ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)چین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کے کہ افغانستان اپنے مسائل خود حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے-افغانستان کےصدر اشرف غنی کے چین کے دورے کے موقع پر چینی رہنما نےکہا کہ دنیا افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی وحدت کا احترام کرے اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔افغانستان میں امن اور تعمیر نو کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے صدر غنی نے طالبان کو بات چیت کی پیشکش میں کوئی مخصوص تجویز یا حل پیش نہیں کیا اور یہ عندیہ دیا کہ حکومتی سکیورٹی فورسز کارروائیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے گروہوں کو بالکل اجازت نہیں دینی چاہیے جو بڑے فریب کے تعاقب میں ہماری ملک کو میدان جنگ بنا دیں۔سابق افغان صدر حامد کرزئی طالبان کو اپنا’بھائی‘ کہتےتھے اور امریکہ کو اس کی فوج کی افغانستان میں موجودگی پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔اس اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جی پنگ نے کہا کہ چین کو افغانستان پر اعتماد ہے کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکتا ہے -
ایمزٹی وی(لاہور) عمران خان کو ستمبرمیں ہی بتا دیا تھا کہ دھرنوں سے فوری نتیجہ سامنے نہیں آئیگا اور یہ کہ اب اگر دھرنے جاری رہے تو الٹا نقصان ہوگا اور لوگ سوال کریں گے کہ اب کس لیے بیٹھے ہیں؟ طاہر القادری نے کہا کہ دھرنوں سے جتنا حاصل کرنا تھاکرلیا تاہم حکومت کا خاتمہ اور قومی حکومت کے قیام کا ہدف حاصل نہیں ہوا۔ عمران خان آزادانہ فیصلے کرنے کے مجاز ہیں، مستقبل میں عمران خان اور ہم دوبارہ سے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔
حقوق کیلیے پرامن اور موثر احتجاج کی روایت ہم نے ڈالی اسے انجام تک بھی ہم ہی پہنچائیں گے۔
ایمزٹی وی:(کھیل) میچ کے دوسرے روز پاکستان کی جانب سے یونس خان اور اظہر علی نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 304 رنز2 کھلاڑیوں کے نقصان پر کیا لیکن اظہرعلی زیادہ دیرکریز پر نہ رک سکے اور 332 کے مجموعے پر 109 رنز بنانے کے بعد مچل اسٹارک کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے تاہم دوسری جانب یونس خان کی جانب سے شاندار بلے بازی جاری ہے اور وہ 141 رنز بنا کر کپتان مصباح الحق کےساتھ کریز پر موجود ہیں۔ کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 405 رنز بنا لئے ہیں۔
یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف 40 رنز درکار ہیں جب کہ یونس خان آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے عسکری تنظیموں کے خلاف چند دن پہلے شروع کیے جانے والے آپریشن خیبر ون کے باعث لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے-فاٹا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے ایف ڈی ایم اے کے ترجمان حسیب خان نے کہا کہ باڑہ سے پہلے ہی ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں اور موجودہ نقل مکانی مکمل ہونے کے بعد ہی متاثرین کی کل تعداد سامنے آئے گی۔حسیب خان نے مزید کہا کہ باڑہ اور دیگر علاقوں کے متاثرین کچھ عرصہ سے شکایت کرتے رہے ہیں کہ انھیں وہ امداد اور سہولیات نہیں دی جا رہی جو شمالی وزیرستان کے متاثرین کو حاصل ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پشاور پہنچنے والے بیشتر متاثرین کو پولیس کی طرف سے بے جا تنگ کیا جا رہا ہے اور انھیں سڑک کے وسط میں روک کر پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ چند دن قبل سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ سب ڈویژن میں خیبر ون کے نام سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ حکام کے مطابق ان کاروائیوں میں اب تک 80 کے قریب عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی کابیینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا تانتا بندھا ہوا تھا لیکن وہ دھرنوں کی وجہ سے نہیں آئے اس لیے ان سے سوال کرتا ہوں کہ دھرنے والوں نے پاکستان کی ترقی کا راستہ کیوں روکا ہوا ہے۔ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اس پر گفتگو بےبنیاد ہے جبکہ دھرنے والوں نے پاکستان کا بھی نہیں سوچا ملک کی تقدیر کے فیصلے اس طرح چوکوں پر نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور بجلی کے منصوبوں پر کام شروع نہ ہونے کی وجہ بھی دھرنے ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ معیشت کی بہتری سے ہی ڈیم اور بندرگاہیں بنیں گی جب معیشت بہتر ہوگی تو غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا کیونکہ ملک کی معیشت بہتر ہو تو ہر چیز بہتر ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری معاشی ترقی میں خلل ڈالا گیا ہے عوام ان لوگوں سے پوچھے ایسا کیوں کیاگیا ہے جبکہ ہمارے حوصلے کی داد دینی چاہئے کہ اتنی رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود آگے بڑھے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) شہرقائد سمیت سندھ بھرمیں سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیاگیاہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ ہفتے سے پیر،منگل اور بدھ کو سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے جبکہ جمعرات اور ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لیے سی این جی بند رہے گی
