ویمن کی مہم 'Planet 50-50 by 2030: Step It Up for Gender Equality‘ کے علاوہ خواتین کی دیگر مہمات کے لیے کام کریں گی۔خیر سگالی کی سفیر مقرر کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیبہ کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین کی پوری طرح حمایت کرتی ہیں، اگر ہم صنفی امتیاز کے خلاف اسی طرح کام کرتے رہے تو یہ تفریق 2030 تک ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان اور پوری دنیا سے صنفی امتیاز ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مرد اور خواتین دونوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ ہمیں خواتین اور بچیوں کو خود مختار بنانا چاہیے، کیونکہ ایک خاتون کو خود مختار بنانے کا مطلب پوری نسل کو خود مختار بنانا ہے۔کار حادثے میں اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے والی منیبہ مزاری مصنفہ، گلوکارہ، سماجی کارکن اور مقرر ہیں، جو خواتین کے خلاف صنفی امتیاز کی روک تھام کے لئے سرگرم رہتی ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کو کام سے روکتے ہوئے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔توہین عدالت کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر خود پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ان سے ملاقات نہیں ہوسکی اس لئے حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے تک شجاعت عظیم اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کریں گے۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے توہین عدالت کیس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کا 1979 میں کورٹ مارشل ہوا تھا اور سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران قرار دیا تھا کہ سزا یافتہ شخص کو کیسے کوئی عوامی عہدہ دیا جاسکتا ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی آپریشن کی حمایت کا اعلان کردیاذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی پالیسی بہت واضح ہے کہ کوئی بھی ایکشن کسی جماعت یا فرد کے خلاف ہرگز نہیں لیکن اگر کسی فرد کی سرگرمی دہشت گردی یا دہشت گردوں کے سہولت کارکے زمرے میں آتی ہو گی، اس کے خلاف بلا تفریق و دباؤ ایکشن لیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ نیب کے اقدامات قابل تحسین ہیں، قومی ادارہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنی کاوشوں میں مصروف عمل ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان کا مزید کہنا تھا کہ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ بدعنوانی سے حاصل رقوم دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو فراہم کی گئیں، یہ بات ریاست کے لیے تکلیف دہ تھی لہذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ جرائم میں ملوث یا اس میں شریک فرد کتنا ہی بااثر یا اس کی وابستگی کسی بھی جماعت سے ہو اس کی حیثیت دیکھے بغیر اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ سیاسی و عسکری قیادت اس بات پر متفق اور اٹل ہے کہ کسی بھی صورت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن کو روکا یا رول بیک نہیں کیا جاسکتا ہے اور یہ آپریشن آخری دہشت گردکے خاتمے تک جاری رہے گا۔

ایمزٹی وی(بلوچستان)وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت بلوچستان حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اس پرموقع بلوچستان حکومت کے حوالے سے مری میں ہونے والے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ معاہدے کی تکمیل کے بعد نیشنل پارٹی نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے پر بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر نواب ثنااللہ زہری کو وزارت اعلی کے لئے نامزد کردیا اورامکان ہے کہ آئندہ 3 سے 4 روز میں ان کا بطور وزیراعلیٰ نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے صوبے میں اکثریت حاصل کرنے کے باوجود حکومت بنانے کے لئے نیشنل پارٹی کو موقع دیا اور اس حوالے سے مری میں وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اورنیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو اورڈاکٹرعبدالمالک کے درمیان معاہدہ کرایا جس کی مدت 4 دسمبر کو مکمل ہوگئی۔اجلاس میں موجودہ وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراطلاعات پرویز رشید، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، میر حاصل بزنجو سمیت دیگرنے شرکت کی

