Sunday, 17 November 2024

اسلام آباد : پاکستان کے ایوان بالا ( سینیٹ) میں 27 جنوری بروز پیر بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کو کام سے رخصت دینے کا بل منظور کیا گیا ہے۔ اس بل کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ماتحت کام کرنے والے تمام اداروں میں بچے کی پیدائش کے موقعے پر ماں کو تنخواہ کے ساتھ چھ ماہ کی جبکہ والد کوبھی مکمل تنخواہ کے ساتھ ایک ماہ تک کی رخصت دی جائے گی۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے اور چھٹی سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور سزا کے طور پرکم از کم چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں عائد ہوں گے۔

پاکستان کی سینیٹ میں یہ بل پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری کی جانب سے پیش کیا گیا ۔اس بل کے مطابق کوئی بھی ملازم خاتون اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر چھ، دوسرے بچے کی پیدائش پر چار جبکہ تیسرے بچے کی پیدائش پر تین ماہ تک تنخواہ کے ساتھ چھٹی حاصل کر سکے گی۔

تاہم سینیٹ میں اس بل کی مخالفت بھی کی گئی۔ حکومتی سینیٹرز نے کہا کہ قانون میں پہلے سے ہی میٹرنٹی رخصت کے حوالے سے دفعات موجود ہیں، اس لیے نیا بل پیش کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ملازمین کو 90 دن کی چھٹی کا حق پہلے ہی حاصل ہے جبکہ مرد بھی سالانہ 48 چھٹیاں لے سکتا ہے۔ انہوں نے بل کے حوالے سے یہ تجویز بھی دی کہ باپ کے لیے چھٹیاں کم کر کے پندرہ دن کا جانی چاہیئیں۔




 

مانیٹرنگ ڈیسک : سیگا کمپنی نے اپنی شکنجہ مشین ایپ کے ذریعے ایک ایسا آن لائن نظام تیار کیا ہے جس سے دنیا بھر کے افراد گھر بیٹھے ٹوکیو میں رکھی مشین سے تحفے یا کھلونے پکڑکرانہیں جیت سکتے ہیں اور انعام بغیر کسی معاوضے کے آپ کے گھر بھجوادیا جائے گا۔ اس ایپ کو سیگا کیچر کا نام دیا گیا ہے۔ دو ڈالر فیس ادا کرکے ٹوکیو کی اس مشین کو ایک مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کی لائیو ویڈیو نشرہوتی رہتی ہے۔

اسکرین پر نمودار بٹن سے شکنجے کو دائیں بائیں، اوپر نیچے حرکت دی جاتی ہے۔ اس طرح پوری مشین فون کے ذریعے کنٹرول کی جاسکتی ہے۔ انعامات جیتنے کی صورت میں کمپنی بغیر کسی معاوضے کے انعام آپ تک پہنچاتی ہے، لیکن اس میں ایک ہفتہ لگ جاتا ہے۔ مگرو اضح رہے کہ صرف ایک انعام مفت میں پہنچایا جائے گا اور زائد انعامات کی صورت میںرقم ادا کرنا ہوگی۔

صارفین کو ایپ میں کچھ ڈالر کے بدلے ’سیگا پوائنٹس‘ خریدنے ہوں گے جس کی بنا پروہ گیم استعمال کرسکیں گے یا پھر ایک سے زائد انعام جیتنے پر سیگا پوائنٹس سے ہی اس کا معاوضہ ادا کرسکیں گے۔ ایک گیم کھیلنے کے لیے صارف کو 100 سے 200 سیگا پوائنٹس درکار ہوں گے جن کی قیمت دو ڈالر ہے۔

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکااور میچ بغیرکوئی گیند ہوئے منسوخ کردیا گیا۔3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔سیریز کے بہترین کھلاڑی بابر اعظم نامزد ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کھیلا گیا تھاجس میں بنگلادیش کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے 131رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کیں اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا اور سیریز اپنے نام کی۔

جبکہ پاکستان نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں بنگلہ دیش کے 142 ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے19.3 اوور زمیں کامیابی حاصل کی اورمیچ کے بہترین کھلاڑی شعیب ملک نامزد ہوئے تھے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ عامر اور وہاب کی عدم موجودگی میں بھی پاکستان کی فاسٹ بولنگ کےشعبہ نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کرسکے تاہم واپس جاکر اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اس وقت کامیابی کی ضرورت تھی انہوں نے مزید کہا کہ جب شعیب ملک اور محمد حفیظ ٹیم میں نہیں تھے تو اس وقت بھی کہا تھا کہ ان کا کیرئیر ختم نہں ہوا، جب تک کوئی کھلاڑی فٹ اور فارم میں ہو تو اس کو کھلانا چاہیئے۔انہوں نےمزید کہا کہ ورلڈکپ ابھی بہت دور ہے پہلے کافی کرکٹ ہے، ابھی بہت سی چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کوعالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تیسرا میچ جیتنا ضروری تھاتاہم میچ کے برابر ہونے کی صورت میں بھی پاکستان کی ٹاپ رینکنگ برقرار رہی۔


