Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اقوامِ متحدہ نے نیپال میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد میں سست روی پر بڑھتی ہوئی مایوسی کے تناظر میں بین الاقوامی برادری سے امداد کے لیے اکتالیس کروڑ ڈالر کی اپیل کر دی ہے،اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے تین ماہ تک نیپال کی حکومت کی امداد اور بحالی کے کاموں میں مدد کرنا چاہتا ہے

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اقوامِ متحدہ نے نیپال میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد میں سست روی پر بڑھتی ہوئی مایوسی کے تناظر میں بین الاقوامی برادری سے امداد کے لیے اکتالیس کروڑ ڈالر کی اپیل کر دی ہے،اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے تین ماہ تک نیپال کی حکومت کی امداد اور بحالی کے کاموں میں مدد کرنا چاہتا ہے

 

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ایک طرف امریکا نے پاکستان میں چین کی جانب سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا تو دوسری جانب پاکستان کو یہ بھی ہدایت کر دی کہ وہ ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو اس وقت تک کے لیے ملتوی کردے جب تک ایران پر سے پابندیوں کا خاتمہ نہ ہوجائے،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں توانائی کے لیے خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹن کا کہنا ہے کہ جب تک عالمی طاقتوں کا ایران سے ہونے والا جوہری معاہدہ مکمل نہیں ہوجاتا ایران پر پابندیاں برقرار ہے اور اس صورت میں پاکستان ایران کے ساتھ شروع کیے جانے والے تمام منصوبوں پر عملدرآمد روک دے

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ ایف سی اور پولیس بھی معاونت کے لیے تعینات ہوگی، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب، آئی جی خیبرپختونخوا، سیکریٹری بلدیات، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی، جوائنٹ سیکریٹری دفاع، ڈی جی الیکشن کمیشن اوردیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا کوبریفنگ میں بتایا کہ 45 ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کوانتخابات کے لیے تعینات کیا جائے گا جب کہ ایف سی کی اضافی نفری کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کیاجائے گا، سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حساس ترین اورحساس پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد کے مطابق فوج کی خدمات کا تعین کیاجائے گا، بیلٹ پیپرز کے سوا باقی تمام میٹریل کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، پی سی ایس آئی آر کو ’انمٹ‘ سیاہی کی تیاری کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

بابر یعقوب نے کہا کہ خیبر پختونخوا 30 مئی کو ہونے والے انتخابات میں 93 ہزار 231 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، 11 ہزار 177 پولنگ اسٹیشنز اور30 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے جب کہ ایک لاکھ 34 ہزاراہلکارانتخابات کے لیے ڈیوٹی انجام دیں گے، 7 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپر چھپوائے جائیں گے جب کہ صوبے میں 24 ڈی آر او 470آراوز اور 471 اسسٹنٹ آر او تعینات کیے جائیں گے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) نیلوفررحمانی افغانستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ہوابازاورطالبان دورحکومت کے خاتمے کے بعدملک کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہیں،کابل میں پلنے بڑھنے والی نیلوفرنے 2010ء میں ایئرفورس کے ایک تربیتی پروگرام میں شامل ہوئیں اور اسے اپنے رشتہ داروں سے خفیہ رکھاکیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ایک خاتون گھرسے باہرنہیں جاتی۔ انہوں نے حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ کاباہمت خواتین کابین الاقوامی ایوارڈ جیتااورسماجی ذرائع ابلاغ پر’’افغان ٹاپ گن‘‘ کاخطاب بھی پایا ہے

وفاقی حکومت نےکراچی میں پروفشنلز کی ٹارگیٹ کلنگ کی تحقیقات کے لئےسیکیوریٹی اداروں کو ہدایت دےدی  

  

ایمز ٹی وی (کراچی) وفاقی حکومت نے کراچی میں اہم پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایات دے دی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ انٹیلی جنس حکام کے ساتھ مل کر اس بات کی تحقیق کریں کہ کراچی میں پروفیشنلز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے اور ان واقعات کے پس منظر میں کون سا منصوبہ یا سازش ہے جب کہ ان واقعات کے منصوبہ ساز ،سہولت کار ،معاونین ،اسلحہ فراہم کرنے والے اور ٹارگٹ کلرز کون ہیں اور ان کا تعلق کس جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔

وفاقی حکومت کے ذائع نے میڈیا کوبتایا کہ وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے کراچی میں پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام انٹیلی جنس اداروں کو ٹاسک دے دیا ہے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)فغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسز گزشتہ ہفتے سے صوبے قندوز کے دارالحکومت کے قریب طالبان کے بڑے حملے کو پسپا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے آنے والے مقامی اور غیر ملکی ’’دہشت گرد‘‘ لڑائی میں افغان طالبان کی مدد کے لیے پہنچ رہے ہیں،علاوہ ازیں اب تک لڑائی میں 200 شدت پسند اور 12 سیکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں

ایمز ٹی وی(لاہور) پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کو پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث سیل کردیا گیا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق قذافی اسٹیڈیم پر5 کروڑ 23 لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں جس کی ادائیگی کیلئے متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے لیکن پی سی بی کی جانب سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ 

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے بھی پی سی بی کو ٹیکس ادا کرنے کا حکم جاری کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ صرف سرکاری کنٹرول میں آنے والی عمارتیں ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، قذافی اسٹیڈیم پی سی بی کے پاس لیز پر ہے اس لیے اسٹیڈیم کوٹیکس سےمستثنیٰ قرارنہیں دیاجاسکتا۔