ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)
کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلے جلسوں میں نہیں انتخابات میں ہوتے ہیں، جمہوریت میں کسی کو جلسہ کرنے سے نہ روک سکتے ہیں اور نہ ہی ہم ایسا کریں گے، عمران خان کو لاڑکانہ میں نہیں سندھ کے کسی چھوٹے گاؤں میں جلسہ کرنا چاہیئے، ان کے جلسے میں پیپلز پارٹی کے تھوڑے بہت مخالفین شرکت کریں گے
آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ تھر کے معاملے پر انہیں جب ناموں کی فہرست ملے گی تو کمیٹی بھی بن جائے گی، ارباب غلام رحیم نااہل آدمی ہیں،اسمبلی میں نہیں آتے، انھیں اسمبلی میں بھی رہنے نہیں دینا چاہیے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی، سیکرٹری آف ڈیفنس روبرٹ ورک، میرن کمانڈر جنرل جوزیف ڈنفورڈ سے ملاقات کی۔ ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکا نے جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کی بہادر قیادت کرنے، دانش مندی، دور اندیشی اور خطے میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)-
دبئی میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کےکرکٹ کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 403 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم کے پہلے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ پیش کر سکے، شان مسعود 13 اور توفیق عمر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے تیسرے روز اظہر علی اور یونس خان کریز پر موجود ہیں جو کیویز بولروں کے سامنے مزاحمت کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں 248 رنز سے شکست دی تھی جس کے ساتھ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے
ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)
سڈنی: ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ ان کی جنگ عظیم دوم پر بننے والی نئی فلم ’ان بروکن‘ دنیا سے نفرت کو ختم کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہو گی۔
آسٹریلیا میں امریکی ایتھلیٹ پر بننے والی فلم کے ریڈ کارپٹ پریمیئر کے موقع پر انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں جنگ اور تشدد کی وجہ سے لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں، ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک امریکی ایتھلیٹ پر بنی ہے جو کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کا قیدی بن جاتا ہے جس کو شدید ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے -
ہالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ فلم اس لئے بنانا چاہتی تھی کہ میں امریکی ایتھلیٹ اور اس کے ارد گرد کی زندگی سے سبق حاصل کر سکوں-
ایمز ٹی وی فارن ڈیسک-
یہ دعویٰ امریکا میں کی جانیوالی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے ۔امریکہ کے مطابق ٹفٹس یونیورسٹی کے تحت 6ماہ تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں دو گروپوں پر تجربات کیے گئے جس دوران ایک گروپ کو روزانہ دو انڈے کھلائے گئے جب کہ دوسرے کو ان سے محروم رکھا گیا ۔
جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انڈے استعمال کرنے والے گروپ کے افراد کے دماغی افعال میں اطمینان بخش اضافہ ہوا جو انھیں مختلف ذہنی امراض سے بچانے میں مددگار ہوسکتا ہے تحقیق کے مطابق انڈے دو اینٹی آکسائیڈنٹس لیوتین اور زیکس نیتھن کا بہترین ذریعہ ہیں جو دماغی افعال کو بہتر بنا کر یاداشت کی کمزوری اور ذہنی انتشار میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کردیتا ہے-
ایمز ٹی وی نیوز ڈیسک-
لاہورکے علاقے سمن آباد میں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کے جسم کا 25 فیصد حصہ متاثریہ واقعہ جب پیش آیا جب وہ اپنی 2 بچیوں کو اسکول لے جارہی تھی، ملزم نے پیچھا کرتے ہوئے خاتون کو روک کر اس کے چہرے پر تیزاب کی پوری بوتل انڈیل دی اور فرار ہوگیا جبکہ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر متاثرہ خاتون کو میو اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا 25 فیصد چہرہ اور جسم متاثر ہوا جب کہ خاتون کی بینائی جانے کا خدشہ ہے
