Saturday, 02 November 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) شاہ پور میں منعقدہ ایک تعلیمی سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران نوبیل انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے والی، ملالہ یوسف زئی نے پاکستان کے شہر شانگلہ میں لڑکیوں کیلئے اسکول اور کالج تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ میرا شہر ہے ۔ میرا بچپن اسی شہر میں گزرا ہے ۔ ملالہ کا کہنا ہے کہ میں شانگلہ میں تعلیم سے محروم بچوں کیلئے اسکول اور کالج تعمیر کراوٴں گی، ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ میرے شہر کے بچے تعلیمی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں لڑکیوں کےاسکول کی کمی ہے اور تعلیم کی مناسب سہولتیں موجود نہیں۔

ملالہ شانگلہ شہر میں پیدا ہوئیں جہاں اُن کا بچپن گزرا۔ بعدازاں، ان کے والدین سوات شہر منتقل ہوگئے تھے ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) برازیلین عدالت نے ایک ہی خاندان کے 3 آدم خوروں کو جرم ثابت ہونے پر 20 سے 23 سال قید کی سزائیں سُنائی ہیں ۔ یہ خاندان انسانوں کو قتل کرکے ان کے گوشت سے پیسٹریز ، برگر اور ڈرم اسٹک بنا کر اپنی دکان پر فروخت کرتا تھا۔ تینوں مجرموں نے کم از کم پانچ خواتین کو اپنے گھر میں بلا کر انہیں ذبح کیا ، پھر ان کے گوشت کے پارچے بنا کر اپنے ریفریجریٹرمیں رکھے۔

 سماعت کے دوران آدم خور فیملی کے سربراہ ’’ جورگے ‘‘ نے تسلیم کیا کہ وہ ایک خاص فرقے سے تعلق رکھتا ہے ، جس کی تعلیمات میں انسانی گوشت کا بطور خوراک استعمال کرنا ممنوع نہیں ہے ،اس لئے اس نے اور اس کی فیملی نے خود بھی یہ انسانی گوشت کھایا اور اپنی بیکری کے پیٹس ، برگرز اور سموسوں میں ان بدقسمت خواتین کا قیمہ بنا کر ڈالا اور انہیں اپنے گاہکوں میں یہ کہہ کر فروخت کیا کہ یہ ’’ اسنیک ‘‘ خصوصی طور پر’’ ٹونا فش ‘‘ اور ’’ جنگلی مُرغی کے گوشت ‘‘ سے نت نئی تراکیب سے تیار کیے گئے ہیں ۔ حکام نے آدم خور فیملی کے سربراہ ’’ جورگے بیلٹ راؤ ‘‘ کے گھر کے عقب سے کھدائی کرکے کم از کم تین خواتین کے ڈھانچے برآمد کئے ہیں ، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ انہوں نے باقی خواتین کی لاشوں کو گوشت اُتار کر انہیں کہیں پھینک دیا گیا ہے یا دفن کر دیا گیا ہے ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) برازیلین عدالت نے ایک ہی خاندان کے 3 آدم خوروں کو جرم ثابت ہونے پر 20 سے 23 سال قید کی سزائیں سُنائی ہیں ۔ یہ خاندان انسانوں کو قتل کرکے ان کے گوشت سے پیسٹریز ، برگر اور ڈرم اسٹک بنا کر اپنی دکان پر فروخت کرتا تھا۔ تینوں مجرموں نے کم از کم پانچ خواتین کو اپنے گھر میں بلا کر انہیں ذبح کیا ، پھر ان کے گوشت کے پارچے بنا کر اپنے ریفریجریٹرمیں رکھے۔

