Friday, 01 November 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک لائبیریا میں اس کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس کے علاوہ لائیبیریا کی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے اس نے 117 لاشیں اکٹھی کی ہیں جبکہ ستمبر میں یہ تعداد 315 تھی-یاد رہے کہ افریقی ملک سیئیرا لیون نے آسٹریلیا کے اس فیصلے کو ’بے سود‘ اور ’متعصبانہ‘ قرار دیا تھا جس کے تحت ایبولا سے متاثرہ مغربی افریقہ کے ممالک کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی کے فیصلے کو انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔تاہم ایبولا وائرس سے اب تک 5000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی اکثریت مغربی افریقہ کے ممالک سیئیرا لیون، لائبیریا اور گنی سے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سمندری طوفان ’نیلوفر‘ کراچی سے 650کلومیٹردورہے، سمندری طوفان شاہ بندرمیں پاکستانی ساحل سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ’نیلوفر‘ نے پاکستان اور بھارت کے ساحل کا رخ کرلیاہے تاہم اب اس کی شدت میں کمی آگئی ہے اور 18میل کی رفتار سے آگے بڑھ رہاہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناتھاکہ کراچی کے جنوب مغرب میں موجودطوفان بھارت کی ریاست گجرات اورپاکستان میں شاہ بندرسے ٹکرائے گا۔ حکام کاکہناتھاکہ ’نیلوفر‘ میں 60 باٹیکل مائیل کی رفتار سے ہوائی چل رہی ہیں جس سے کراچی ، حیدرآباداورنواب شاہ میں آج اور کل بارشوں کا امکان ہے، کراچی میں بیس سے تیس ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔

ایمزٹی وی: مینار پاکستان کے کامیاب جلسے کے بعد سے تحریک انصاف نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ 2013 کے انتخابات نے تحریک انصاف کو ملک کی تیسری بڑی جماعت بنادیا اورایک صوبے کی حکومت بھی دلوادی لیکن نہ قیادت مطمئن ہوئی اورنہ ووٹر، دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج پہلے دن سے آج تک جاری ہے۔ 70 سے زائد دنوں سے اسلام آباد میں دھرنا دئے بیٹھے خان صاحب بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اسٹیٹس کو اور دھاندلی سے قوم کوآزاد کروا کر رہینگے۔

تین سال پہلے تک عمران خان کو غیر سنجیدگی سے لینے والے بھی اب نہ صرف انکو غورسے سنتے ہیں بلکہ یہ مان رہے ہیں کہ فی الوقت تحریک انصاف ہی تبدیلی کی واحد علامت ہے۔ کپتان کو یہ مقام انکے کھلاڑیوں نے دلوایا ہے جو انکے منہ سے نکلی ہر بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور عمل بھی کرتے ہیں۔ اسمبلی میں فقط ایک سیٹ اور’ فیس بک پرائم منسٹر‘ سے لیکر آج تاریخی جلسوں تک کا یہ سفر کپتان کے حامیوں کے عزم اوراپنے قائد پرغیرمتزلزل ایمان کا ثبوت ہے۔

حیرت انگیز طور پر 62 سالہ خان صاحب کے دیوانوں میں نوجوان بڑی تعداد میں شامل ہے۔ جہاں انکا شاندار کرکٹ کیرئیر، پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانا، سوشل ویلفئرسیکٹرمیں شوکت خانم اسپتال کا کامیاب سفرانکا پبلک امیج بہتر بناتا ہے وہیں کرپشن سے پاک کردارانکو پرستاروں میں مقبول کئے ہوئے ہے۔ اپنے موقف پر ڈٹ جانے اور رسک لینےکو حامی خان صاحب کی سب سے بڑی خوبی گردانتے ہیں۔ عمران خان بھی اس چیز سے ناواقف نہیں شاید یہی وجہ ہے کہ وہ روز شام کو کنٹینر سے مخالفین کو للکارتے بھی ہیں اور کرپشن کے خلاف نعرے بھی لگاتے ہیں۔

ایمزٍ ٹی وی:(فارن ڈیسک) فسادات میں 56افراد زخمی ہوئے پولیس نے جھڑپوں میں ملوث 14افراد کوحراست میں لے لیا، نئی دہلی کے مشرقی علاقے تر ی لوک پوری میں ہندومسلم فسادات پھوٹنے کے 5روز بعد بھی کشیدگی ہے۔علاقے میں دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

علاقے سے ایک پھر ہنگاموں کی خبریں آرہی ہیں تاہم پولیس نے افواہیں پھیلانے والوں کوخبر دار کیا ہے ۔منگل کو پولیس نے فسادات روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردیں علاقے میں رہنے والے ہندو اور مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ علاقے میں پھیلے ہوئے پتھر اور شیشے ہٹائیں انتہا پسند ہندوں نے اتوار اورپیر کی درمیانی رات بھی 2دکانیں جلادیں۔

ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں گیارہ سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، 100 بہادر جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ 132.5 ٹن بارود ، 12 ہزار سے زائد ہتھیار برآمد کیے جا چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ خیبر ون آپریشن میں 44 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں جس سے پشاور میں دہشتگردی میں واضح کمی آئی ہے۔ پشاور کے لوگ دہشت گردوں سے تنگ آچکے تھے، ہمیں اندازہ ہے کہ دہشتگرد اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے مکمل ہونے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر آپریٹ کر رہی ہے۔ کنٹر اور نورستان میں فضل اللہ کے ساتھی بیٹھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان نے فضل اللہ اور اس کے ساتھیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ افغانستان میں ہماری سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ، فوج امن بحال ہونے پر واپس چلی جائے گی۔ سوات آپریشن کی کامیابی پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پرآپریشن ضرب عضب متاثر نہیں ہوا نہ ہی فوجی تعداد میں اتار چڑھائو آیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ مسافر جہازوں پر فائرنگ کرنے والے گروہ گرفتار کیے ہیں، ملزمان نے فائرنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔خفیہ ایجنسیاں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ دہشتگردی کو پاکستان سے ختم کر کے دم لیں گے، پاکستانی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گی ۔ جب تک آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا ،علاقے کلیئر نہیں ہو سکتے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کی متنازعہ تقاریر کی وجہ سے سخت پریشان ہیں، بلاول بھٹو نے اپنی تقاریر میں بیک وقت (ن) لیگ، متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی اور متحدہ کے درمیان سندھ میں سخت کشیدگی ہے۔ آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں،پیپلزپارٹی کے کئی سینئر رہنماﺅں کے علاوہ بعض قریبی دوستوں نے اس صورتحال پر سابق صدر زرداری سے بات کی کہ وہ بلاول کو سمجھائیں، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ”نوجوان اولاد کہاں سنتی ہے“ میں نے اسے بہت سمجھایا وہ میری ایک نہیں سنتا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم ہاﺅس میں جماعت اسلامی کے وفدنے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دھرنوں سے متعلق صورت حال پر غورکیا گیا، ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کےاراکین کےاستعفوں کامعاملہ بھی زیرغور آیا۔اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے استعفے نہ منظور کیے جائیں کیوں کہ استعفوں کی منظوری سے ملک میں مزید سیاسی بحران سنگین ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت اسے اختلاف رائے اور وزیراعظم کے استعفی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے 22 اگست کو استعفے جمع کروائے تھے

ایمز ٹی وی (کراچی) گزشتہ روز عائشہ منزل پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والی 9 ماہ کی بچی بتول کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، بتول کی نماز جنازہ انچولی میں واقع امام بارگاہ شہداء کربلا میں ادا کی گئی، جس کے بعد جنازے میں شریک لوگوں نے شدید احتجاج کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی پر بلکل بھروسہ نہیں ہے، اور ہم اپنی حفاظت کرنا خود جانتے ہیں، واضح رہے کہ محرم شروع ہوتے ہی امام بارگاہوں کی قریب دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، کل ہونے والے دھماکے میں1 بچی جاں بحق اور 6 لوگ زخمی ہوئےتھے۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)اداکارندیم نے کہا کہ عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی کے بعد  ہم سب اس بات سے خوش ہیں کہ آنے والے وقت میں اچھی اور معیاری فلمیں بنتی رہیں گی اور ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستان کی فلمی صنعت عروج پر نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ  اچھے موضوعات اوراچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گی، سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر سے بہتر کام ہوسکے

سپراسٹار کا کہنا تھا کہ جدید ٹکنالوجی وقت کی ضرورت ہے اور کوشش کی جانی چاہیے کہ ہم جدید سہولیات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ہماری فلمیں بھی دنیا  کی مارکٰیٹ میں جگہ بناسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش تھی کہ  فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں اور نوجوانوں نے اپنی محنت اور لگن سے فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردارادا کرتے ہوئے ہم سب کی خواہش کو پورا کردیا جس پر ہمیں ان پر فخر ہے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ستمبر کے اوائل میں بکر خاندان کے 23 افراد انسانی سمگلروں کی پرہجوم کشتی میں بیٹھ کر یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے جن میں سے ایک ہی اپنے منزل مقصود کو پہنچا-بچنے والوں کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں نے ایک چھوٹی کشتی پر منتقل ہونے سے انکار کر دیا تھا جو ان کے خیال میں کھلے سمندر کے سفر کے لیے موزون نہیں تھی۔ سمگلروں نے ان کی کشتی ڈبو کر بحث کا خاتمہ کر ڈالا۔ بکر خاندان فلسطینی ہے۔ یہ حالیہ برسوں میں ان کے لیے دوسرا بڑا سانحہ ہے۔ حماس نے 2007 میں انھیں غزہ سے بےدخل کر دیا تھا۔بکر خاندان شمالی مصر کے علاقے دمیاط سے سفر پر روانہ ہوا تھا۔ یہ انسانی سمگلروں کا گڑھ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں ساحل پر روانگی کے 20 مقامات ہیں-بڑے سمگلر زیرِ زمین رہتے ہیں اور صرف اپنے القاب سے جانے جاتے ہیں، مثلاً ابو حمادہ، جنھیں ڈاکٹر اور کپتان بھی کہا جاتا ہے، اور جنرل۔بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے مطابق صرف اس سال بحیرۂ روم میں تین ہزار سے زیادہ لوگ ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم یورپی سرحدی ادارے فرونٹیکس کا کہنا ہے کہ اس سال 182156 افراد یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ تعداد 2013 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے-