ایمز ٹی وی(اسلام آباد) قائمہ کمیٹی نے حکومت کو حج پالیسی کی سفارشات پیش کردیں، اس سال کسی کو مفت حج نہیں کرایا جائے گا ۔قائمہ کمیٹی برائےمذہبی امور کے اجلاس میں حج پالیسی 2015کے اہم نکات پیش کئے گئے، حج پالیسی کی سفارشات کے مطابق اس سال کسی کو مفت حج نہیں کرایا جائے گا۔سرکاری اسکیم کے تحت 15سے 23اپریل تک درخواست وصول کی جائیں گی۔گزشتہ5 سال میں حج کرنے والے دوبارہ درخواستیں دینے کے اہل نہیں ہونگے۔
کامیاب درخواست دہندگان کا اعلان23اپریل کو قرعہ اندازی کے بعد ہوگا، 50 فیصد عازمین سرکاری اور50 فیصد پرائیوٹ اسکیم کے تحت حج کریں گے۔اس سال پہلے آئیے پہلے پائیے کے بجائےقرعہ اندازی ہوگی۔وزیرمذہبی امور کے مطابق کراچی،کوئٹہ اورسکھرسے حج پیکج 2لاکھ46ہزار271روپے ہے، تمام حجاج کرام کو واپسی پر 5لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا
سمندر میں لا پتہ شخص کی 66 دن بعد زندہ واپسی
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)رپورٹس کے مطابق لوئیس جورڈن کو سمندر میں گزرتی ہوئی ایک کشتی میں موجود افراد نے مدد کی،کوسٹ گارڈز کے مطابق 27 سالہ لوئیس نے زندہ رہنے کے لیے ہاتھوں سے پکڑی گئی کچی مچھلیوں اور بارش کے پانی پر گزارا کیا،لوئیس جورڈن کو شمالی کیرولائنا کے ساحل سے 200 میل دور ایک تیرتی ہوئی کشتی پر پایا گیا جن کو جرمنی کے ہوسٹن ایکسپریس نامی بحری جہاز نے کشتی سے نکالا
ایمز ٹی وی(لاڑکانہ)پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونیوالا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے، پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ جلسہ شدید بارشوں کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق خراب موسم اورشدید بارشوں کے باعث برسی کی تقریبات محدود سطح پر نوڈیرو ہاؤس میں ہوں گی، جس میں پارٹی رہنماء، اراکین صوبائی، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان شرکت کریں گے۔لاڑکانہ، سکھر ، بینظیر آباد،اور دادو سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی تقریب میں شرکت کریں گے، دیگر اضلاع میں مقامی طور پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔مرکزی تقریب سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے
کریم آباد سے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج
ایمز ٹی وی(کراچی): کریم آباد میں ہنگامہ بڑھا تو پولیس بھی ایکشن میں نظر آئی۔ سات افراد کو حراست میں لیا اور تھانہ گلبرگ میں لے جا کر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما کہتے ہیں معصوم شہریوں کی گرفتاری یکطرفہ کارروائی اور جانبداری ہے۔گلبرگ تھانے کا گیٹ بند رہا اور متحدہ کے اراکین اسمبلی کھٹکھٹاتے رہے۔
لیکن دروازہ نہیں کھلا۔
پولیس کریم آباد ہنگامے میں گرفتاریوں سے متعلق رشتے داروں کو کچھ بھی بتانے سے گریزاں رہی۔بس ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی نے بیان جاری کردیا۔ کہ کریم آباد میں پی ٹی آئی کیمپ اکھاڑے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر سات افراد گرفتار کیے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔ ملزم آج عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔مقدمہ درج ہونے کے خلاف رات گئے رشید گوڈیل۔۔ آصف حسین۔۔۔ ریحان ہاشمی اور دیگر ایم کیوایم رہنما گرفتار افراد کے رشتے داروں کے ساتھ گلبرگ تھانے پہنچے۔ لیکن پولیس والے اجنبی بن گئے۔گیٹ کے باہر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی سخت برہمی کا اظہار کرتے رہے۔ ایک گھنٹہ تھانے کے باہر کھڑے رہنے کے بعد پولیس کی جانبداری کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کرکے ایم کیوایم رہنما گھروں کو چلے گئے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اینتھونی رائے ہنٹن کو 3 دہائیوں کے بعد جیل کی قید سے آزادی حاصل ہوگی، اس پرالزام عائد تھا کہ اس نے 1985ء میں دو مختلف ہوٹلوں میں ڈکیتی کے دوران دو افراد کو قتل کیا تھا،ہنٹن کے وکیل جن کا تعلق ایکول جسٹس انیشی ایٹو (ای جے آئی) نے عدالت کے سامنے دلیل پیش کی کہ مذکورہ جرم میں اس کو نامزد کرنے لیے ثبوت ناکافی ہیں، جس پر جیفرسن کاؤنٹی سرکٹ کورٹ کے جج لورا پیٹرو نے مقدمہ خارج کردیا