 سماعت کے دوران آدم خور فیملی کے سربراہ ’’ جورگے ‘‘ نے تسلیم کیا کہ وہ ایک خاص فرقے سے تعلق رکھتا ہے ، جس کی تعلیمات میں انسانی گوشت کا بطور خوراک استعمال کرنا ممنوع نہیں ہے ،اس لئے اس نے اور اس کی فیملی نے خود بھی یہ انسانی گوشت کھایا اور اپنی بیکری کے پیٹس ، برگرز اور سموسوں میں ان بدقسمت خواتین کا قیمہ بنا کر ڈالا اور انہیں اپنے گاہکوں میں یہ کہہ کر فروخت کیا کہ یہ ’’ اسنیک ‘‘ خصوصی طور پر’’ ٹونا فش ‘‘ اور ’’ جنگلی مُرغی کے گوشت ‘‘ سے نت نئی تراکیب سے تیار کیے گئے ہیں ۔ حکام نے آدم خور فیملی کے سربراہ ’’ جورگے بیلٹ راؤ ‘‘ کے گھر کے عقب سے کھدائی کرکے کم از کم تین خواتین کے ڈھانچے برآمد کئے ہیں ، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ انہوں نے باقی خواتین کی لاشوں کو گوشت اُتار کر انہیں کہیں پھینک دیا گیا ہے یا دفن کر دیا گیا ہے ۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) آسٹریلین ڈیزائنر ٹونی کنگ نے اسمارٹ ہیٹ نامی جدید ٹیکنالوجی سے لیس عجیب و غریب ہیلمٹ تیار کیا ہے جسے اب تک کا سب سے مضحکہ خیز ہیلمٹ بھی قرار دیا جا رہا ہے حالانکہ اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین کی آنکھوں کے سامنے ایک نقشہ اور معلومات سامنے آتی رہتی ہیں۔ اس میں ہیلمٹ لگانے کا جواز یہ دیا گیا ہے کہ اس سے سائیکلسٹ کی پہچان آسانی سے ہوسکے گی۔ 

اس جدید ترین ہیلمٹ کے ذریعے سائیکلسٹ سفر یا ریس کے دوران ایک دوسرے سے رابطے میں بھی رہ سکتے ہیں۔ اس میں ڈیجیٹل کیمرے سے منسل ہونے کا فیچر بھی شامل ہے تاکہ تصاویر کھینچی جاسکیں۔ اس کے اندر بلیو ٹوتھ کے ذریعے رفتار کو دیکھا جا سکتا ہے‘ درجہ حرارت‘ دل کی دھڑکن اور دیگر وارننگز کے بارے میں بھی جانا جا سکتا ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سائبر جرائم اور دہشتگردوں کو مالی امداد کی روک تھام کیلئے مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہےاور برانچوں کے بغیر بینکاری سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ مسودہ باقاعدہ قانون سازی کیلئے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

معیشت کے لئے برانچوں کے بغیر بینکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکٹرانک اور موبائل بینکاری جیسے ڈیجیٹل مالیت کے طریقے استعمال کرنے سے چوری اور دھوکہ دہی کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ سے ترسیلات زر بڑھانے میں بھی مدد ملے گی جس میں حالیہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران پندرہ اعشاریہ دو ایک فیصد اضافہ ہوا۔

اسحاق ڈار نے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا جس کا مقصد ملک کی مجموعی پیداوار کی شرح نمو میں اضافہ کرنا اور اس کے فوائد انتہائی نچلی سطح تک پہنچانا ہے۔

