Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے تصدیق کی ہے کہ زمبابوے ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کریگی  زمبابوے کے چئیرمین ولسن نے اس بات کی تصدیق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذإے داری تھی کہ دورے کے اعلان سے قبل ہم اپنے کمیشن کے ذریعے کھلاڑیوں، ان کے والدین اور حکومت کو کھلاڑیوں کی حفاظت بنائیں۔ 

ایمز ٹی وی (صحت) بچوں کو کہانیاں سنانے سے انکی ذہنی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ کہانیاں سنانے سے بچوں کی نشوونما پر گہرا اثر پڑتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بات ثابت کی ہے کہ کنڈرگارٹن (کے جی)اسکول سے قبل کہانیاں سنانے سے بچوں میں کہانیوں کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ماہرین صحت نے اس بات کو ثابت کرنے کیلئے 3 سے 5 سال کے بچوں پر تجبہ بھی کیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تجربے سے پہلے بچوں کے والدین سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو کہانیاں سناتے ہیں یا نہیں ،پھر انکے بچوں کے دماغ کی ایم آر ائی اسکین کی گئی ۔ان مقامات کو دیکھا گیا جو پڑھنے اور الفاظ سے معنی اخذ کرنے کا کام کرتے ہیں، جن بچوں کو رات کو ان کے والدین کہانیاں سناتے تھے ان میں پڑھنے اور الفاظ سے معنی نکالنے والے حصے بہت فعال دیکھے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل آگے چل کر بچوں کی شعور و آگاہی میں مدد دیتا ہے 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کے حمزہ اکبر ایشین چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔فائنل میں روایتی حریف بھارت کے پنکج ایڈوانی انکے مد مقابل ہونگے ۔ کوالاالمپور میں جاری اس ٹورنامنٹ میں حمزہ اکبر کا مقابلہ محمد رضا سے ہوا جس میں پاکستان کے حمزہ اکبر نے میزبان محمد رضا کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔حمزہ اکبر اس سے پہلے ملائیشیا کے کھلاڈی کو شکست دیکر پہلی دفع فائنل میں پہنچ سکے ہیں واضح رہے کہ اب انکا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا   

ایمز ٹی وی(کراچی) نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے انسٹھ پیسے کی کمی کا اعلان کیا ہے ہے ۔نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق مئی کے مہینے سے کیا جائےگا ۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی فروری میں ہونے والی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملنے والے ریلیف مئی کے مہینے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔نیپرا نے کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جارہا ہے 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آج وزارت پیٹرولیم کو بھیجوادی گئی ۔ سمری میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔اوگرا نے پیٹرول میں ایک روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 6 پیسے سستا کیا ہے ۔اس کے علاوہ آکٹین 9 روپے 43 پیسے ،مٹی کا تیل 9 روپے 11 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 38 پیسے سستا کرنے کی سفرش کی گئی ہے  ۔وزارت خذانہ کا کہنا ہے کہ حکومت ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر جی ایس ٹی بڑھانے پر غور کر رہی ہے اور اگر جی ایس ٹی بڑھایا گیا تو عواپ کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کوئی ریلیف نہیں ملے گا ۔واضغ رہے کہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی اجازت کے بغیر قیمتوں میں ردبدل نہیں کر سکتے اس وجہ سے قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کل کیا جائے گا ۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور جامعہ کراچی کے اساتذہ کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کا موثر نظام قائم کیا جائے اور ڈاکٹر وحید الرحمان مرحوم کی بیوہ کو جامعہ کراچی میں ملازمت فراہم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدرپروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی ،سیکریٹری ڈاکٹر حارث شعیب ، ڈاکٹر مطاہر احمد ،ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ اور دیگر نے جامعہ کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئر مین ڈاکٹر محمود غزنوی ،ڈاکٹرشکیل فاروقی اور جامعہ کراچی کے دیگر اساتذہ بھی موجودہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے جامعہ کراچی کے اساتذہ کو شہید کرکے علم کی روشنی کو پھیلنے سے روکنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم اساتذہ اپنے مقاصد کی بجاوری سے گریز نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ستمبر کو جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر اور رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کو قتل کیا گیا تھا اور ابھی ہم ان کو نہیں بھولے تھے کہ انسانیت کے دشمنوں نے ہمارے ایک اور ساتھی کو قتل کردیا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قتل کے پس پردہ تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جائے خوا اس کا تعلق کسی بھی گروپ یاتنظیم سے ہو۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ کے تحفظ کے لیے انتظام کیا جائے اور جامعہ کراچی کے بیشتر اساتذہ جوجامعہ کراچی سے باہر رہائش پزیر ہے اور ان کے سیکیورٹی اور ٹرانسپوٹریشن کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے لہذا سندھ حکومت اور جامعہ کی انتظامیہ تمام اساتذہ کے لیے جامعہ کراچی کے اندر رہائش کے انتظام کو یقینی بنائے ۔جب تک اساتذہ کے لیے جامعہ کے اندر رہائش فراہم نہیں کی جاتی جامعہ سے باہر رہائش پذیر اساتذہ کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے اساتذہ کو اس بے دردی سے قتل نہ کیا جائے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)جاپانی وزیرِاعظم شنزو ایبے نے اعتراف کیا کہ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کے کردار پر افسوس ہے،جاپانی وزیراعظم شنزوایبے ان دنوں امریکہ کے آٹھ روزہ دورہ پر ہیں، واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےجاپانی وزیراعظم شنزوایبے نے ایشیائی طاقت چین کےمقابلے میں دنیا کے محافظ کے طور پر ٹوکیو کے اعلان ایمرجنسی سمیت دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے کردار پر گہری ندامت کا اظہار کیا،شنزوایبے پہلے جاپانی وزیراعظم ہیں جنھیں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا اعزازحاصل ہوا ہے

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)نیپال میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 5ہزار تک جاپہنچی ہے، تباہ کن زلزلے سے سیاحت کا مرکز کھٹمندو کھنڈرات کا مرکز بن چکا ہے،ہولناک زلزلے نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا، شان و شوکت کی مظہر عمارتیں پل بھر میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جن سے اب تک لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ساڑھے 11 ہزار سے زائد زخمی اسپتالوں اور طبی کیمپوں میں زیر علاج ہیں

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)عام طور پر لوگ نقدی ،جانور یا دیگر اشیا چوری کرتے ہیں مگر چین میں چوروں نے روڈ ہی چوری کرڈالی ہے،درائع کے مطابق چین کے علاقے ژیانگ ژومیں 2 چوروں نے انوکھی واردات کرتے ہوئے 460 میٹر لمبی سڑک اکھاڑ کر اس پر لگائی گئی کنکریٹ کی سلیں بیچ ڈالی، نن ٹنگ شہر کے مظافاتی علاقے میں 2008 میں تعمیر کی جانے والی سڑک درست حالت میں تھی تاہم کچھ روز قبل جب مقامی افراد نے صبح کے وقت سڑک کو ٹوٹے ہوئے پایا اور اس میں بچھائی گئی کنکریٹ کی سلیں غائب دیکھیں تو وہ حیران رہ گئے جب کہ پولیس بھی اس بات پر حیران تھی کہ راتوں رات اتنی طویل سڑک کی سلیں کیسے غائب ہوسکتی ہیں