Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(تحقیق) امور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کی ”جنرل تھیوری آف ریلیٹویٹی“ یا ”عمومی نظریہ اضافیت“ کے 100 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ جرمنی میں پیدا ہونے والے عظیم سائنس دان نے 25 نومبر 1915ءکو یہ غیرمعمولی نظریہ پیش کیا تھا۔ آئن اسٹائن کا یہ نظریہ دستاویزی حالت میں مارچ 1916ءمیں جرمن سائنسی جریدے ”انالین ڈیر فزیک“ میں شائع ہوا تھا.آئن اسٹائن نے نظریہ اضافیت میں بتایا کہ یہ کائنات زمان و مکان کا ایک کپڑا سا ہے جس پر جب بھی کمیت کی حامل کوئی شے رکھی جائے گی تو اس کپڑے میں خم پیدا ہو جائے گا اور اسی خم کی وجہ سے قریب موجود دیگر اجسام اس کی جانب کھنچے چلے آئیں گے یعنی جتنی زیادہ کمیت ہو گی زماں و مکاں میں یہ خم اتنا ہی زیادہ ہو گا اور نتیجہ اتنی ہی زیادہ کشش کی صورت میں برآمد ہو گا۔ اس نظریے میں آئن اسٹائن کا یہ بھی کہنا تھا کہ زمان و مکان جامد نہیں بلکہ ان کے اندر لچک موجود ہے اور تجاذبی قوت ان پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔آئن اسٹائن کے مطابق زیادہ کمیت کی موجودگی میں وقت کی رفتار کم ہو جاتی ہے یعنی خلاء میں چلنے والا وقت کسی سیارے یا ستارے کی سطح پر چلنے والے وقت سے تیز ہوتا ہے۔ آئن سٹائن ہی وہ طبیعات دان تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ یہ واضح کیا کہ اگر مادہ روشنی کی رفتار سے سفر کرے تو وہ توانائی میں تبدیل ہو جائے گا یعنی مادہ توانائی ہی کی ایک مرتکز قسم ہے سوئٹزرلینڈ کے ایک پیٹنٹ آفس میں کلرک کے طور پر کام کرنے والے آئن سٹائن نے اپنے غیرمعمولی نظریات سے پوری دنیا کی سوچ کو بدل کر رکھ دیا تھا۔ عقل و فکر کے ایک محاورے کے طور پر جانا جانے والا یہ سائنس دان 18 اپریل 1955ءکو انتقال کر گیا مگر زندگی کی آخری سانس تک سائنسی رازوں کی پیچیدہ گتھیاں سلجھانے کی کوشش میں رہا

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد پہلے کے بعد اب دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی شرکت مشکو ک ہے۔ تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کیخلاف احمد شہزا د پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کا حصہ بھی تھے لیکن پہلے تین ون ڈے میں ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بن سکی تھی تاہم آ خری ون ڈے میں انہیں موقع ملا لیکن وہ صرف تیرہ رنز ہی بنا پائے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز شروع ہوئی تو بد قسمتی سے احمد شہزاد کو بیماری نے گھیر لیا۔قومی ٹیم مینجمنٹ نے 92 نیوز کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ احمد شہزاد ہیضہ کا شکار ہوئے تھے ،طبیعت کی بہتری کیلئے ڈاکٹرز نے ڈرپ بھی لگوائی لیکن تاحال ان کی ٹیم میں شمولیت بارے کچھ بھی کہناقبل از وقت ہے۔

ایمز(ٹیکنالوجی)واٹس ایپ نے اپنی سروس کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق مزید تیز رفتار بناتے ہوئے اپ ڈیٹڈ اور اضافی فیچرز متعارف کروادیئے ہیں جس سے میسجنگ سروس کو ایک نئی جدت اور تیزی مل سکتی ہے۔واٹس ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹڈ ایپ کو متعارف کراتے ہوئے صارفین کے لیے پیغام رسانی کو مزید آسان اور تیز رفتار بنا دیا ہے اور نئے فیچرز کے تحت بک مارک طرز کی اسٹار میسج سروس متعارف کرادی گئی ہے جس کے تحت صارفین اپنے کسی بھی میسج کو اسٹار کرکے با آسانی چیٹ ٹیب میں اسٹور کرسکتے ہیں اور انتہائی اہم(فیورٹ)میسجنگ گفتگو کو تلاش کرنے میں سہولت ہوجائے گی۔واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے کئے گئےمطالبے کے بعد اس فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس فیچر کی ایک خوبی یہ ہے کہ میسج میں کسی بھی ویڈیو کا ویب لنک بھیجنے اوروصول کرنے میں اس کا " پری ویو" یعنی اس کی تصویر بھی دیکھی جا سکے گی ، جب کہ "مارش میلو اینڈرائڈ"میں صارفین اب براہ راست شیئر کر سکتے ہیں جس کے مطابق صارفین واٹس ایپ کو کھولے بغیر لنکس اپنے دوستوں اور گروپس کو بھیجے جا سکتے ہیں۔