ایمز ٹی وی(لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی۔
لاہور کے بیدیاں روڈ پرانسداد دہشتگردی فورس کے دوسرے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاامن کے لیے میدان میں نکلنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم پاکستان کودہشتگردی سےپاک کرکےدم لیں گے۔شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑےمقصدکےلیےانسداددہشتگردی فورس کوزیادہ وسائل فراہم کیے۔ قوم کوانسداددہشت گردی فورس کےجوانوں پرفخرہے۔انہوں نے کہا کہ ،پاک فوج کےجوانوں نےدہشتگردی کےخاتمےکےلیےعظیم قربانیاں دیں۔ انسداد دہشتگردی فورس کوتربیت کیلئے سہولیات کی فراہمی پرپاک فوج کےشکرگزارہیں۔وزیراعلیٰ نے انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت میں تعاون کرنے پردوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انسداد دہشتگردی فورس کے دستے میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں
ایمز ٹی وی(کراچی)اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران کسی پی ٹی آئی کے کسی رکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری الطاف حسین پرعائد ہو گی،انہوں نے کہا کہ لندن میں تحریک انصاف کی لیگل ٹیم تیار ہے، ایسی صورت میں الطاف حسین کےخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔گزشتہ رات عزیز آباد میں پی ٹی آئی کیمپ پر حملے کے بعد رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کےعوام الطاف حسین کےحربوں کےعادی ہوچکےہیں،الطاف حسین پہلےشہریوں کوڈراتے ہیں اورپھرمظلوم بن جاتےہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کےلوگ ایڈولف الطاف کےہتھکنڈےسمجھ چکےہیں،ایم کیوایم کےلوگ پہلےقتل کرتےہیں۔ پھرسوگ مناتےہیں۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اتحادی طیاروں کی بمباری کے باعث حوثی باغیوں نے صدارتی محل اور عدن کا شمالی علاقہ خالی کردیا ہے جبکہ سعودی عرب زمینی فوج عدن بھیجنے پرغورکررہا ہے،تفصیلات کے مطابق اتحادی طیاروں نے جمعے کی صبح عدن کے شمالی علاقے المعاشق پر بمباری کی جس کے نتیجے میں حوثی باغیوں نے یمن کے سابق صدر منصور ہادی کی رہائش گاہ سمیت بیشتر علاقہ خالی کردیا ہے جبکہ یمن کے جنوبی شہر عدن میں زمینی فوج بھیجنے پر غور کر رہے ہیں
ایمز ٹی وی (شوبز) موسیقی کی دنیا میں نئے انداز متعارف کرانے والی پاکستانی پاپ گلوکار نازیہ حسن اگر آج زندہ ہوتیں تو اپنی 50ویں سالگرہ منا رہی ہوتیں۔
مشرقی اور مغربی موسیقی کے امتزاج سے گیت گانے والی نازیہ حسن کی آج 50ویں سالگرہ منائی جار ہی ہے۔ ٹیلی وژن پروگرام ’’سنگ سنگ چلے‘‘ سے موسیقی کی شروعات کرنے والی نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن کو پاکستان میں پاپ موسیقی کا بانی کہا جاتا ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں بھارتی فلم ’’قربانی‘‘ میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے“ گا کر گلوکاری کی دنیا میں دھوم مچائی جس سے انہیں بے پناہ شہرت ملی، نازیہ حسن کو ان کی فنی خدمات پرصدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا جب کہ انہیں پرائڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک ایوارڈ اور 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی نازیہ حسن پھیپھڑوں کے سرطان کے موذی مرض میں مبتلا ہوکر لندن کے اسپتال میں 13 اگست 2000 کو خالق حقیقی سے جاملیں۔۔