ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے علاقے تھانہ متھرا کے قریب بازار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی اور پشاور اعجاز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ورسک جا رہی تھی کہ تھانہ متھرا کے قریب بازار میں ٹائم ڈیوائس کی مدد سے اسے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 کلو گرام دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑادیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں دونوں اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، اور تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئےہیں ۔
(ایمز ٹی وی) شمالی کوریا نے چوتھا ایٹمی تجربہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کی طرف سے پیانگ یانگ کی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کا ردعمل ہوگا۔
جمعرات کو شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک کمیٹی کی طرف سے ان کے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق منظور کی گئی قرارداد کے تناظر میں پیانگ یانگ چوتھا ایٹمی تجربہ کرنے سے " خود کو زیادہ دیر روکنے کے قابل نہیں" ہوگا۔
اس قرارداد میں سلامتی کونسل سے سفارش کی گئی ہے کہ شمالی کوریا کو انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے معاملے پر جرائم کی عالمی عدالت میں بھیجا جائے۔
یہ قرارداد اس معلومات پر مبنی ہے جو اقوام متحدہ کے ایک انکوائری کمیشن کی تحقیقات سے حاصل ہوئی۔ اس کے مطابق پیانگ یانگ کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جدید دنیا کے تقاضوں سے "مطابقت" نہیں رکھتیں۔
بیان میں شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد " وحشیانہ جھوٹ سے بھری پڑی ہے" اور اس کی منظوری "شدید سیاسی اشتعال انگیزی" کو ظاہر کرتی ہے۔
پیانگ یانگ نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اس کی تضحیک اور اس کی قیادت کو بے دخل کرنے کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔
شمالی کوریا نے حالیہ برسوں میں تین ایٹمی تجربے کیے جن میں سے تیسرا فروری 2013ء میں کیا گیا۔ ایسے اشارے ملے ہیں کہ وہ چوتھے تجربے کی دھمکی پر عملدرآمد کی تیاری کرسکتا ہے۔
ایمز ٹی وی (پشاور) جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے ابھی تک تبدیلی کی وضاحت نہیں کی ہے، طاہر القادری مغرب کی تعریفیں کرتے ہیں،وہ داعش کے عتاب کی طرح امریکی عتاب سے بھی ڈرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش سےمتعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، صرف اسلامی انقلاب درست ہے۔
ایمزٹی وی:(کراچی) چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ ملک شدید بحرانوں کا شکار ہے جس کے حل کے لئے سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات کی طرف آنا چاہیئے لیکن کوئی سیاسی جماعت لوکل گورنمنٹ الیکشن کی جانب نہیں آرہی اس وقت ایشویہ ہے کہ انتخابات شفاف ہونے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے اس لئے سیاستدانوں کو لچک دکھانے کی ضرورت ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کمیٹی کا تعلق پنجاب سے نہیں، اگر سپریم کورٹ کا پینل بن جاتا توسانحہ ماڈل کےحقائق سامنے آجاتے۔
گورنرپنجاب نےکہا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک سےدہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردیں گے جب کہ حکومت ملک کو ترقی کی جانب لے جانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