واٹس ایپ کے نئے فیچرکی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ کوئی بھی صارف ان کمنگ کال کا جواب میسج کے ذریعے دے سکتا ہے جسے وہ اس وقت وصول نہیں کر سکتا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں اساتذہ، منتظمین، والدین اور طلبہ پر ویڈیو بنانے اور تصویریں کھینچنے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ پابندی سوشل میڈیا پر اساتذہ کے ہاتھوں طلبہ کی پٹائی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔ وزارتِ تعلیم نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ جو اسکول اپنے ہاں منعقد ہونے والی تقاریب کی تصاویر یا ویڈیو بنانا چاہتے ہیں تو وہ اس مقصد کے لئے مطلوبہ قابلیت کا حامل ایک ملازم بھرتی کریں۔ فوٹو گرافی صرف تقریبات اور مجالس کی سرکاری دستاویز سازی کے لئے کی جائے اور اس مقصد کے لئے صرف اسکول کا ملکیتی کیمرا ہی استعمال کیا جائے۔ وزارت نے کہا ہے کہ جو تعلیمی ادارے اس حکم نامے کی پاسداری نہیں کریں گے ان پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے وزارت تعلیم نے پندرہ سال قبل کیمروں والے موبائل فونز کے استعمال پر قدغن لگانے کے لئے قواعد وضوابط وضع کئے تھے لیکن اسکولوں اور اساتذہ نے کم ہی اس پابندی کی پاسداری کی ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزارت مذہبی امور نے نظام صلوٰۃ کے حوالے سے یکم جنوری 2016 سے 31 دسمبر 2016 تک نمازوں کے اوقات پرمبنی ترمیم شدہ کیلنڈر جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ کیلنڈرکے تحت سال بھرپورے ملک میں جمعے کی نماز 1:30 بجے ادا ہوگی۔ وزیر مذہبی امورسرداریوسف نے یہ کیلنڈرایک تقریب میں جاری کیا۔اس موقع پر سردار یوسف نے بتایا کہ سرکاری میڈیاپر اذان نشر کرنے کے حوالے سے وزارت اطلاعات سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نظام صلوٰۃ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں نافذ کیاجارہاہے، اس حوالے سے نظام صلوٰۃ کمیٹی کا کرداراہم ہے۔ نظام صلوٰۃ کمیٹی میں مولاناعبد العزیز، مولانا ضمیر احمد ساجد، ہاورن رشید، عرفان مفتی، حافظ شیرازی، حفیظ الرحمٰن، سجاد نقوی اور مولانا ہادی شامل ہیں۔ سرداریوسف نے بتایاکہ ملک کے تعلیمی اداروں میں بھی نماز کے اوقات پر عملدرآمد کرایا جائے گا، دارالحکومت کی 900 مساجد میں نظام صلوٰۃ کا کیلنڈر بھجوا دیا گیا ہے جومساجد میں آویزاں کیاجائے گا

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چین نے پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دلانے کی ممکن کوشش کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو یقین دہانی صدر ممنون حسین کی قیادت میں اعلٰی سطح کے اجلاس میں دورہ بیجنگ میں کرائی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیوکلیئر سپلائرز کے حوالے سے پاکستان نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اس گروپ کی کنیت سے محروم رکھ کر اور بھارت کو اجازت دینا دونوں ممالک کے درمیان تفریق کرنا ہے،بھارت کو رکنیت دینے کے حوالے سے ذرائع کا کہناتھا کہ پاکستان بھارت کے چپکے سے نیوکلیئر سپلائزر میں شامل کرنے کی سفارش سے آگاہ ہے اور چین کو بھی اس سے آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد چین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کی دونوں جوہری ریاستوں میں تناؤ میں کمی اور خطے میں استحکام لانے کے بجائے بھارتی لابی تناؤ میں اضافہ کی کوشش کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونا چاہتا ہے لیکن بڑی طاقتوں کی مخالفت کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ تاہم چین کی حمایت کرنے سے امید کی کرن نظر آرہی ہے۔پاکستان کی راہ میں رکاٹیں کھڑی کرنے پرچین بھارت کی رکنیت روکنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔واضح رہے چین اس گروپ کا رکن ہے اور ویٹو کا اختیار بھی رکھتا ہے اگر پاکستان کو محروم رکھ کر بھارت کو گروپ کی رکنیت دینے کی کوشش کی گئی تو چین اس اقدام کو ویٹو کردے گا۔

ایمزٹی وی(کھیل)انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر 0-1 کی بر تری حاصل کرلی۔دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم یہ فیصلہ ابتداءمیں درست ثابت نہ ہوا اور انگلش ٹیم 3وکٹوں کے نقصان پر 19 رنز بناسکی ۔انگلینڈ کے ایلکس ہیلز آٹھ ،جیسن روئے نو اور معین علی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے۔تاہم اس کے بعد کپتان آئن مورگن اور جیمزونس نے اپنی ٹیم کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کیلئے 76 رنز کی شراکت قائم کی،وہاب ریاض کی شاندارباﺅلنگ کے نتیجے میں جیمزونس 41 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے،لیکن نئے بلے باز سیم بلنگ نے وکٹ گرنے کے باوجود رنز بنانے کی رفتار میں کمی نہ آنے دی اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بہتر مجوعے تک رسائی دلائی،اننگ کی آخری گیند پر بلنگ کے آﺅٹ ہونے سے قبل انگلینڈ 160 رنز کے مجموعے تک رسائی حاصل کر چکی تھی،بلنگ نے 24 گیندوں پر 50 رنز بنائے جبکہ مورگن نے 45 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باﺅلر رہے۔جواب میں پاکستانی اننگ کا آغاز نا قابلِ یقین تھا 25 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ اسکور 42 تک پہنچا تو محمد رضوان کی شکل میں پاکستان کو چوتھا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔اس موقع پر صہیب مقصود اور عمر اکمل نے چند ہاتھ دکھائے لیکن 74 کے اسکور پر صہیب مقصود کی غلطی کی وجہ سے عمر اکمل کو اپنی وکٹ گنوانی پڑی۔کپتان شاہد آفریدی نے مشکلات میں گِھری ٹیم کو تنہا چھوڑ کر دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے جبکہ اسی اوور میں صہیب مقصود ایک وائیڈ گیند پر اسٹم ہوئے تو پاکستان 75 رنز پر سات وکٹیں گنوا چکا تھا ۔اس موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ قومی ٹیم محض رنز کی مہمان ثابت ہوگی لیکن ٹیل اینڈرز نے پاکستان کو بڑی خفت سے بچا لیا۔انور علی نے دو چھکے لگائے اسی کوشش میں وہ لیام پلنگ کو وکٹ دے بیٹھے۔100 رنز پر آٹھ وکٹیں گرنے کے بعد سہیل تنویر اور وہاب ریاض نے نویں وکٹ کیلئے 45رنز کی شراکت قائم کر کے فتح کی معمولی سی امید باندھی لیکن انگلینڈ کی باﺅلنگ کے سبب قومی ٹیم 14 رنز قبل ہمت ہار کر 146 رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے میچ میں14 رنز سے فتح اپنے نام کرنے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 0-1 کی بر تری حاصل کر لی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے پنجاب کے 12 اور سندھ کے 6 اضلاع میں 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی جب کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں سیکریٹری داخلہ پنجاب، سیکریٹری بلدیات، آئی جی، ڈی جی ملٹری سمیت الیکشن کمیشن کے حکام سمیت تمام بارہ اضلاع کے ڈی آر اوز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے لئے 3 کروڑ 41 لاکھ 7 ہزار911 بیلٹ پیپرز جب کہ سندھ میں 1 کروڑ57 لاکھ 67 ہزار674 بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 5 دسمبر کو پنجاب کے جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور،سیالکوٹ سمیت مظفرگڑھ ،لیہ ،رحیم یارخان، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، جھنگ اورراجن پور شامل ہیں۔ پنجاب میں چیئرمین،وائس چیرمین کے لئے نیلے رنگ کابیلٹ پیپرہوگا جبکہ سندھ کے اضلاع میں کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ، کراچی ساؤتھ ، کراچی سینٹرل، کورنگی اورملیرکے اضلاع شامل ہیں جہاں چیرمین اوروائس چیرمین کے لئے سبزرنگ کا بیلٹ پیپر چھاپا جارہاہے جب کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 57 لاکھ 67 ہزار 674 بیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم افسوسناک ہیں۔ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اور اسلام پرامن دین ہے جو امن و آشتی کی دعوت دیتا ہے تاہم دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوترکی اورروس کےدرمیان کشیدگی پر تشویش ہے اور روسی طیارے کے واقعہ کےبعدکی صورتحال پرنظررکھےہوئے ہیں جب کہ پھانسیوں پر بنگلادیشی ہائی کمیشن سے جواب طلب کیا جائے گا اور پاکستان شام میں صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