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ کراچی نے الحاق شدہ نجی کالجوں کوایم بی اے میں داخلے دینے سے روک دیا ہے جس کے تحت طلباکونئے سال میں داخلے نہیں دیے جاسکیں گے۔نئے تعلیمی سال 2016کے موقع پرایم بی اے پروگرام میں داخلے نہ دینے کے باقاعدہ احکام جاری کردیے ہیں جن کالجوں کوایم بی اے پروگرام میں داخلے دینے سے روکا گیا ہے ان میں آدم جی، ایڈمسن، ایمز، الحمد، سی اے ایم ایس، سی بی ایف، کے آئی ٹی ای کائٹ، لیاقت کالج، میری ٹائم، ایس ایس اے ٹی، یوسی کالج شامل ہیں، یہ فیصلہ ’’کراچی یونیورسٹی برنس اسکول کی جانب سے اپنا ایم بی اے پروگرام 2 سے بڑھا کر ساڑھے 3 سال پرمحیط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس بارپہلی مرتبہ داخلے دیئے جارہے ہیں۔یہ پروگرام ’’ایم ایس‘‘کے مساوی ہوگااوراس پروگرام سے فارغ التحصیل طالب علم براہ راست پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے اہل ہونگے۔مزید تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ انتظام وانصرام پروفیسرڈاکٹرخالد عراقی نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے دیئے ہوئے ’’روڈمیپ‘‘ پرکراچی یونیورسٹی بزنس اسکول نے ایم بی اے پروگرام 2سے بڑھاکرساڑھے 3 سال کیاہے اوریونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اس پروگرام کی منظوری بھی دے چکی ہے۔ جس کے تحت ایم بی اے پروگرام ایم ایس کے مساوی ہوگا۔شہرکے نجی کالج اس پروگرام کوشروع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے جبکہ جامعہ کراچی کالجوں کواس بات کی اجازت نہیں دے سکتی ہے یونیورسٹی خود ساڑھے 3 سالہ ایم بی اے پروگرام شروع کردے جبکہ کالجوں میں3سالہ ایم بی اے ہی چلایاجاتارہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) دبئی میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے رنگ بکھر گئے۔ ریڈ کارپٹ میں فلمی ستاروں کی کہکشاں اتر آئی۔ دبئی میں سج گیا آٹھ روزہ دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2015 کا ریڈ کارپٹ۔ زرق برق لباس میں فلمی ستاروں کی کہکشاں ہرسو رنگوں کی بہار لے آئی۔ رنگا رنگ فیسٹیول میں ساٹھ ممالک کی 135 سے زائد فلموں کی خصوصی نمائش ہوگی ۔ فلمی ستاروں کی کہکشاں آٹھ روز تک اپنے جلوے بکھیرتی رہے گی۔

اس فلمی میلے میں معاشرتی، سماجی اور جنگی حالات پر مبنی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی ۔ پاکستان کی صرف ایک فلم سونگ آف لاہور دبئی فلم فیسٹیول کا حصہ ہے۔ جو آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی کوڈائریکشن میں بنی ہے۔ بالی ووڈ سے شاہ رخ خان، کاجول، نصیر الدین شاہ ، اسٹیون اسپیل برگ اور پاکستان کے فواد خان اورعاطف اسلم سمیت کئی ستارے فلم فیسٹیول کی شان بڑھارہے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) دور حاضر میں موبائل فون اور کمپیوٹر جیسے جدید آلات کا استعمال کمسن بچوں کی ذہنی نشو ونما کی رفتار سست کرسکتا ہے۔

امریکی جریدے ریکٹا پیٹریاٹریکا میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق کمسن بچوں کی ذہنی نشوونما کے لئے خاندان کے دیگر افراد کے ان سے حقیقی روابط کا کوئی نعم البدل نہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمسن بچے سیکھنے کے عمل میں دیکھنے ‘ سننے ‘ سونگھنے ‘ چکھنے اور چھونے کے تمام حواس کو بروے کار لاتے ہیں جو ”سکرین“ کے ذریعے روابط میں ممکن نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمسن بچوں کو زبان اور دیگر چیزیں سکھانے کے لئے آئی پیڈ ‘ ڈی وی ڈیز اور ایسے دیگر جدید آلات کا استعمال ان کی ذہنی نشوونما کی رفتار سست کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردی کا خطرہ ، سندھ حکومت ،حساس اداروں اور پولیس کو سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے حکومت سندھ کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے رپورٹ ملی ہے کہ جماعت الحرار نامی تنظیم کے سربراہ نے کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔اس سلسلے میں افغانستان سے 10 دہشت گرد کراچی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کا ہد ف کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں حکومت سندھ کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کراچی آپریشن کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ کراچی آپریشن جاری رکھنے کیلئے رینجرز کو قانونی تحفظ دینے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں جاری آپریشن کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے نتیجے میں شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