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکا نے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان پر کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حقانی نیٹ ورک سمیت تمام شدت پسند تنظیمیں صرف امریکا کے لئے نہیں بلکہ پاکستان اور پورے خطے کے لئے بھی خطرہ ہیں۔۔ یہ انتہائی اہم ہے کہ ان شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کی جائیں۔ یہی پیغام ہم امریکا کے دورے پر آئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو بھی دیں گے۔
جیف راتھکی کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کو پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ ان کی حکومت تمام شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اس کے علاوہ ہم پاکستان کی جانب سے سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور شمالی وزیرستان میں تمام دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کا خاتمہ ہو، بھارت بنیادی طور پر خطے میں پاکستان مخالف افغانستان کا خواہاں ہے، اس وجہ سے افغانستان میں بھارتی اثر و رسوخ ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ افغانستان سے نیٹو کے 34 ہزار فوجیوں کے انخلا کے بعد وہاں ایک خلا پیدا ہوگا اور وہاں کے روایتی حریف ایک مرتبہ پھر مدمقابل آسکتے ہیں، ایسی صورت میں وہاں دونوں ممالک کے درمیان پراکسی وار شروع ہوسکتی ہے کیونکہ اگربھارت نے افغانستان کے اقلیتی نسلی گروہوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا تو پھر پاکستان بھی وہاں اپنے نسلی عناصر استعمال کرے گا۔
صابق صدر کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد ان کی جانب سے امریکا کی حمایت کا فیصلہ بالکل درست تھا اور امریکی افواج نے طالبان کے خلاف کامیابی بھی حاصل کی لیکن انہوں نے وہاں آباد نسلی طور پر تاجک اقلیت کو اقتدار کی منتقلی کی جس کی وجہ سے مقامی پشتون اکثریت ان سے دور ہوگئی اور امریکا طالبان کے خلاف جنگی فتح کو سیاسی فتح میں تبدیل نہ کرسکا، اس کے علاوہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے اپنے فوجی حکام کو عسکری تربیت کے لئے پاکستان کے بجائے بھارت بھیجا، یہ چھوٹی چھوٹی باتیں بڑے اسٹریٹیجک مسائل پیدا کرتی ہیں لیکن افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔
حالیہ دھرنوں کے حوالے سے پرویز مشرف نے کہا کہ انہیں اس پرکوئی شک نہیں کہ اس ملک کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور کسی اور کو بھی یہ شبہ نہیں ہونا چاہئیے کہ پاکستانی عوام تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں اور ہر روز نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ہے۔ منگل کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے وقت ہنڈریڈ انڈیکس 31 ہزار 702 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان نے تیزی کے تسلسل کو برقرار رکھا او دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 309 پوانٹس کے اضافے سے31 ہزار 807 پوائنٹس کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امور خارجہ سرتاج عزیز نے پیر کے روز کہا ہے کہ پاکستان کو ان عسکریت پسندوں کو ہدف نہیں بنانا چاہیے جو اس کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ جو امریکا کے دشمن ہیں وہ خوامخواہ پاکستان کے دشمن ہوگئے ہیں۔
حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تو وہ تمام لوگ جن کو ہم نے ملکر مسلح کیا اور تربیت دی تھی، انہیں ہماری طرف دھکیل دیا گیا۔ ان میں سے کچھ ہمارے لیے خطرہ ہیں اور کچھ نہیں ہیں۔ تو ہم سب کو کیوں دشمن بنائیں؟
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستانی سرزمین سے امریکا میں حملے کرنے والوں کیخلاف پاکستان نے بہت بڑا قدم اٹھایا، آپریشن سے قبل جو بھاگ گئے وہ بھاگ گئے جو رہ گئے ان سب کیخلاف کارروائی کی ہے۔ لیکن ایسے لوگوں کیخلاف کیوں کارروائی کریں جو پاکستان لیے خطرہ نہیں
فغان طالبان افغانستان کا مسئلہ ہیں اور حقانی نیٹ ورک انہی کا حصہ ہیں۔ افغان حکومت کا کام ہے کہ وہ ان سے مذاکرات کرے۔ ہم اپنی طرف سے افغان طالبان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن جو نوے کی دہائی کے تعلقات تھے وہ اب نہیں ہیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