اسلام آباد:وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی طرف سے خواتین کے لیئے بیٹی ایپ متعارف کرانے کا اعلان ہوگیا

خواتین کو ترقی کے مواقع اور تحفظ فراہم کرنے کے لیئے جلد ہی بیٹی ایپ متعارف کرائی جائے گی ۔ جہاں ان کے لیئے ملازمتیں، اسکالر شپ ، کاروباری مواقعوں سے متعلق اہم معلومات موجود ہوگی،

بیٹی ایپ متعارف کرانے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے اس ایپ کے ذریعے خواتین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ یہ ایپ ڈیجٹیل پاکستان پروگرام میں شامل ہے

آزادکشمیر: وائس چانسلرآزادکشمیر یونیورسٹی نے سرکلر کا نوٹس لیتے ہوئے اسے منسوخ کردیا ہے۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز آزاد جموں کشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھاجس میں طالبات کے لپ اسٹک لگانےپرپابندی عائدکی گئی تھی،سرکلرمیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگرطالبات نےلپ اسٹک لگائی اور ہدایات کی خلاف ورزی کی تو ان پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
ترجمان جامعہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کشمیر میں طلبا و طالبات میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیےبنیادی ہدایات جاری کی جاتیں ہیں تاہم ان کا مقصد کسی کی شخصی آزادی کو سلب کرنا نہیں ہوتا۔
 
ترجمان جامعہ کے مطابق فیکلٹی اورانتظامیہ کی انفرادی ،اجتماعی ذمے داری ہے کہ ذاتی حیثیت میں ایسے اقدام نہ اٹھائیں جس کا آپ کے پاس قانونی اختیار نہیں ہو کیونکہ اس سے قومی و بین الااقوامی سطح پر جامعہ کی ساکھ پرمنفی اثرمرتب ہوتاہے۔
کراچی: جامعہ کراچی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نےپروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر اظہار تعزیت کیاہے
 
شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ مرحوم کی جرنلزم کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔
 
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔
یوہان: چینی صوبے یوہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور طلبہ نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
 
چین کے صوبے یوہان کی انجیئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ بھی ’کرونا وائرس‘ کے خوف سے متاثر ہورہے ہیں اور چین کے بعد دیگر ممالک میں پھیلتے وائرس کی وجہ سے پاکستانی طلبہ یونیورسٹی میں ہی محصور ہوگئے ہیں۔
 
یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے چینی اور پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث یوہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور یوہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء وطالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔
 
 پاکستانی طلباء نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزارت خارجہ چین کے آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔
 
واضح رہے کرونا وائرس سے متاثرہ یوہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے ہے۔

لاہور: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج بروز پیر لاہور میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان بنگلہ دیش کو وائٹ واش کرکے پہلی پوزیشن پر برقرار رہنے کے لئے پرعزم ہے، جب کہ بنگلہ دیش کی جانب سے پوری کوشش رہے گی کہ سیریز کے آخری میچ کو جیتیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کھیلا گیا، جس میں بنگلادیش کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے 131رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا اور سیرہز اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں بنگلہ دیش کے 142 ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 19.3 اوور زمیں کامیابی حاصل کی، میچ کے بہترین کھلاڑی شعیب ملک نامزد ہوئے جنہوں نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 58 رنزاسکور کئے تھے۔

مضفرآباد: آزاد جموں کشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

اس سرکلر میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر طالبات نے لپ اسٹک لگائی اور ہدایات کی خلاف ورزی کی تو ان پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ، اسکے علاوہ سرکلر میں ٹیچر کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اس اصول کی پابندی کو یقینی بنائیں ۔

جبکہ دوسری جانب یونیورسٹی کی انتظا میہ کا کہنا ہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جار ی کیا گیاہے لہٰذا اسکا اطلاق پوری یونیورسٹی پر نہیں ہوگا۔

کراچی: پاکستان میں ملکی سطح پر شوگر سے بچاؤ کا قومی پروگرام شروع کیا جائے تاکہ آنے والے سالوں میں لاکھوں افراد کو اموات اورمعذوری سے بچایا جاسکے۔ ذیابیطس کے مرض کا سستا اور مفید ترین علاج عوام میں آگہی پھیلانا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ماہرین ذیابیطس نے پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کراچی چیپڑ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا

تقریب میں ماہر طب میں پروفیسر صمد شیرا، پروفیسر ذمان شیخ، پروفیسر اعجاز وہرا، لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے صدر پروفیسر جاوید اکرام، پروفیسر عبد الباسط، پروفیسر علی محمد انصاری، پروفیسر بھکاررام، پروفیسر سعید حام،د پروفیسر مشہود عالم، پروفیسر شبین ناز مسعود اور پروفیسر خالد منصور شامل تھے۔

 اس موقع پر ماہرین طب نے کیک کاٹ کر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے کراچی چیپڑ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر پاکستان بھر سے آئے ہوئے ماہرین کو شیلڈ پیش کی گئیں۔