Sunday, 17 November 2024
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہونے سے نامور باسکٹ بال پلیئر بیٹی سمیت ہلاک ہوگیا۔
 
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں امریکا کے لیجنڈ باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ، بیٹی اور3 ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔
 
رپورٹس کے مطابق امریکی باسکٹ بال پلیئر پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے کہ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وہ تباہ ہوا جب کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔
 
دوسری جانب معروف شخصیات کو بے برائںٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کو بےغیرمعمولی ایتھلیٹ اور قوم کا ہیروتھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ کو بے برائنٹ کی موت کی اطلاع میرے لیےخوفناک خبر ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ کوبے اوربیٹی کی ہلاکت پردل گرفتہ ہوں۔
 
واضح رہے 41 سالہ کو بے برائنٹ نیشنل باسکٹ بال کے5 بارچیمپئن رہے ہیں، وہ 20 سال تک امریکی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا حصہ بھی رہے۔
 
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے بی اے اور ایسو سی ایٹ ڈگری سالانہ امتحان2020 کے سماعت سے محروم امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے
کاشیڈول جاری کر دیا ہے
۔
تفصیلات ویب سائٹ  www.pu.edu.pk  پر دیکھی جا سکتی ہیں 

کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو اتوار کی صبح آٹھ بجے گیس کی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ترجمان کے مطابق صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو اتوار کی صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک بارہ گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی بحال رہے گی۔

راولپنڈی: کہوٹہ کے علاقہ میں سرکاری اسکول کا ٹرانسفارمر چوری ہوگیا۔ چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 
عامرہ نے پولیس کوبتایا کہ گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول چھپری کی بلڈنگ نمبر1کا ٹرانسفارمر چوری ہوگیا ہے ، 2015ء میں بھی ٹرانسفارمر چوری ہو چکا ہے ۔

اسلام آباد: پاکستان پوسٹ نے آئندہ 3 برسوں میں 2 لاکھ لوگوں کا روزگاردینےکےلئےجامع پلان تیار کرلیا۔

ملک کے نوجوانوں کے لئے فراہمی روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پاکستان پوسٹ نے منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز فروری میں کیا جائے گا۔ پروگرام سے 3 سال میں 2 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا۔

منصوبے کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسسز بنائے جائیں گے۔ ہر فرنچائز پوسٹ آفسسز میں پوسٹل کے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، ان فرنچائز پوسٹ آفسسز میں بلوں کی ادائیگی، پارسل کی ترسیل، ڈومیسٹک اور فارن ریمیٹنسز، پوسٹل اسٹیشنری، ای کامرس اور موبائل ٹاپ اپ کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز اور سی ایس ڈی کی سہولت بھی ہوگی۔

پروگرام کے لیے ماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی فراہم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت لوگوں کو ہوم ڈیلیوری کی سروس مہیا کی جائے گی۔ لوگوں کو گھر بیٹھے ضرورت کی اشیا مہیا کرنا ممکن ہو پائے گا۔

 

پٹنہ : بھارتی ریاست بہار کے ایک سرکاری کالج میں طالبات پر برقع پہننے پابندی عائد کردی گئی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں جے ڈی وومن کالج کی انتظامیہ نے طالبات پر کلاس میں برقع پہن کر آنے پر پابندی عائد کردی، جس پر مسلم برادری اور شہر کے معززین نے شدید احتجاج کیا اور معاملہ سوشل میڈیا تک پہنچا تو کالج انتظامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

کالج انتظامیہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ برقع پہننے پر پابندی غلط فہمی کا نتیجہ تھی، ہم نے ایک ڈریس کوڈ وضع کیا تھا جس کے تحت تمام طالبات کو کالج کے مقرر کردہ ڈریس کوڈ کے مطابق آنا ہوگا۔ ڈریس کوڈ کا مقصد کسی مخصوص گروہ کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ طالبات میں یکسانیت پیدا کرنا تھی۔

دوسری جانب طالبات کے والدین نے کالج نوٹس دکھایا جس میں واضح طور پر برقع پہن کر کالج نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر 250 روپے جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی تاہم فیصلہ واپس لینے پر والدین نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔

سری نگر: آج بھارت کایوم جمہوریہ  دنیابھرکے کشمیری یوم سیاہ کے طورپرمنارہےہیں جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر پر بھارت کے مسلسل قبضے اور کشمیریوں کوگزشتہ 73 سال سے حق خودارادیت سے محروم رکھے جانے کی طرف مبذول کرانا ہے۔

