Friday, 01 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان سپریم کورٹ نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں مزید تین ماہ کی مہلت سے متعلق دائر درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس آئینی عہدے پر 13 نومبر تک تعیناتی عمل میں لائی جائے اور اس معاملے میں اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جمعرات کو انتخابی اصلاحات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملک میں رائج قوانین کے تحت ہی چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے جبکہ ایک سال سے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے الیکشن کمشن کے امور میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ چیف جسٹس ناصر الملک کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ایک جج اس آئینی عہدے پر اضافی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے عدالتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ چیف جسٹس ناصر الملک سمیت متعدد سپریم کورٹ کے ججز اس عہدے پر اپنی ذمہ دایاں ادا کرتے رہے ہیں جبکہ اس وقت سپریم کورٹ کے جج جسٹس انور ظہیر جمالی بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شرو ع ہواتو جمشید دستی نے بولنے کی اجازت مانگی لیکن اجازت نہ ملنے پر وہ اسپیکرکی ڈائس کے سامنے بیٹھ گئے ۔ جمشید دستی کاکہناتھاکہ گذشتہ روز ملازمین پر تشدد ہواجس دوران جمشید دستی سمیت 50ملازمین زخمی ہوئے لیکن ایوان میں مسلسل بولنے کی اجازت نہیں دی جارہی ، تشدد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے اور ذمہ داران کا تعین کرکے سزادی جائے۔اوجی ڈی سی ایل ملازمین پر پولیس تشدد کے خلاف پیپلزپارٹی نے علامتی واک آﺅٹ کیا اوراپنا احتجاج ریکارڈکراتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، اُن کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گےوزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ایوان کوبتایاکہ پولیس نے ضرورت سے زیادہ انتظامی پھرتی دکھائی، جورویہ اپنایاگیااس پرالگ سے کمیٹی قائم کریں گے، انتظامی فیصلوں کے خلاف احتجاج مزدوروں کا حق ہے ۔اُن کاکہناتھاکہ حکومت مزدوروں کے حقوق کاتحفظ کرے گی اور بیان دے کر ایوان سے چلے گئے۔ وزیرداخلہ کے رویہ پر پیپلزپارٹی نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیااورایوان سے تمام اراکین چلے گئے ۔ بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) ایف سی نے بلوچستان میں محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے،تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارکر وہاں سے 4 ہزار کلو گرام بارود ، 18خودکش جیکٹس، 107 ایم ایم کے،101 میزائل ، 122 ایم ایم 2 میزائل ،107 راکٹ لانچر کے گولے، لاکھوں کارتوس ، ہزاروں مختلف اقسام کے ڈیٹونیٹر، دستی بم اور تخریب کاری میں استعمال ہونے والے دوسرے آلات برآمد کئے ہیں۔ دوسری جانب ایف سی نے ضلع پشین کے علاقے یارو میں ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود قبضہ میں لیا جبکہ مستونگ کے علاقے کانک سے بھی اسلحہ پکڑا گیا ہے۔ تخریب کاری کا منصوبہ بنانے کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف سی نے کامیاب کارروائی کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے ، صوبے میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔

ایمزٹی وی:(کراچی) پاکستان رینجرزسندھ کے ترجمان میجرسبطین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ڈی جی رینجرز نے محرم الحرام کے دوران رینجرز کے جوانوں کو دہشت گرد عناصر کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا جبکہ اجلاس کے دوران انھوں نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی حفاظت پر مامور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران انتہائی چوکس رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو قبل از وقت ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھیں ، اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ محرم الحرام کے دوران اپنائے جانے والے سیکیورٹی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

ایمز ٹی وی:(کراچی) فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں علی الصبح لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ گارمنٹس فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچیں تاہم آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کی شدت کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لئے۔ گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے اس وقت فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیاں اور اسنار کل مصروف ہیں۔

چیف فائرآفیسراحتشام الدین کا کہنا تھا کہ آگ میں شدت کی وجہ سے 2 مقامات سے آگ کو کنڑول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انڈسٹریل ایریا میں واقع دیگر فیکڑیوں کو بھی آگ سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ آگ پر قابو پانے کے لئے مزید 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر تو آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں علیٰ الصبح فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید اور دوسرازخمی ہوگیاتھا جس پر لیاری کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران نوالین میں گینگ وارکے عزیربلوچ کے گھرکے قریب رینجرزکے اہلکاروں پردوبارہ فائرنگ شروع ہوگئی۔ جوابی کارروائی کے دوران دو افراد مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت سرور بلوچ کے نام سے کی گئی ہے جو عزیزبلوچ کے قریبی ساتھی تصورکیا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈگرنیڈ اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔

ایمز ٹی وی:(مٹھی) قحط کے شکار بچے سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج ہیں جس میں سے مزید ایک اور بچہ چل بسا جس کے بعد رواں ماہ قحط کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ وزیر خوراک و صحت سندھ جام مہتاب ڈاہرنے تھر کے علاقے چھاچھرو میں بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ افسران کو متنبہ کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی(کھیل) آسٹریلیا میں پناہ کے بعد شہریت لینے والے فواد نے آسٹریلوی بیٹسمینوں کے سامنے اپنے رشتہ دار کی بولنگ کا راز بھی کھول دیا، انھوں نے الیکس ڈولان کو بتادیا کہ یاسر سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد احمد اور یاسر شاہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی سے ہے،اب یہ انکشاف ہوا کہ دونوں میں دور کی رشتہ داری بھی ہے۔ فواد احمد نے ملک میں جان خطرے میں ظاہر کرکے آسٹریلیا میں پناہ لی، کرکٹ آسٹریلیا نے انھیں شین وارن کا ممکنہ جانشین سمجھ کر جلد شہریت بھی دلادی لیکن وہ موقع ملنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کا واضح اظہار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے،اب وکٹوریہ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے تک محدود ہیں۔

ایمز ٹی وی(کھیل) ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ ٹاس جیت کرقومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے، پہلے بیٹنگ کر کے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، وہی ٹیم کھیل رہی ہے جس نے پہلے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو 221 رنز سے شکست دی تھی۔

ایمز ٹی وی(لاہور) کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلو بٹ کا کہنا تھا کہ وہ گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے کوئی انوکھے شخص نہیں صرف 2 ہی گاڑیوں کے شیشے توڑے لیکن پولیس عدالت میں کئی گاڑیوں کا الزام لگا رہی ہے جب کہ میڈیا انہیں دہشت گرد بنا کر پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مجھ سے محبت کرتی ہے اور میرے ساتھ تصویریں بنوانا پسند کرتے ہیں جب کہ وہ کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ ایک محبت وطن پاکستانی ہیں جس کی مثال یہ ہے کہ 60 سے 70 ہزارافراد ان کے ساتھ تصویریں بنوا چکے ہیں۔

گلو بٹ نے جذباتی انداز میں صحافیوں سے سوال کیا کہ ملک بھر میں دھماکے ہورہے ہیں اور حال ہی میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کو نشانہ بنایا کیا وہ بھی گلو بٹ نے کیا، گلو کریسی بدنامی کا داغ ہے اور وہ پیار کرنے والے شخص ہیں لہذا انہیں بدنام نہ کیا جائے جبکہ گاڑیاں توڑنے کا معاملہ عدالت میں ہے اگر ثبوت آئیں گے تو فیصلہ ہوجائے گا۔