Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز(ٹیکنالوجی)چینی کمپنی ژیاﺅمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون ریڈمی نوٹ تھری متعارف کرادیا ہے۔یہ اس کمپنی کا ایک اور کم قیمت مگر فیچرز سے بھرپور فون ہے جس کی قیمت صرف 141 ڈالر ز سے شروع ہورہی ہے۔اس وقت یہ سمارٹ فون چین میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے اور مکمل میٹل باڈی کے ساتھ 5.5 انچ کی اسکرین ،1080p ڈسپلے ،ایپ ٹی کے ہیلیو ایکس 10 پروسیسر کے ساتھ 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج جیسے فیچرز اس میں موجود ہیں۔اگر آپ کچھ زیادہ رقم یعنی 172 ڈالرز دیں تو ریم کو 3 جی بی اسٹوریج کو 32 جی بی تک لے جاسکتے ہیں۔یہ سمارٹ فون ژیاﺅمی کے ریڈمی ٹو نوٹ سے کچھ مہنگا ہے مگر اس کے ساتھ اس میں ایسے فیچرز بھی دئے گئے ہیں جو بہت مہنگے فونز میں ہی ہوتے ہیں۔یعنی اس کے پیچھے فنگر پرنٹ سنسر دیا گیا ہے جو فون کو 0.3 سیکنڈ میں ان لاک کر دیتا ہے اور اس میں نئی والٹ سروس بھی شامل کی گئی ہے۔فون کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کو تیز چارج کیا جا سکتا ہے۔یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ”ڈریم ہوم ایکسپو2015 ء“ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس نمائش کا افتتاح وزیر ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کیا ۔ اس نمائش میں چالیس کے لگ بھگ اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں پلاٹ یا گھر کی خریداری سے لے کر اسکی تزئین و آرائش کے حوالے سے لوگوں کو معلومات و رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔اس نمائش میں پیرا ڈائز ہولڈنگز ، بحریہ ٹاﺅن ، اسٹار مارکیٹنگ ، اورینٹ گروپ آف کمپنیز ، سپر ایشیا، برائٹو پینٹس سمیت مختلف شعبوں کے بڑ ے اوراہم نام اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ڈریم ہوم ایکسپو میں داخلہ فری ہے اور اس نمائش کا آج آخری دن ہے ۔

ایمز(صحت)آٹھ گھنٹے کی نیند صحت اور شخصیت کے لئے ضروری ہوتی ہے مگر طبی محققین اس کے ایک اور فائدے کو سامنے لائے ہیں۔امریکا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ رات کو آٹھ گھنٹے کی نیند لیتے ہیں ان کی یاد داشت دیگر افراد کے مقابلے میں نمایاں حد تک بہتر ہوتی ہے۔برگھم اینڈ ویمن ہاسپٹل کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کے دوران کئی طرح کی یاداشتیں بہتر ہوتی ہیں مگر ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عادت کو اپنانے سے نئے چہرو ں اور ناموں کو یاد رکھنے کی صلاحیت بھی بہتر ہوجاتی ہے۔تحقیق کے دوران جب رضاکاروں کو مکمل نیند کا موقع دیا گیا تو ان کے اندر چہرے کے ساتھ نام کو شناخت کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ گئی اور وہ اعتماد سے جواب دینے لگے۔ محققین کے مطابق نئی چیزوں کو سیکھنے کے بعد سونا یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔اس تحقیق کے دوران نوجوان رضاکاروں کی مدد لی گئی تاہم تحقیق ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کا اطلاق ہر عمر کے افراد پر ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ نئی معلومات کو سیکھنے کے لئے نیند بہت اہم ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ نیند کا دورانیہ متاثر ہونے سے لوگوں کو یاداشت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے جرنل نیورولوجی آف لرننگ اینڈ میموری میں شائع ہوگی۔