یوم سیاہ کے موقع پرصدر آزاد کشمیرمسعودخان نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقےمیں یوم جمہوریہ منانے کاحق نہیں رکھتا، بھارت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کومحصورکررکھاہے، قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، عالمی برادری کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانےکیلیےکردارادا کرے۔

سری نگر: آج بھارت کایوم جمہوریہ دنیابھرکے کشمیری یوم سیاہ کے طورپرمنارہےہیں جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر پر بھارت کے مسلسل قبضے اور کشمیریوں کوگزشتہ 73 سال سے حق خودارادیت سے محروم رکھے جانے کی طرف مبذول کرانا ہے۔

یوم سیاہ کے موقع پر دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں کشمیریوں کی جانب سے بھارت کےخلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سال کشمیری ایک ایسے موقع پر یوم سیاہ منارہے ہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاون کو 175 روز ہو چکے ہیں۔ بھارت کے یومِ جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں

کراچی : عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا این ای ڈی کے الحاق سے پہلا بذات خود منعقدہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ہفتے کے روز این ای ڈی گراوونڈ میں منعقد کیا گیا۔ اس سے قبل سالانہ تقریب اسناد جامعہ ہمدرد میں منعقد کئے جاتے تھے۔ تقریب کی صدارت گورنرسندھ و چانسلر این ای ڈی یورنیورسٹی عمران اسمائیل نے کی۔ جلسہ تقسیم اسناد میں 271 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

الیکٹریکل انجینئرنگ بیج 2015 سے 147طلبہ، بیچلرزآف کمپیوٹرسائنس سے 55 طلبہ جبکہ بیچلرزآف سافٹ ویئرانجینئرنگ سے 69 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئ۔ تینوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے6 طلبہ کو سونے کے تمغوں کے ساتھ 25 ہزار نقد انعامات دیئے گئے جبکہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 4 طلبہ کوانسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان کی جانب سے بھی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سسٹم سے ہادر خان، الیکٹرانک انجینئرنگ سے مرزا سیف علی بیگ، پاورانجینئرنگ سے طلحہ یوسف جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن سے سید علی حسنین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ بیچلرز آف کمپیوٹر سائنس میں محمد اسامہ نے پہلی پوزیشن جبکہ سافٹ ویئرانجینئرنگ میں سفیان احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی کے پیچھے والدین کی کوششیں ہوتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ اس ملک میں سب کچھ ہے، پاکستان میں آگے بڑھنے کے مواقع ہیں، آپ ہمت کریں،اللہ مدد کرنے والا ہے - گورنر سندھ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی صورت میں حکومت نوجوانوں کو موقع دے رہی ہے کہ وہ ملک کے اندر رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرسکیں گے.انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی دورمیں پاکستان تھائی لینڈ ، دبئی اور ملائشیا سے کہیں آگے تھا ،ایک بار پھر ساری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں اور پاکستان پھر سے ابھر رہا ہے۔ آپ جیسے نوجوانوں کی محنت اس ملک کو اور آگے لے کر جائے گی ۔  وائس چانسلراین ای ڈی یورنیورسٹی سروش لودھی نے تمام طلبہ کو ڈگری تفویض کی اور مبارک باد دی۔

 اس موقع پر ڈائیریکٹرعثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈاکٹرظہیرعلی سید نے کہا پچھلے 25 سالوں میں 4000 طلبہ یو آئی ٹی سے گریجویٹ کر چکے ہیں اور دنیا بھر میں ہمارا نام روشن کر رہے ہیں۔جسکی ایک مثال یہاں موجود ہمارے مہمان خصوصی مسٹر فوار لہر،ایم ڈی اسٹارم فائبر ہیں جبکہ دنیا کا تیسرا ایتھیکل ہیکر شاہ میرعامربھی عثمان انسٹیٹیوٹ کا ہی چمکتا ستارہ ہے۔ اپنے نئے انجینئرز سے بھی ہمیں ایسی ہی امیدیں ہیں کہ وہ اس ادارے کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔

 اس موقع پر پرووائس چانسلراین ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹر طفیل ، ریجسٹراراین ای ڈی یورنیورسٹی غضنفر حسین ، بورڈ میمبر عثمان میموریل فاونڈیشن اور یوآئِ فیکلٹی میمبرز بھی موجود تھے۔

اسلام آباد:جاپانا 3 لاکھ 40 ہزار ہنرمند پاکستانیوں کےلیے ملازمتوں کا اعلان ۔

چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے کہا ہے کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلیے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔ جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

چیئرمین پوئپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کیلیے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