ایمزٹی وی(کراچی) دہشت گردوں کی جانب سے مزارِ قائد پر ممکنہ دہشت گردی کے پیشِ نظر سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ شر پسند عناصر دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپرشن کو روکنے اور قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے لئے مزارِ قائد کے احاطے میں تخریب کاری کی بڑی کاروائی کرسکتے ہیں جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ حکومت کو تحریری مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں مزار قائدکی سیکوریٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ایمز(کھیل)آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کی ٹیمیں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ڈے نائٹ میچ کھیلیں گی،جس میں گلابی گیند استعمال کرنے کا تجربہ کیا جائے گا ۔ٹیسٹ کرکٹ کی ایک سو اڑتیس سالہ تاریخ میں پہلی بار سفید گیند کی جگہ گلابی گیند استعمال ہوگی۔ایڈلیڈ کے میدان میں نئی تاریخ رقم ہوگی، آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں اٹھارہ سو چوراسی سے اب تک ایک سو چالیس میچ کھیلے گئے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ پہلی مرتبہ کھیلا جائیگا۔ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ اور گلابی گیند کے استعمال پر اعتراضات سامنے آئے لیکن اب تجربے سے کرکٹ میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ماہرین نے مصنوعی روشنی میں گلابی گیند کو بہتر قرار دیا ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا کے ڈومیسٹک سیزن میں گلابی گیند آزمائشی طور پر استعمال کی گئی تھی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کامن ویلتھ اجلاس میں شرکت کے لیے مالٹا روانہ ہوگئے۔ مالٹا میں سربراہی کانفرنس 27 سے 29 نومبر تک ہوگی۔ وزیر اعظم 29 نومبر کو فرانس میں ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کانفرنس میں دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کرینگے جبکہ سربراہی کانفرنس میں انتہا پسندی‘ دہشت گردی کے خاتمے پر بات ہوگی۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔
ایمزٹی وی(لاہور)اکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر این اے 122 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حلقے کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق 800 صفحات پر مشتمل مواد اکٹھا کرلیا ہے جسے اس کی قانونی ٹیم نے بھی انتخاب کالعدم قرار دلوانے کے لیے کافی ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی حلقے سے شکست کھانے والے علیم خان کو ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد علیم خان آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن اسلام آباد میں انتخاب کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کریں گے۔ تحریک انصاف کےرہنما علیم خان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی گئی جسے ثابت کرکے ایاز صادق کو ایک بار پھر گھر بھیجیں گے۔
ایمز(کھیل)شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھ ہی گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی کو سری لنکا میں کھیلنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ بھارت سے بات ضرور کریں مگر اپنی شرائط کی وکٹ پر وزیراعظم ہاﺅس کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں۔وزیر اعظم کرکٹ بورڈ کو زبانی ہدایات دے کر مالٹا دورے پر روانہ ہوگئے۔وزیراعظم ہاﺅس آج تحریری طور پر پی سی بی کو خط کا جواب دے گا۔بھارتی بورڈ کے جواب کے بعد تاریخوں کا تعین بھی جلد کیا جائیگا۔
ایمز(کھیل)پاکستان انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا۔شاہینوں نے تیاریاں کرلی۔ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کا دیدار بھی ہوگیا۔پاکستان انگلینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی ٹاکرے کا میدان دبئی میں سجے گا۔انگلش ٹیم کے ارادے بھی خطرناک ہیں۔ ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پر بھی انگلینڈ کی نظریں ہیں۔پاک انگلینڈ سیریز میں ٹیسٹ کے ون ڈے ٹرافی ٰنگلینڈ کے نام رہی ۔تیسری ٹرافی کے لئے دونوں ٹیمیں بے قرار ہیں۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) جاپان میں ایک انوکھی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں6 ماہ سے ایک سال کے بچوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق جاپان کے شہر یوکو ہاما میں ہونے والی ریس میں 601 بچوں نے شرکت کر کے انوکھی دوڑ کو عالمی ریکارڈ بنالیا۔تفصیلات کے مطابق ریس کے دوران چھوٹے اور معصوم بچے روتے دکھائی دیئے اور کچھ بچوں کے والدین نے موبائل فون، کھلونے اور دیگر اشیاء سے بہلایا۔واضح رہے اس سے قبل 2014 میں ایسا ہی ورلڈ ریکارڈ چین میں بنایا گیا تھا جس میں 451 بچے اس طرح کی ریس میں شریک ہوئے تھے۔تاہم اس با ر جاپان ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)تحریکِ طالبان پاکستان کے کمانڈر خان سید" سجنا" کی مبینہ ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی سرحد سے منسلک افغان صوبے خوست میں ہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم ۱۲ عسکریت پسند ہلاک جبکہ ۲۰ زخمی ہوئے ۔مقامی عمائدین کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت ہوا جب طالبان کے مختلف دھڑوں میں اختلافات دور کرنے کے لئے ایک جرگہ جاری تھا۔تاہم خان سیدسجنا کی ہلاکت کی تصدیق ٹی ٹی پی کے محسود گروپ کی جانب سے بھی تردید نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب بھہ کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق از خود نوٹس کیس سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سے متعلق وفاق اور صوبوں کی رپورٹ مسترد کردی۔اس حوالے سے جیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ غیر ملکی قرض لے کر منصوبے بن جاتے ہیں چلانے کے لئے فنڈز نہیں دیئے جاتے، میونسپل اداروں میں گھوسٹ ملازمین کی بھرمار ہے، بڑی مچھلیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا، شہروں میں کچرے کو آگ لگا دی جاتی ہے جس سے آلودگی پھیلتی ہے، کراچی میں ہر طرف کچرے کے ڈھیر ہیں۔ س اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں صفائی کا برا حال ہے کیا عدالت شہر شہر جا کر صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کرے۔ ڈی جی ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ پشاور میں تین واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس غیر فعال ہیں۔ اے ڈی بی سے قرض لے کر پلانٹس لئے گئے تھے لیکن اب وسائل نہ ہونے کے باعث یہ بند پڑے ہیں ،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہمیشہ بھیک مانگ کر ہی گزارا کیا جائے گا اور اے ڈی بی ہر سال ہمیں قرضے ہی دیتا رہے گا، صوبائی حکومت فنڈز جاری کیوں نہیں کرتی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں لفظ سونامی کیا ہے جس پر کے پی کے حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ صوبے میں درخت لگانے کی مہم کا نام ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ سونامی کا مطلب تو تباہی ہے۔