Thursday, 14 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے کے لئے سعودیہ عرب پہنچ گئے۔ سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے اپنے سعودی ہم منصب جنرل عبدالرحمٰن بن صالح البونیان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر پاک فوج کے سربراہ کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا۔جنرل راحیل شریف کے استقبال کے لئے سعودی وزارت دفاع کے نائب وزیر اور سعودی عرب کی زمینی افواج کے کمانڈر موجود تھے۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی کرکٹرآل راؤنڈرشعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2019 کھیلناچاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کے اب وہ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دینا چاہتے ہیں انھوں نے 2001 میں اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز کیا،اور 34 ٹیسٹ میچ کھیل کر 35.76 کی اوسط سے 1860 رنز بنائے جس میں 3 سینچریاں اور 8 نصف سینچریاں شامل ہیں اور اب تک 8 سینچریوں اور 34 نصف سینچریوں کی مدد سے 5990 رنز بنا چکے ہیں جبکہ شعیب ملک نے ٹیسٹ میچز میں 25 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں اور ایک روزہ میچز میں وہ 147 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ شعیب ملک کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ صرف 25 سال کی عمر میں 2007 میں گرین شرٹس کی قیادت سونپی گئی اور انہوں نے اپنی پہلی ہی سیریز میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

ایمز ٹی وی (مانٹرنگ ڈیسک )خواب آور ادویات استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے ماہرین نے ایک آسان حل پیش کردیا ،بر طانیہ آکسفورڈیو نیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ رات کو اندھیرے میں دانت برش کرکے سونے سے پر سکون اور میٹھی نیند آتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل دانتوں کو با تھ روم کی سفید روشنی میں برش کرنے سے یہ مصنوئی روشنی عین ا س وقت ہمیں جگانہ شروع کردیتی ہے جب سونے کے لیے بستر پر لیٹ رہے ہوتے ہیں ،اس لیے اگر دانتوں کو برش باتھ روم کی روشنی بند کرکے کیا جائے تو اس عمل سے بہتر نیند آسکتی ہے ،

ایمز ٹی وی (سکھر)گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج سکھر عبدالرزاق بلوچ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کالج میںBSCS (کمپیوٹرسائنس)میں چار سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 نومبر مقرر کی گئی ہے ،وہ طلبہ و طالبات جنہوں نے 2008یا اسکے بعد کم ازکم C گریڈ کے ساتھ انٹر پاس کیا ہو داخلہ لینے کے اہل ہونگے داخلہ فارم گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج سکھر سےحاصل کیے جاسکتے ہیں ،جبکہ داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ 30 نومبر 2015 کو ہوگا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):بھارت میں کانگریس مسلمانوں کے خلاف مودی سرکاری کی پُرتشدد پالیسیوں کیخلاف میدان میں آگئی۔ اپوزیشن آج پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر تک مارچ کرے گی۔بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دانشوروں، ادیبوں اور مورخین کے بعد سیاستدان بھی میدان میں آگئے ہیں۔ کانگریس آج پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر تک مارچ کرے گی۔ مارچ کی قیادت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سیکریٹری جنرل راہول گاندھی کریں گے۔سونیا گاندھی نے صدر پرناب مکھرجی کو مودی سرکار کی پرتشدد پالیسیوں کے خلاف اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے 1984 میں سکھوں کاقتل عام کرنیوالی کانگریس کس منہ سے انہیں لیکچر دے رہی ہے۔

ایمز ٹی وی(لاہور ) کراچی سے لاہور جانے والی پرواز این ایل 142کی لاہور ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی گئی۔ طیارے کے گیئر میں خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گئے ۔ اس طیارے میں 100سے زائد مسافر سوار تھے جس میں سے 10مسافر زخمی ہوگئے۔ مسافروں کو ایمر جنسی گیٹ کے ذریعے باہر نکالا گیا جبکہ زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد دی گئی۔

ایمز ٹی وی (کشمیر):بھارتی فورسز نے مودی کی سری نگر آمد کے موقع پر حریت رہنماؤں کی جانب سے ملین مارچ کے اعلان کے بعد بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند جب کہ یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں سکیورٹی کی آڑ میں نہتے اور بے گناہ افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 7 نومبر کو سری نگر کا دورہ کرنا ہے اور اس موقع پر حریت رہنماؤں نے ملین مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

ایمز ٹی وی (سائنس)جدید تحقیق کے مطا بق ترقی یافتہ ممالک کے افراد روزانہ 5 گھنٹے اسمارٹ فون کو دیکھتے ہیں اور اس میں ایک تہائی اپنا پورا دن گزار دیتے ہیں برطانیہ کی یونیورسٹی آف نوٹنگھم نے تحقیق کیا ہے جس کے مطابق لوگ ہر10 منٹ بعداپنا فون دیکھتے ہیں اور دن میں 85 مرتبہ فون چیک کرتے ہیں۔مزید انکشاف سےپتہ چلا کہ لوگ رات اور صبح کے مقابلے میں دوپہر اور شام کو فون ذیادہ استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق میں اس با ت کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں 56 فیصد آبادی کے پاس اسمارٹ فون ہیں جب کہ 2018 تک 69 فیصد آبادی کے پاس اسمارٹ فون ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق حد سے ذیادہ فون کا استعمال ضیاع نہیں بلکہ اہک خطرناک عمل بھی ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):اسرائیلی فورسز کا نہتے فلسطینیوں کو حملہ آور قرار دے شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی نوجوان کو حملہ آور قرار دیکرفائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ 19 سالہ فلسطینی کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ ایک ماہ سے اسرائیلی حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو فلسطینیوں کو حملہ آور قرار دیکرجان سے مارنے کی چھوٹ دے رکھی ہے ،ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 72 نہتے فلسطینی صہیونی درندگی کا شکاربنے.

ایمزٹی وی (اسلام آباد) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی پولنگ اسکیم جاری کردی۔ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں دونوں صوبوں کے 27 اضلاع میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 26 لاکھ 91 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کتے مطابق پنجاب کے12 اضلاع میں ایک کروڑ 46لاکھ 85 ہزار822ووڑٹز جبکہ صوبہ سندھ کے 15 اضلاع میں 80 لاکھ 5 ہزار222 ووٹرز اپنا حق، رائے دہی استعمال کریں گے۔