پاک بھارت سیریز،پی سی بی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ ایمز(کھیل)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کرکٹ سیریز پر بھی سودے بازی سے باز نہ آیا۔بھارتی بورڈ نے پاکستان سے منافع میں حصہ مانگ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے وزیراعظم نوااز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔وزیراعظم کی طرف سے خط کا جواب کل تک موصول ہونے کی توقع ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ سری لنکا میں سیریز کھیلنے کا خرچ یو اے ای سے کم ہے۔اس سے پہلے حکومت پاکستان نے پی سی بی کو اپنی شرائط کے مطابق سیریز کھیلنے کی اجازت دی تھی۔دوسری جانب سیریز کھیلنے کا ابھی فیصلہ ہوا نہیں لیکن بھارت کی رال پہلے ہی ٹپکنے لگی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیریز کھیلنے کے لئے نئی شراط عائد کردی ۔بھارتی کرکٹ بورزڈ نے پاکستان کی ہوم سیریز میں سے آمدن کا حصہ مانگ لیا۔بھارت کے خلاف سیریز سے پاکستان کو بھاری منافع کی توقع ہے۔اس سے پہلے سیریز کا میزبان سری لنکن کرکٹ بورڈ بھی پی سی بی سے پیسوں کا تقاضا کر چکا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنک کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو ہوگا۔ثالث کا کردار ادا کرنے والے جائلز کلارک سیریز کا با ضابطہ اعلان ستائیس نومبر کو کرینگے۔واضع رہے کہ پاک بھارت سیریز کے ثالث جائلز کلارک نے پی سی بی اور بی سی سی آئی حکام کو گزشتہ روز 4 دن کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومتوں سے اجازت لے کر آگاہ کریں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کو لمبو اور پالے کے نیوٹرل وینیوز پر کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کی 41 کتب کی چھپائی روک دی ہے۔جس کی وجہ ان کتب میں کئی اغلاط کا پایا جانا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل سعد رسول نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے قانون کو نظر اندازکرتے ہوئے حتمی مسودات نظر ثانی کے لیئے کمیٹی کو پیش کرنے کے بجائے پہلی سے دسویں جماعت تک کی 41 کتب کو چھپائی کے لیئے بھجوا دیا ۔ آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں پاکستان کے چھ صوبے ظاہر کیئے گئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی اور آئندہ سماعت میں ان 41 کتابوں کے مسودات ، پبلشرز سے لیئے جانے والے معاہدوں کی تفصیلات اور مسودات کی حتمی منظوری کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایمز(کھیل)فاسٹ باﺅلر وہاب ریاز پر امید ہیں کہ شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو تقویت ملے گی اور وہ ایگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ لے سکیں گے۔مہمان ٹیم نے حال ہی میں چار ونڈے میچوں کی سیریز میں پہلا مقابلہ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 3-1سے سیریز اپنے نام کی ہے۔ٹی ٹوئنٹی کپتان آفریدی نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ زمبابوے کے خلاف ستمبر میں کھیلا تھا اور ریاز سمجھتے ہیں کہ جمعرات سے دبئی میں شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچووں کی سیریز کیلئے بوم بوم کی واپسی فائدہ مند ہوگی۔فاسٹ باﺅلر نے جمعرات کو اسپورٹس 360 سے گفتگو میں کہا ©' باﺅلنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں با صلاحیت آفریدی ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔اس فارمیٹ میں جب شاہد آفریدی جیسا پلیئر قیادت کرے تو ہمیں بڑی امید ہے کہ وہ اچھا کھیلیں گے۔وہاب تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم نہ کرنے کا افسوس ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ اگلے سال انڈیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل انگلینڈ کے خلاف رواں ہفتے شروع ہونے والے اس ایک بڑے امتحان میں گرین شرٹس اچھا کھیلیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) راولپنڈی ریجن نے علاقوں میں قائم پارکس میں لائبریروں کی تعمیر کااعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ریجن کے پارکوں میں لائبریریوں کی تعمیر، کتابوں کی خریداری کے لئے5 کروڑ90 لاکھ سے زائد کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی اور اٹک کے بڑے پارکوں میں کتب خانے قائم کئے جائیں گے جہاں ہال بنانے کے ساتھ ساتھ کتابوں کی خریداری بھی کی جائے گی۔راولپنڈی ضلع کے پارکوں کے لئے29.690 ملین روپے جبکہ ضلع اٹک کے کتب خانوں کے لئے25.500 ملین روپے مختص کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی ان کتب خانوں کے قیام کے لئے فنڈز جاری کردیئے جائیں گے جس کے بعد آئندہ ماہ کام شروع کردیا جائے گا۔کتب خانوں کا قیام کھیل کود کے ساتھ ساتھ مختلف کتابوں کامطالعہ اورطالبعلموں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

(اسلام آباد) وفاق میں پارلیمان کی عمارت کے قریب صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا ہاوسز کے خلاف تشدد کے حالیہ واقعات کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں اور ان واقعات کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی میں جہاں عام شہریوں کے لئے سکیورٹی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے وہیں صحافیوں کو بھی اپنے پیشہ وارنہ فرائض کی ادائیگی میں خطرات کا سامنا رہاہے۔اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے میں شریک پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے ایک دھڑے کے صدر افضل بٹ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پر تشدد کے واقعات حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس ضمن میں فوری اقدامات کرے۔