Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سُپرماڈل ایان علی کی گرفتاری کے بعد دوران تفتیش انکشافات پر فلم، ٹی وی اورفیشن انڈسٹری کی معروف اداکارائوں اور ماڈلزمیں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

ایان علی کی گرفتاری پراداکارائیں اور ماڈلزپریشان دکھائی دیتی ہیں جبکہ اہم بااثر شخصیات بھی معاملات کو دبانے کے لیے سرگرم ہوچکی ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارائوں اور ماڈلز نےایک طرف اپنے اثاثےاوربینک اکائونٹس میں پڑی رقوم کو قریبی عزیزو اقارب کے حوالے کرنا شروع کردیا توکچھ نے بااثرشخصیات سے مدد مانگ لی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) جنگجو تنظیم ’’داعش‘‘ نے شمالی عراق سے اغوا کیے گئے 4 افراد کو ذبح کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگجو داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سرقلم کیے جانے والے افراد نے عراقی فورسز کے ساتھ مل کر تکریت میں داعش کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا جس کے بعد ان افراد کو عراق کے شمالی شہر صلاح الدین سے اغوا کیا گیا اور سزا کے طور پر ان کو ذبح کیا گیا ہے۔ داعش کی جانب سے ان افراد کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں جنگجوؤں کو سیاہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو ذبح کرتے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے اس قبل بھی کئی افراد کے سر قلم کیے جب کہ تنظیم کی جانب سے اس سفاکیت کی ویڈیوز اور تصاویر بھی جاری کی جاتی ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب میوزیم پر مسلح افراد کے حملے میں 17 غیر ملکی سیاحوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق 2 مسلح افراد نے اچانک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب واقع میوزیم پر فائرنگ شروع کردی جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم اس دوران مسلح افراد میوزیم کی عمارت میں گھس گئے اور متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا، جہاں یرغمال بنائے گئے افراد کی جانب سے  مزاحمت کی گئی تو حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 17 غیر ملکی سیاحوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

تیونس کے صدر کا غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے میں جرمنی، اٹلی اورفرانس سے تعلق رکھنے والے 17 سیاح  ہلاک ہوئے۔ ان کاکہنا تھا کہ آئندہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں جب کہ واقعے کے بعد اہم عمارتوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی متنازع لیڈرسادھوی پراچی نے انکشاف کرتے ہوئے مہاتما گاندھی کو برطانوی ایجنٹ قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک ہندوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے گاندھی کو برطانوی ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہاکہ ملک کی آزادی میں گاندھی جی کاکیارول تھا؟آزادی تو دیگر مجاہدین نے دلائی ہے۔ ملک کوآزادی صرف چرخاچلانے سے نہیں ملی بلکہ بھگت سنگھ رام پرساد بسمل اور ویرساورکر کی قربانیوں سے ملک آزادہواہے،ہربھارتی شہری چاہے وہ ہندو ہو یامسلمان اسے صرف2 بچوں کی اجازت ملنی چاہیے اوراگرکوئی ایسا نہیں کرتا تو اسے تمام سرکاری سہولتوں سے محروم کردینا چاہیے۔

ایمز ٹی وی(ایڈیلیڈ)قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا فیوریٹ ہے لیکن ضروری نہیں کہ فتح ہمیشہ فیوریٹ کے ہی حصے میں آئے۔

ایڈیلیڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ فاتح ہمیشہ فیورٹ ٹیم ہی ہو، یہ میچ کے دن پر منحصر ہوتا ہے کہ کونسی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے، جو اچھا کھیلتا ہے فتح اسے ہی ملتی ہے، آسٹریلیا کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی ہے، اس نے عالمی کپ سے قبل سہہ فریقی ون ڈے سیریز جیتی ہے اور وہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ہے لہذا اگر کوئی ٹیم اسے ہرا دیتی ہے تو یہ اپ سیٹ ہی ہوگا۔ اگر ہم نے آسٹریلیا کو ہرا دیا تو یہ پاکستانی کرکٹ کے نکتہ نظر سے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ کوارٹر فائنل میں پاکستانی بولنگ اٹیک کینگروز پر اپنا تاثر قائم کرے گا اور ہمارے بلے باز بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ کے اس مرحلے پر وہ خود پر کوئی دباؤ محسوس نہیں کرتے کیونکہ ورلڈ کپ جیتنے کی سوچ رکھنے والے کوارٹر فائنل کا دباؤ نہیں لیتے، صرف یہی سوچ رکھی جاتی ہے کہ مدمقابل آنے والی ہر ٹیم کو ہرانا ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے لئے بھی ان کا یہی مشورہ ہے کہ غیر ضروری دباؤ میں آنے کی بجائے پرسکون ہوکر میدان میں جائیں اور سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں۔

محمد عرفان کی جگہ یاسر شاہ کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ ایڈیلیڈ کی وکٹ اسپنر کے لئے کبھی بھی مددگار نہیں رہی ہے، موجودہ وکٹ پر بھی گھاس ہے اس لئے یاسر شاہ کی آسٹریلیا کے خلاف پلیئنگ میں شمولیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل ان کے ون ڈے کریئر کا آخری میچ ثابت نہیں ہوگا لیکن اس کے ساتھ ہی انھیں اس بات کا اطمینان ہے کہ جس طرح بھی ممکن ہوسکا انہوں نے پاکستانی کرکٹ کی خدمت کی کوشش کی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) روس نے ملک کے مغربی علاقے میں الیگزینڈر نامی بیلسٹک میزائلوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ایک باخبر ذریعے نے اپنا نام خفیہ رکھے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ روس کے شمال مغرب میں واقع کیلینن گراڈ میں الیگزینڈر میزائل نصب کیے جائیں گے، کیلینن گراڈ نامی علاقے میں میزائلوں کی تنصیب کے علاوہ روس کے لڑاکا اور بمبار طیاروں کو بھی تعینات کیا جارہا ہے جبکہ میزائلوں کو بحری جہازوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیکوف نے کہا ہے کہ روس کی قومی سلامتی کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ہمارے لیے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہم اپنی فوجی اور جنگی توانائیوں میں اضافہ کریں، اطلاعات کے مطابق روس نے جزیرہ نما کریمیا اور یوکرین کے جنوب مغربی علاقے میں 8 ہزار فوجی اور توپ خانے کے یونٹ تعینات کردیے ہیں۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پاک فضائیہ کے سبکدوش ایئرچیف طاہررفیق بٹ کے بعد ایئرچیف مارشل سہیل امان نے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی۔

ایئرہیڈکوارٹر میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایئرچیف طاہررفیق بٹ نے نئے چیف سہیل امان کو سینے اور کاندھے پر بیجز لگائے اور باقاعدہ طور پر فضائیہ کی کمان ان کے حوالے کی۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اپنے الوداعی خطاب میں سابق ایئرچیف طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ  ہم نے سیکیورٹی میں اپنا کردار کامیابی سے ادا کیا اور اس دوران پاک فضائیہ کو حکومت کا بھرپور تعاون حاصل رہا جب کہ ٹیکنیکل تربیت پر انتہائی توجہ دی گئی ہے جس میں کئی ممالک کا تعاون بھی حاصل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کی رہنمائی کے بغیر خدمات انجام دینا ممکن نہیں تھا، ملک کی سیکیورٹی سب سے اہم ہے جس کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایمز ٹی وی(کراچی)صولت مرزا کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ صولت مرزا نے جو کچھ کہا وہ سب جھوٹ ہے، میں ان سے کبھی نہیں ملا جب کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سزا یافتہ قیدی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک منصوبے کے تحت ہورہا ہے اس طرح کا بیان ایم کیوایم کے خلاف سازشی منصوبے کا حصہ اور اسے دنیا بھر میں بدنام کرنے کی سازش ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی میں ایک بار پھر ایک ہفتے کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پابندی انسداد پولیو مہم میں رضا کاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے عائد کی گئی ہے۔ جس کی سفارش اے آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو نے کی تھی