اسلام آباد: کوروناوائرس کےخدشات کے پیش نظر سعودی عرب نےپاکستان کو حج معاہدوں سےروک دیا گیا.
ذرائع کاکہنا ہےکہ سعودی وزیر حج کی جانب سے وزارت مذہبی امور پاکستان کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کےخدشات کے باعث فی الحال حج معاہدہ نہ کریں.
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے سعودی حکومت صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے. اگر ممکن ہوا تو حج ضرورہوگا.
جبکہ دوسری جانب ترجمان مذہبی امور عمران بشیرصدیقی کاکہنا ہےکہ سعودی حکومت کی اطلاع پرحکومت نے معاہدوں پرکام روک دیا ہے. اس معاملے پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سعودی وزیر حج سے رابطہ بھی کیا ہے.
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نےکورونا وائرس کے باعث قرنطینہ اختیار کرنےکی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے دیگر اسٹارز کومحدود کرلیا لیکن وہ اپنی تمام تر سرگرمیاں, سوشل میڈیا پر شیئرکرتے دکھائی دے رہے ہیں.
ایسے میں اداکارہ کترینہ کیف نےبھی انسٹاگرام پر وڈیوز کے زریعےاپنےمعمول زندگی اپنے دینا سے شیئرکررہی ہیں.
اداکارہ کی ایک وڈیو میں دیکھاگیا کہ وہ جھاڑو لگاکر صفائی کررہی ہیں کسے وہ جسمانی صحت کےلئے اچھی ورزش قرار دیتی ہیں.
انہوں نے ہیش ٹیگز میں ہدایت بھی لکھیہکہ گھر میں رہیں اور گھر کےکاموں میں مدد کریں.
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا. اجلاس میں وفاقی وزراء ,چاروں وزرائے اعلی وڈیولنک کے ذریعے شریک ہیں
وزیر اعظم معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نےملک بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی.
اجلاس میں لاک ڈاؤن کےپیش نظر ملکی معشیت پرپڑنےوالے اثرات پر بھی بریفنگ دی جارہی ہے. اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یامکمل کرفیو سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے.
اس کے علاوہ اجلاس میں معاشی پیکج کےاثرات پربھی بات چیت کی جارہی ہے جب کہ وزرائے اعلی صوبوں میں صورتحال سے متعلق وزیر اعظم کوبریفنگ دےرپے ہیں.
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کوریلیف فراہم کیاجائے گا مشکل میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.
عمران خان نے کہا کہ تمام ضروریات پوری کریں گے اور کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے.
سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جیلیوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری اور آئی جی جیل شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں، میں چاہتا ہوں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کی جائے جب کہ ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو رعایت دی جائے اور جو قیدی جرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی جیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قیدیوں کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں، قانون کے مطابق دیکھوں گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے جیل میں بہتریں صحت کی خدمات دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں اور قیدیوں کو ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر رکھیں۔
سندھ بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چوتھے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لوگ گھروں تک محدود ہیں جب کہ کاروبار زندگی مفلوج ہو چکاہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار اور مقدمات بھی درج کیے جارہے ہیں، لیکن اس کے باوجود لیاری، بلدیہ، سرجانی، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں کچھ شہری لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والا لاک ڈاؤن پولیس کی جانب سے شہریوں کی گرفتاری کے باعث شہریوں کے لیے اذیت کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔
کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے نکلنے والے شہریوں کو گرفتار کرکے ان کی زندگی خطرے میں ڈال دی، تھانوں میں موجود پولیس اہلکار گرفتار شہریوں کو ایک ساتھ لاک اپ میں رکھ رہے ہیں اور انھیں حفاظتی ماسک بھی فراہم نہیں کررہے۔
پولیس کی جانب سے سٹی کورٹ کی مختلف عدالتوں میں گرفتار شہریوں کو پیش کرنے کے دوران کسی قسم کے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے جارہے ہیں پولیس نے گرفتار افراد کو بھیڑ بکریوں کی طرح موبائلوں میں ٹھونس کر عدالتوں میں پیش کیا، کسی گرفتار شہری کو کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر ماسک فراہم نہیں کیا گیا نہ ہی حفاظتی اقدامات کیے گئے۔
مختلف تھانوں کی پولیس تمام قیدیوں کو ایک ساتھ لائی اور ایک ساتھ ہی عدالتوں کے باہر بٹھادیا، پولیس کے ان اقدامات سے پولیس لاک اپ میں بند شہریوں کی جان داؤ پر ہے اور عدالتوں میں لائے گئے گرفتار شہریوں کی وجہ سے سٹی کورٹ میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
گرفتار شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس ہمیں ماسک فراہم نہیں کرتی اور نہ الگ الگ بٹھاتی ہے جس سے ہمیں بھی وائرس لگنے کا خطرہ ہے۔
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلیٰ سندھ کو سخت ایکشن کرنے اور کرفیو لگانے کی تجویز پیش کردی ہے۔
سید اویس قادر شاہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے اور اس لیے اس نے لاک ڈاؤن کا یہ اقدام اٹھایا ہے مگر اس کے باوجود اسکی خلاف ورزی کی شکایات آرہی ہیں اور یہاں تک کہ دیہات میں اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں میں اس لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش کروں گا اور تجویز کروں گا کہ جتنے سخت اقدامات کرنا ہے کریں اگر کرفیو لگانا پڑتا ہے تو لگادیں کیونکہ لوگوں کی صحت کا مسئلہ ہے میں ان سے کہوں گا وہ کرفیو نافذ کرنے کے حوالے سے سوچیں اور اس پر عمل کریں۔
امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 167.45 روپے کا ہوگیا، جس کے نتیجے میں بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ساڑھے 5.85 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 167.45 روپے پر پہنچ گیا۔ ڈالر آج 9 ماہ بعد اتنی مہنگی سطح پر ٹریڈ ہوا جبکہ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روز کے دوران 8 روپے 45 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے کے باعث ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 600 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس نے 198 ممالک کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے اور اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں 21 ہزار افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی میں اب تک 7503 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اٹلی کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسپین ہے جہاں 47 ہزار6 سو10 کیسز رپورٹ ہوئے اور 3434 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
چمن میں پاک افغان سرحد بند ہونے کی وجہ سے وہاں پھنسے ایک ڈرائیور نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ سرحد پر سینکڑوں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کو ایک دن کھولنے کے بعد دوبارہ 14 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے جس کے سبب متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے وہاں پھنسے پاکستانی ڈرائیورز کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ افغان سرحدی شہر اسپن بولدک میں 800 سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جب کہ 400 سے زائد خالی کنٹینرز، ٹرک اور آئل ٹینکرز ویران علاقے میں کھڑے ہیں۔