ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سعید اجمل سے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے، ان کا باولنگ ایکشن تبدیل کرنے میں وقت لگے گا، خواہش ہے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کا حصہ ہوں۔
اسلام آباد میں تقریب کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں یونس خان ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ جبکہ جنید خان ، محمد عرفان اور وہاب ریاض پسندیدہ باولر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بھارت میں نوکری سے متعلق ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔ میری نوکری بھارت میں ہے تو کیا پاکستان میں امرود بیچوں۔
ایمزٹی وی: قلعہ سیف اللہ میں ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے خاتون اور اس کے 2 بچے دم توڑ گئے جبکہ خاندان کے دیگر 4 افراد بیہوش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خاتون کمرے میں گیس کا ہیٹر جلتا ہوا چھوڑ گئی تھی جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور سوئے ہوئے 2 بچے اور ماں دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پرپڑوسیوں نے کمرے سے لاشیں اور بیہوش افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
بلوچستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کے دوران اکثرلوگ رات کے اوقات میں گیس ہیٹرز کا استعمال کرتے ہیں اور کمرے میں گیس بھر جانے سے ہلاکتوں کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوچکے ہیں۔
ایمز ٹی وی نیشنل ڈیسک
پیپلز پارٹی کے رہنماء میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو عمران خان سے کوئی خطرہ نہیں،سندھ میں انہیں فری ہینڈ دیا جائے گا،
لاہور میں بلاول ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ملکی سطح پر منفرد انداز سے منایا جائے گا،،، پیپلز پارٹی کو کسی کی سپورٹ کی ضرورت نہیں، عمران خان سے کوئی خطرہ نہیں، سندھ میں انہیں فری ہینڈ دیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سٹکر اور پوسٹر لگانے والے دو افراد کو حراست میں لے لیاہے۔پولیس نے ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔واضح رہ کہ چند روز قبل لاہور میں مختلف مقامات پر شدت پسند تنظیم کے پوسٹر لگائے گئے ، حکام نے نوٹس لیتے ہوئے پوسٹر اتروا دیئے تھے، اب دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے
ایمز ٹی وی (کراچی) اسپیکر ِسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ تھر کے معاملے پر ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔ کمیٹی تھر بارے اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔ شہریار مہر کو پتہ نہیں کہ وہ ہاؤس کے اندر اور باہر کیا بات کرتے ہیں۔ ادھر شہریار مہر نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت نے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے۔شہریار مہر کا کہنا ہے کہ ں حکومت تھر پر قراردادیں پاس کر رہی ہے لیکن عمل نہیں کر رہی۔سندھ اسمبلی کے باہر اور اندر ایک ہیجانی صورت حال برپا رہتی ہے تھر میں زندگی سسک رہی
ایمزٹی وی: جان کیری کا واشنگٹن میں پالیسی فورم کے سالانہ اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری توانائی کے حوالے سے مذاکرات انتہائی اہم دور میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے داعش یہ سمجھتی ہے کہ شاید دنیا ان کی مخالفت چھوڑ دے لیکن یہ واضح ہو جانا چاہیئے کہ ہم ان سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
امریکا کو مشرق وسطیٰ میں داعش کی بڑھتی ہوئی طاقت سمیت بہت سے دوسرے مسائل کا سامنا ہے۔ ہمیں اس خطے کے معاملات کو حل کرنے کے لئے بہت زیادہ کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ ہماری قومی سلامتی کے مفادات اس خطے سے براہ راست جڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطی میں دشمنوں کی تلاش میں نہیں جاتا بلکہ یہ دشمن ہیں جو ہماری تلاش میں آتے ہیں۔
ایمز ٹی وی نیشنل ڈیسک
خیبر ایجنسی میں دس دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے،،، آپریشن خیبر ون میں اب تک ساڑھے تین سو دہشت گرد سرنڈر کر چکے ہیں۔۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بغیر کسی تفریق کے آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہے۔ باڑہ میں مزید دس دہشت گردوں نے سرنڈرکیا ہے۔دہشت گردوں نےبڑے پیمانے پراسلحہ اور بارود بھی سیکیورٹی فورسزکےحوالے کر دیا ہے۔ آپریشن خیبر ون کے دوران اب تک ساڑھے تین سو دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکےسامنے ہتھیارڈال چکےہیں جن میں بیس اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔۔ اِدھر واشنگٹن میں موجود میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نےامریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویودیتے ہوئےبتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی ملک سے ہو، اُن کے خلاف ایک ہی طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بری فوج کی قیادت سنبھالنے کے بعد نہ صرف جنرل راحیل شریف بلکہ دو ہزار دس کے بعد کسی بھی آرمی چیف کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت کا یہ دورہ امریکی جنرلز کی دعوت پر کیا جا رہا ہے
ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ہمیں کسی سونامی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، اسی لیے تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا یہ مطلب نہیں کہ سیاسی قائدین کو گالی دی جائے،عمران خان نوجوان نسل کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔ پرویز مشرف کے دور حکومت میں عمران کے کراچی آنے پرپابندی تھی لیکن ہم ایسی سوچ نہیں رکھتے، ہمارا ماننا ہے کہ ملک بھر میں ہر ایک کو ہر جگہ جلسہ کرنے کا حق ہے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج تک طالبان کو دہشتگرد قرارنہیں دیا کیونکہ وہ عمران خان کے قومی ہیروز ہیں، انکا کہنا تھا کہ عمران خان تو زہرہ شاہد کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لئے بھی تیارنہیں تھے، کراچی پولیس نے زہرہ شاہد کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا لیکن عمران خان نے آج تک یہ نہیں پوچھا کہ قاتل کون ہیں۔
ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور ڈیپلو میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد 49 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے ۔ضلع تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور ڈیپلو میں مزید 2 بچے دوران علاج دم توڑ گئے جو گزشتہ کئی روز سے غذائی قلت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے جس کے بعد 49 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 83 ہوگئی جبکہ ضلع بھر میں رواں ماہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
ایمز ٹی وی (ڈی آئی خان) پاکستان کی کا لعدم تنظیم جنداللہ نے دولت اسلامیہ کی اطاعت قبول کر لی ہے ۔جنداللہ کے ترجمان فہد مروت نے بتایا کہ الزبیر الکویتی کی سربراہی میں تین رکنی وفد سے ملاقات کے بعد داعش کی اطاعت کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش ہمارے بھائی ہیں ان کا کوئی بھی منصوبہ ہو ہم ان کی حمایت کریں گے ۔