کراچی: پاکستان نیوی کے زیراہتمام تیراکی اور اسکیٹنگ کا عالمی مقابلہ آج 3فروری بروز پیر سے شروع ہورہا ہے، جو کہ 6 فروری تک جاری رہے گا۔نیوی فزیکل ٹریننگ اسپورٹس کلب میں عوامی جمہوریہ چین، سری لنکا، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب، پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان میرینز اکیڈمی کے علاوہ کئی دوسری ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
اس مقابلے کا آئیڈیا 2013 میں پیش کیا گیا تھا اور اس کا پہلا ایونٹ پاکستان نیوی کے زیراہتمام 2015میں کیا گیا تھا،جبکہ دوسرا بین الاقوامی مقابلہ 2017 میں ہوا اور اب پاکستان نیوی کے زیر اہتمام منعقد کردہ یہ تیسرا مقابلہ ہے جو کہ 3 فروری کو شروع ہوکر 6 فروری تک جاری رہے گا، جس میں اسکیٹنگ، تیراکی اور سمندر میں جان بچانے کے مقابلے شامل ہیں،مقابلے کا مقصد ان ممالک کی سمندری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے،پاکستان نیوی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے دوسرے عالمی مقابلے میں عوامی جمہوریہ چین کی نیوی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی،اس سال شروع ہونے والے مقابلے میں 2 نئی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جاری الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گولڈ میڈل جیت لیاگیا۔
دبئی میں جاری الفجیرہ اوپن انٹرنیشل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں 9 سالہ عائشہ ایاز نے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ عائشہ نے پہلے مقابلے میں دبئی، دوسرے میں کرغزستان اور تیسرے میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔ ان مقابلوں میں مجمووی طور پر دنیا بھر سے 50 ملکوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک بادپیش کی اور کہا ہمیں آپ پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی عائشہ ایاز نے دبئی میں بین الاقوامی تائکوانڈو کے مقابلوں میں برانز میڈل جیتا تھا۔
“Dear All,
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 30, 2020
As much as I am thankful for your love and support always, I would urge you all to remain equally appreciable towards efforts by all other artists. We are all one big family. So is PSL. It belongs to Pakistan and so does our music.” AZ #PakistanZindabad #PSL5 #cricket
کراچی: سندھ میں مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب سندھ میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آگئے ہیں، انسداد پولیوسیل کے مطابق جیکب آباد کے 5 سالہ بچے اور میرپورخاص کے 4 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، دونوں بچے 2019 کے متاثرہ کیس ہیں۔
کراچی: جامعہ کراچی نے چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسزکی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
کراچی: جامعہ اردو نے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد کے مطابق کلیہ سائنس کے تمام شعبہ جات، فارمیسی اور بی بی اے کے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 7فروری2020تک توسیع کردی گئی ہے۔