اس سے پہلے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کیلئے برانچوں کے بغیر بینکاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان دنیا میں برانچوں کے بغیر بینکاری کی بڑی مارکیٹ ہے اور اس کی تعداد بڑھ کر 47 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) طاہر القادری نے کینڈا سے پاکستان واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے آ ج صبح وہ لندن پہنچے ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ علامہ نے کہا ہے کہ انہیں پی ٹی حملے کا علم بھی نہیں ہےنہ ہی  ہمارا کوئی کارکن بھی پارلیمنٹ یا پی ٹی حملے میں ملوث ہے اور نہ ہی حکومت سے کوئی ڈیل ہو ئی تھی۔ہمارے کسی کارکن نے پارلیمنٹ کی دیوار کو چھوا تک بھی نہیں ہے اور نہ ہی میں پی ٹی وی کی گلی آ ج تک دیکھی ہے یہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی ہے میں نے اسلام آبادمیں دھرنے سے خطاب کے دوران کچھ تصاویر دیکھائی تھیں جنہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا ان میں زیادہ تر پی ٹی کے اپنے ملازمین تھے جس کے بعد اس کی تصدیق خود خواجہ سعد رفیق نے بھی کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ میری حکومت کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی اگر ڈیل ہوئی ہوتی تو مجھے اشتہاری قرار نہ دیا جاتا ،مجھے بیرون ملک جانے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہمارا مشن بین اقوامی ہے میں دنیا کے مختلف ممالک میں خطابات کرتاہوں اور میں اب واپس آ رہا ہوں کسی میں ہمت ہے تو گرفتار کر لے میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آئندہ ہفتے کٹھمنڈو میں ہونے والے سارک کانفرنس کے موقع پر ہندوستان کی جانب سے فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نیپال کے وزارت خارجہ کے ترجمانکے مطابق نواز شریف اپنی گاڑی ساتھ لے کر آئیں گے جبکہ دیگر ملکوں کے سربراہوں کو ہندوستان سے برآمد شدہ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

جب کے ترجمان نے اس خدشہ کی سختی سے تردید کردی کہ وزیر اعظم کا یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی تناو کا نتیجہ ہے،،،،

وزارت خارجہ کے ترجمان نے غیر ملکی ایجنسی کو بتایا کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں وہ ہندوستان کی بنی ہوئی گاڑی استعمال نہیں کرنا چاہتے، جب امریکی صدر اآئے تھے تو وہ بھی اپنی گاڑی ساتھ لائے، یہ کوئی مسئلے والی بات نہیں۔

کانفرنس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، ہندوستان اور پاکستان کے رہنما شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان متنازع سرحد لائن آف کنٹرول پر تعلقات انتہائی کشیدہ رہے تھے اور فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج لندن میں طلب کر لیا۔ اجلاس کے بعد سابق صدر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور پارٹی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں برمنگھم میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر برطانوی حکومت کے خلاف احتجاج پر بھی غور ہو گا۔ اجلاس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

لین گڈمین  جو اس شو کے ہیڈجج ہیں، سائمن ویب اور ان کی ساتھی کرسٹینا ریہانوف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ایک غیرشائشتہ لفظ استعمال کیا تھا۔

پروگرام کی پیش کار زوئے بال کا کہنا ہے کہ ’لین تعریف کرتے ہوئے جوش میں تھے اور میں ان کی غلط زبان کے استعمال پر معافی چاہتی ہوں۔‘

 یہ شو بلیک پول کے ٹاور بال روم سے براہِ راست نشر کیا جاتا ہے اور انتہائی مقبول ہے۔

اس کی طرز پر بھارت میں بھی رقص کے کئی مقابلے منعقد ہوتے ہیں جنھیں مختلف چینلز پر نشر کیا جاتا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک طالبعلم اپنے بیگ میں دستی بم اسکول لے کر آ گیا جس کا ڈیٹونیٹر پھٹنے سے بچہ خود زخمی ہو گیا۔ 

بنوں میں تھانہ سٹی کے انسپکٹر محمد رخسار نے بتایا کہ نویں جماعت کا ایک طالبعلم اپنے بستے میں ایک دستی بم ساتھ لے کر اسکول آ گیا -

پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ طالبعلم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ دستی بم اسے کہیں سے ملا تھا جسے وہ بیچنے کے لیے اسکول لایا تھا۔ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اسکول میں دستی بم کا خریدار کون تھا اور یہ کہ بچے کو دستی بم کہاں سے ملا تھا۔

پولیس کے مطابق طالبعلم بنوں کا رہائشی ہے اور پولیس نے ان کے مکان پر چھاپہ مارا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کے گھر میں کہیں مزید اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد تو نہیں ہے۔