ایمزٹی وی(اسلام آباد)عام انتخابات 2013ء کے بعد بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے معاہدے طے ہوا تھا جس کے مطابق ڈھائی سال بعد صوبے کا اقتدارنیشنل پارٹی سے لے کر مسلم لیگ (ن) کے حوالے کیا جانا ہے تاہم ذرائع کے مطابق حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کو تبدیل نہیں کرنا چاہتی۔ٹفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مابین ہونی والے معاہدے کے حوالے سے (ن) لیگ کی قیادت کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف مری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے بغاوت کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ان اراکین کا خیال ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان مسلسل نظر انداز ہوتے رہے ہیں جس سے ان کے حلقوں میں بے شمار مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور وہ اپنے حلقوں کی عوام کی حمایت لینے کے لیے بھی معاہدے کی خلاف ورزی پر بغاوت کر لیں گے۔ بلوچستان اسمبلی میں سب سے زیادہ 22 ارکان کی طاقت رکھنے کے باوجود (ن) لیگ کو اقتدار سے دوررکھا گیا۔ اگر مری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا تو بلوچستان حکومت میں شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہولی ووڈ سیریز ''ہوم لینڈ'' کے بعد اب ٹی وی سیریز ’دی برنک‘ میں بھی پاکستان کو منفی انداز میں پیش کیا گیا جس پر اس شو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اداکار ٹم رابنس اور جیک بلیک کے شو ’دی برنک‘ کو ایک سیزن کے بعد ہی غیر مقبولیت کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد گزشتہ مہینے اس شو کو ختم کر دیا گیا۔کامیڈی شو ’دی برنک‘ کا موضوع ہے امریکا کے جنوبی ایشیا کے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات اور مو ضوعات مثلاً فوجی بغاوت ، ایٹمی جنگ اور وزرائے اعظم کے قتل کو مو ضوع بنایا گیا ہے۔پاکستان میں ٹی وی سیریز”ہوم لینڈ “ کے بعد ”دی برنک“ پر بھی شدید رد عمل دیکھنے میں آیاہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) گزشتہ رات رائے ونڈ کے قریب ایک نائٹ کوچ اور کنٹینر میں تصادم ہوا ، جسکے باعث ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ اس حادثے کی وجہ سے اس علاقے میں ریلوے پھاٹک پر ٹرینوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا تھا۔آٹھ گھنٹے بعد آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام نے ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا ہے ۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو کیمپس خیر پور میرس میں مختلف شعبوں میں داخلے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سیلف فنانس اور اسپیشل اسکیم کے تحت مختلف شعبوں میں داخلے کے لئے سیٹیں موجود ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں بیٹھنے والے امیدوار ۱ کم از کم 40 مارکس کے لئے تھے ایسے امیدوار سیلف فنانس اور اسپیشل اسکیم کے تحت داخلے کے لئے 4دسمبر2015تک ڈائریکٹر فنانس کے نام پر ڈمانڈ ڈرافٹ جمع کرواسکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(واہ کینٹ)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں کراچی آپریشن میں تیزی آئی ہے ،جس سے حالات بہتر ہوئے ہیں،ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی کے کراچی آپریشن پر کوئی تحفظات ہیں تو وہ دور کرنے کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ کراچی میں صحافیوں کو نشانہ بنانا بہت تشویشناک ہے،بیماری پر ہی مریض کا آپریشن کیاجاتاہے۔کراچی میں آپریشن ایسے ہی جاری رہیگا ،وفاقی وزارت داخلہ اسے مانیٹر کررہی ہے ،2013اور آج کےشہر قائد میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے 28اگست 2013ء کو آپریشن کا مطالبہ کیا ، تمام پارٹیوں سے مشاورت کرکے اس آپریشن کا آغاز کیا،جس کے بعد حالات میں بہتری آئی۔چوہدری نثار نے بلوچستان کے امن کے حوالے سے کہا کہ 2013 ءمیں پہلی بار کوئٹہ گیا تو سنسان شہر تھا ،آج 90 فیصد پنجابی بلوچستان اور کوئٹہ واپس آچکے ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)لیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹرز 8300 کے علاوہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور گوگل میپ کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات اور لوکیشن معلوم کریں گے۔وارڈ نمبر‘ بلاک نمبر اور ووٹ نمبر کی تفصیل بھی ویب سائٹ پر مہیا کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف 200 پولنگ اسٹیشنز پر سے نتائج موبائل فون ایپ کے ذریعے مرکزی سیکرٹریٹ اور ریٹرننگ افسران کو بھجوائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز کا کہنا ہے کہ پریذائڈنگ افسران موبائل فون سے تصویر بناکر مرکزی سیکرٹریٹ میں بھجوائیں گے۔ تصویر ملتے ہی متعلقہ پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ ویب کاسٹ ہوجائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی کے مطابق 2018 کے انتخابات پر نظررکھ کر رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور مدد لی جا رہی ہے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)بھارت میں جاری ہاکی مینز لیگ میں ارجنٹائن نے بھارت کو 3 گول سے شکست دے دی۔روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی شائقین سے ہار برادشت نہ ہوئی اور بوکھلاہٹ کے شکارمشتعل شائقین نے مہمان ٹیم کی گاڑی پرحملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میچ جیتنے کے بعد جب مہمان ارجنٹائن کی ٹیم ہوٹل کی جانب رواں درواں تھی کہ راستے میں مشتعل شائقین نے ان کی وین پر پتھراؤ کردیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور کھلاڑی خوفزدہ ہوگئے جس کے بعد مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انتہائی پھرتی سے ٹیم کو ہوٹل تک پہنچایا تاہم خوش قسمتی سے مشتعل ہجوم کے حملے میں کسی کھلاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بھارتی شہررائے پورکے سردارولی بھائی پٹیل انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ورلڈ ہاکی مینزلیگ کے ایک میچ میں مہمان ارجنٹائن نے بھارت کو باآسانی 3 گول سے شکست دی اورمیچ کے دوران میزبان ٹیم مقابلہ بھی کرتی نہیں دکھائی دی اور دونوں ہاف میں مہمان ٹیم ہی گیم پر چھائی رہی، ارجنٹائن کے پے درپے حملوں سے بھارتی کھلاڑیوں کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ گیند کو اپنے پاس رکھنے کے لئے صرف میدان میں ہاکیاں ہی لہراتے رہے۔واضح رہے بھارت میں غیرملکی ٹیموں کے ساتھ کیا جانے والا یہ سلوک پہلی مرتبہ نہیں اس سے قبل حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جب شائقین نے اپنی ٹیم کی شکست کو قریب دیکھا تو گراؤنڈ میں کچرا پھینکنا شروع کردیاتھا۔