ایمز ٹی وی (پشاور) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان کا پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتجاج کرنا عمران خان کا بنیادی حق ہے لیکن پارلیمنٹ پر چڑھائی کا حق کسی کو نہیں اور اس قسم کے اقدامات سے وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا، عمران مرکز میں مینڈیٹ کا احترام کریں ہم خیبرپختونخوا میں ان کے مینڈیٹ کا احترام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیراعظم سے استعفی مانگنا غیر آئینی ہے اور ہرغیر آئینی کام روکنے کے لئے اے این پی سب سے آگے ہوگی۔ ہمیں کپتان چپ نہیں کراسکتے، اس مٹی اورقوم کا ہم پر حق ہے۔ انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج نے حالیہ مسئلے کو سیاسی مسئلہ قرار دے دیا اور فوجی قیادت نے خود کہا کہ سیاستدان مل بیٹھ کر خود مسئلے کا حل تلاش کریں۔
ایمزٹی وی: واشنگٹن میں امریکا کے لئے پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیے سے خطاب کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کا مقصد دہشت گردی کو جڑسے ختم کرنا ہے اورشدت پسندوں کو بلا امتیاز ہدف بنایا جارہا ہے۔ داعش یا اس جیسی کسی عسکریت پسند تنظیم کو پاکستان میں ابھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی کے اراکین سینیٹر رابرٹ مینینڈس اور رابرٹ کروکر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور پیشہ ورانہ امور سمیت خطے میں دہشت گردی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دہشت گرد دوبارہ اپنا کیمپ پاکستان میں فعال نہیں کر سکیں گے۔ اس موقع پر امریکی سینیٹ کے ارکان نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کا کمانڈر اینڈ کنٹرول اسٹرکچر تباہ کردیا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل المعیار شراکت داری اور تعلقات چاہتا ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں پر وہ امریکا کے اعلی عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (لاہور) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءا للہ کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی نا ہی کوئی سازش ۔ یہ واقعہ منہاج القرآن کے کارکنوں اور موقع پرموجود پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو قانوناً حق حاصل ہے کہ انہیں وارنٹ کے باوجود گرفتار نہ کیا جائے، رانا ثناء اللہ کا اس موقعہ پر مزید کہنا تھا کہ اگر طاہر القادری کو جے آئی ٹی پر کوئی اعتراض ہے تو وہ عدالت میں جائیں اور اس کی فارمیشن کو مزید بہتر بنوائیں۔
انھوں نے کہا کہ ابھی نوٹس موصول نہیں ہوئے کہ مدعی اور ملزمان کو جے آئی ٹی میں طلب کیا جائے گا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت ایف آئی آر میں شامل تمام افراد جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلام کا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ رواں ماہ نیپال میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی ذمہ داری پاکستان خود اٹھائے گا، وہاں کسی دوسرے ملک کی گاڑی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کے سیکیورٹی اسٹاف نے کیا ہے تاہم نیپال میں وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی گاڑی کے استعمال کی پیشکش نہی کی گئی تھی۔ دورہ نیپال کے دوران وزیراعظم صرف میزبان ملک کی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے لیکن وہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسئلہ ہے، پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ عالمی برادری میں اٹھایا ہے، اقوام متحدہ کے مبصرین نے ایل اوسی کا دورہ کیا اور ہم نے بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروایا، گزشتہ دو ہفتوں سے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے منظم حملے نہیں ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک ہے، خطے میں معاشرتی عدم مساوات، غربت اور بےروزگاری سمیت دیگر مسائل نے دہشت گردی کو ہوا دی تاہم پاکستان غربت کے خاتمے کے لئے کوششیں کررہا ہے۔ مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب شروع کررکھا ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے افغانستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے اور افغان صدر اشرف غنی کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون میں اضافہ ہورہا ہے اور تعلقات میں بہتری عروج کی جانب گامزن ہے۔ روسی وزیرِ دفاع کے حالیہ دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ایمز ٹی وی (لاہور) نامور افسانہ نگار‘ شاعر‘ ناقد‘ کالم نگار‘ محقق‘ مترجم اور صحافی جناب احمد ندیم قاسمی کی آج سالگرہ ہے۔ احمد ندیم قاسمی ایک ہمہ جہت ادبی شخصیت تھے ان کی تصانیف کا دائرہ ہر صنف ادب تک پھیلا ہوا ہے، ان کا اصل نام احمد شاہ تھا اور وہ 20 نومبر 1916ءکو انگہ ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے تھے۔ احمد ندیم قاسمی کا شمار انجمن ترقی پسند مصنّفین کے بانیوں میں ہوتا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے کئی مرتبہ قید و بند کی صعوبت بھی برداشت کی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ‘ ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ پاکستان رائٹرز گلڈ نے انہیں تین مرتبہ آدم جی ادبی انعام عطا کیا تھا۔ بزم فروغ اردو ادب قطر نے انہیں اپنے ایوارڈ سے نوازا تھا اور اکادمی ادبیات پاکستان نے انہیں 1997ءکا کمال فن ایوارڈ اور2007ءمیں شائع ہونے والے بہترین شعری مجموعے کا علامہ محمد اقبال ایوارڈ عطا کیا تھا۔انہیں پنجاب کا پریم چند بھی کہا جاتا تھا۔ ان کے شعری مجموعوں میں دھڑکنیں‘ رم جھم‘ جلال و جمال‘ شعلہ گل‘ دشت وفا‘ محیط‘ دوام، لوح خاک‘جمال اور ارض وسما، افسانوی مجموعوں میں چوپال‘ بگولے‘ طلوع و غروب‘ آنچل‘ آبلے‘ آس پاس‘ درودیوار‘ سناٹا‘ بازار حیات‘ برگ حنا‘ سیلاب و گرداب،گھر سے گھر تک‘ کپاس کا پھول‘ نیلا پتھراور کوہ پیما‘ تنقیدی مضامین کے مجموعوں میں تہذیب و فن،پس الفاظ اور معنی کی تلاش اور خاکوں کے دو مجموعے میرے ہم سفراور میرے ہم قدم شامل ہیں۔ وہ پھول‘ تہذیب نسواں‘ ادب لطیف‘ نقوش‘ سویرا‘ فنون اور روزنامہ امروز کے مدیر رہے اورمتعدد اخبارات میں کالم نگاری بھی کرتے رہے۔ 1974ءسے اپنی وفات تک مجلس ترقی ادب کے ناظم کی حیثیت سے خدمات انجام دےتے رہے۔
جناب احمد ندیم قاسمی کی وفات 10جولائی 2006ءکولاہور میں ہوئی اورلاہور ہی میں ملتان روڈ پر ملت پارک کے نزدیک شیخ المشائخ قبرستان میں ان کا جسد خاکی دفنا یا گیا۔
ان کا ایک شعر ملاخطہ فرمائیں
"زندگی شمع کی مانند جلاتاہوں ندیمؔ
بجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا"
(ایمز ٹی وی) پیپلز میگزین نے کرس ہیمز ورتھ کو رواں برس کے لیے دنیا کا سب سے پُرکشش مرد قرار دے دیا ہے، ہولی وڈ تھور سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے آسٹریلین اداکار کے لیے اس اعزاز کا اعلان منگل کو ایک ٹی وی شو جمی کمیل لائیو کے دوران کیا گیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اس موقع پر کس کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے تو انہوں نے اپنے والدین کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی میں اس مقام پر ہوں۔
اس اعزاز کے بعد وہ بریڈلے کوپر، ریان رینولڈز، بریڈ پٹ، جارج کلونی، سین کونری، بین ایفلک اور میل گبس جیسے ہولی وڈ سپر اسٹارز کی صف میں شامل ہوگئے ہیں جو اس سے پہلے دنیا کے پُرکشش ترین مرد کے خطاب پر قبضہ جما چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرس کی اپنی عمر 31 اور ان کی اہلیہ ایلسا پتکاکے جو فاسٹ اینڈ فیوریس سکس میں جلوہ گر ہوئی تھیں 38 سال کی ہیں، تاہم دونوں خوش باش زندگی گزار رہے ہیں، ان کے چھوٹے بھائی لیام 'دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر' میں نظر آئے تھے۔
کرس کا کہنا ہے کہ میں اپنا یہ اعزاز اپنی بیوی کے نام کرتا ہوں اور یاد رکھیں ایسا لوگ سمجھتے ہیں تو مجھے اس پر فخر کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی خود کو بدلوں گا۔
ہیمز ورتھ کو ایوارڈ کے طور پر ایک شیشہ دیا گیا، جس میں باآسانی وہ دنیا کے پُر کشش شخص کو دیکھ سکیں گے۔