پینسلوانیا: تحقیق کے مطابق فولاد انسانی کی دماغی اور جسمانی نشونما کرتا ہے اور فولاد کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے ہری سبزیوں کا استعمال بہت ضروری ہے
یونیورسٹی آف پینسلوانیا کے سائنسدانوں نے بچوں اور نوعمرں کے دماغوں پر تحقیق کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن میں فولاد کی کمی تھی ان کی کارکردگی دیگر کے مقابلے میں ناقص رہی۔
ہرے پتوں والی سبزیوں میں فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اس لیئے ان سبزیوں کو استعمال میں لایا جائے تاکہ دماغی بیماریوں سے بچا جا سکے ۔
یہ تحقیق جنرل آف نیوروسائنس میں شائع ہوئی ہے۔
کراچی: اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاب فیئر اور طلبہ کیلئے بزنس اسٹارٹ اپس ایکسپو کا انعقادکل 29 جنوری بروز بدھ اقراء یونیورسٹی کے مین کیمپس ڈیفنس ویو میں کیا جا رہا ہے۔
جاب فیئر صبح 11 بجے شروع ہوگا، جس میں وزیراطلاعات سندھ سعید غنی،چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ،صوبائی وزیر آئی ٹی تیمور تالپور،صوبائی وزیر کھیل بنگل خان مہر،سربراہ سی آئی ای سی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدیرراجپوت،وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر طارق رفیع اور معروف صنعت کار سردار یاسین ملک شریک ہونگے۔
اقرا ء یونیورسٹی کے وائس چانسلرو صدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کا کہنا ہے کہ مذکورہ جاب فیئر کا مقصد جامعات اور کارپوریٹ انڈسٹریز کے مابین وسیع تر اشتراک اور تعلقات کو فروغ دیناہے۔
اسلام آباد: کے ٹو ایئر ویز نے پاکستان میں کام شروع کرنے کا فیصلہ کردیا۔ کے ٹو ایئر ویز سال2020 کے آخرسے پاکستان میں پروازوں کا آغاز کرے گی اور اس کی اندرون ملک اور بین اقوامی پروازیں عمل میں لائی جائینگی۔
تفصیلات کے مطابق کے ٹو ایئر ویز اس سال کے آخر میں اپنے کام آغاز کرنے کے لئے پر جاش ہے۔ کراچی میں واقع نئی ایئر لائن چترال، اسکردو اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات کی خدمت کرے گی ۔
جس میں بعد میں توسیع دیئےجانے کا امکانات ہیں کیونکہ کمپنی جلد ہی بین الاقوامی مقامات تک اپنی پروازوں کی رسائی کرلے گی۔روسڈا کے سی ای او جولین اسٹورٹن نے معاہدے پردستخط کے بعد کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے ٹو ایئرویز کی اس کامیابی بہت خوشی ہے۔
چین : چین میں موجود 4 پاکستانی طلبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ یہ بیماری انسانوں میں جانوروں سے منتقل ہورہی ہے، اب یہ وائرس ایک سےدوسرےانسان کوتیزی سے منتقل ہورہا ہے
چین میں 4پاکستانی طلبہ میں کروناوائس کی تصدیق ہوئی ہے اور اسوقت 28سے30ہزارپاکستانی مقیم ہیں۔
کروناوائرس کی کوئی مخصوص علامات نہیں ہیں، جس کو دیکھ پر کرونا وائرس کی پہچان ہو،اس وقت پاکستان میں کروناوائرس کاایک بھی مریض نہیں ہے لیکن اس وائرس کا پاکستان میں خطرہ ہے اور اس وائرس کی تشخیص کے لیئے تشخیصی کٹس چین سے منگوائے گئے ہیں ۔
دبئی : دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے 28 جنوری بروز منگل نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ خطہ کے سب سے بڑے ہیلتھ کیئر اور ٹریڈ پروفیشنلز شو ’’عرب ہیلتھ ایگزیبیشن اینڈ کانگرس‘‘ کا اہتما م دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ہوا، یہ نمائش 30 جنوری بروز جمعہ تک جاری رہے گی۔
پاکستانی قونصل جنرل نے اس موقع پر ٹی ڈی اے پی اور قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن کو دبئی میں تسلسل کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کرنے کو سراہا۔اس نمائش میں پاکستان کی 15 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ قونصل جنرل نے تمام پاکستانی اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔
پنجاب: محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز طلباء کو جلد ی چھٹی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری ا سکولوں میں ہفتہ میں دو روز بچوں کو ا سکول سے جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ بچوں پر پڑنے والے ذہنی دبائو کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے اس نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز طلباء کو جلدی چھٹی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد اس فیصلے کا فوری اطلاق ہوگیا ہے۔