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہوا ، اجلاس میں مشیر توانائی کی جانب سے پیش کردہ اضافی بجلی بلوں پر عبوری رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ رپورٹ سٹیٹ بینک کی آڈٹ کمپنیوں نے الگ الگ تیار کی جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2013 اور جولائی 2014ء میں بجلی کی پیداوار، استعمال اور بلز میں فرق تھا ۔ جولائی 2014ء میں میٹر ریڈنگ کیے بغیر بجلی صارفین کو فرضی بل بھی بھجوائے گئے، جولائی 2014ءمیں 4 ارب روپے کے اضافی بلز کا بوجھ صارفین پر ڈالا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بجلی صارفین کے اضافی بلز کو تین اقساط میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ 10 تقسیم کار کمپنیوں کے ریکارڑ کا جائزہ لے کر تیار کی گئی، ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے آڈٹ رپورٹ کو ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دیکر مسترد کر دیا، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ صارفین کو بھیجے گئے اضافی بلوں کے معاملے کا ازالہ کیا جانا چاہئے، انہوں نے نئی آڈٹ رپورٹ تیار کرنے اور اضافی بلز کے زمہ داران کا تعین کرنے کا بھی حکم دیا ۔ کابینہ وزرت پٹرولیم ، پلانگ اور وزارت ریلوے کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔
ایمز ٹی وی( نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ابوظہبی ٹیسٹ میں یونس خان نے 141 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں، جب کہ مصباح الحق خلافِ معمول نسبتاً تیزی سے کھیلتے ہوئے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے اصل وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن ایک کیچ لینے کی کوشش میں زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور ان کی جگہ ڈیوڈ وارنر کیپنگ کر رہے ہیں۔اس سے قبل میچ کے پہلے دن یونس خان اور اظہر علی نے ایک سست اور کم باؤنس والی وکٹ پر آسٹریلوی بالروں کے حوصلے خوب پست کیے۔ یونس خان سیریز میں مسلسل تیسری سنچری بنا کر آسٹریلوی بولنگ پر پھر برسے جبکہ اظہرعلی نے اپنے کرئیر کی چھٹی سنچری سکور کی۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل تین اننگز میں سنچریاں بنانے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے۔ ان سے قبل ظہیرعباس، مدثرنذر اور محمد یوسف نے ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار تین اننگز میں سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
امیزٹی وی:(کراچی) ایس پی گلشن اقبال عابد قائمخانی بتایا کہ زخمی ہونے والا پولیس افسر بھی گلشن اقبال بلاک 5 میں واقع امام بارگاہ مدینۃ العلم پر سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد تھانے میں اندراج کرانے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا ،دونوں وارداتوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا امکان ہے ، پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی سے ملحقہ اسلامیہ کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے ہوئے45 سالہ جان محمد کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس واقعہ کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی بلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب واقع مسجد و امام بارگاہ وحدت المسلمین کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور اس کی آواز دور تک سنائی دی،کریکر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سڑک کے کنارے قائم سبیل پر بیٹھا ہوا کفایت علی زخمی ہوگیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی گلشن اقبال عابد قائمخانی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر علاقے کو اپنے گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اس موقع پر امام بارگاہ میں موجود عزاداروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور واقعہ پر اپنے شدیدغم و غصے کا اظہارکیا ، ایس ایچ او گلستان جوہر حیات اﷲ نے بتایا کہ جس وقت موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہوئے قریب ہی واقع امام بارگاہ میں مجلس کے بعد دعا کی جا رہی تھی جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی ، انھوں نے بتایا کہ دھماکے سے مٹی میں گڑھا پڑ گیا ، ایس پی گلشن اقبالنے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی جانب سے پھینکے جانے والا کریکر دیسی ساختہ تھا اور اس حوالے سے بی ڈی ایس کا عملہ مزید تحقیقات کر رہا ہے جبکہ شبہ ہے کہ مذکورہ واقعہ میں وہی گروہ ملوث ہے جس نے دو روز قبل عائشہ منزل فلائی اوور کے اوپر سے آئی آر سی امام بارگاہ پر دستی بم پھینکا تھا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 9روپے43پیسے ، مٹی کے تیل میں 8روپے 16 پیسے ، ایچ او بی سی کی قیمت میں 14روپے 68پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 18پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں کمی کانوٹی فکیشن جاری ہونے کے نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو جائے گا ۔