لاہور: ٹی وی میزبان،ماڈل اوراداکارسعدیہ امام نےشوبزچھوڑنےکی تمام خبروں سے انکار کردیا ہےان کاکہناہےکہ وہ جلدایک ڈرامےسےٹی وی پرجلوہ گرہوگی۔
ماڈل اوراداکارسعدیہ امام نےگفتگوکےدوران ان خبروں کےحوالےسےناراضگی ظاہرکی جن میں کہاجارہا ہےکہ وہ اپنے شوہرکےکہنےپرشوبزچھوڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ میری فیملی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرتے رہے ہیں۔
سعدیہ کے مطابق میں نے کبھی شوبز چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا، ایسی تمام خبریں افواہوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ میرے شوہر نے کبھی بھی میرے کیریئرپراعتراض نہیں کیا اور وہ میری سب سے بڑی سپورٹ ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک ڈراما سیریل میں نظر آئیں گی تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سےگریز کیا۔
سعدیہ نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران وہ چھٹیوں پر جرمنی سے پاکستان آتے تا کہ ہماری بیٹی اکیلا پن محسوس نہ کرے۔ میرے والدین کے بعد میرے شوہر ہی میری سب سے بڑی سپورٹ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا کیونکہ نئے رشتوں کو پورا وقت دینا چاہتی تھی۔
سعدیہ امام کی شادی 2010 میں جرمن نژاد پاکستانی عدنان حیدر کے ساتھ ہوئی تھی اور شادی کے بعد کچھ عرصہ شوہر کے ساتھ جرمنی میں مقیم رہیں۔
اگست 2014 میں اس جوڑے کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد 2015 میں پاکستان واپس آکرسعدیہ نے ٹی شوز کی میزبانی کاآغاز کیا
مانیٹرنگ ڈیسک : گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کااے آئی ٹیکنالوجی کے لئےنئے قوانین کا مطالبہ کرتے ہوئےاس ٹیکنالوجی کے خطرات جیسے چہرے کی شناخت اور ڈیپ فیکس وغیرہ پر روشنی ڈالی ہے۔
سندرپچائی نے لکھا 'آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے میرے ذہن میں کوئی شک نہیں، یہ بہت اہم ہے، بس واحد سوال یہ ہے کہ یہ کام کیسے کیا جائےان کا کہنا تھا کہ کچھ مصنوعات جیسے خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں وغیرہ کے لیے نئے مناسب قوانین متعارف کرائے جانے چاہیے، مگر دیگر پہلوﺅں جیسے طبی سہولیات کے لیے موجودہ فریم ورک کا اطلاق اے آئی پر کام کرنے والی مصنوعات پر ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ مصنوعات جیسے خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں وغیرہ کے لیے نئے مناسب قوانین متعارف کرائے جانے چاہیے،الفابیٹ دنیا کی چند اہم ترین اے آئی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور سندربچائی نے زور دیا کہ عالمی ضابطوں کی تشکیل کے بارے میں بین الاقوامی ہم آہنگی بھی انتہائی ضروری ہے۔
اس وقت امریکا اور یورپی یونین کے آئی اے کے بارے میں ضابطے کافی حد تک مختلف ہیں، وائٹ ہاﺅس کی جانب سے ایسے قوانین کی حمایت کی جاتی ہے جو اسے آگے بڑھانے میں رکاوٹ نہ بن سکیں جبکہ یورپی یونین کی جانب سے براہ راست مداخلت پر غور کیا جارہا ہے، جیسے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر 5 سال کی پابندی وغیرہ۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجیز کے خطرات اور مثبت پہلوﺅں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے۔
لاہور: تعلیم پنجاب کےسرگودہ سمیت تمام اضلاح کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے مانٹرننگ کے احکامات جاری کرتے ہوئےاس حکم نامے میں سی ای او کے علاوہ تمام ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو بھی سرپرائز وزٹ کا پابند کیا ہے۔
سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح کے وقت تمام اسکولز کے سرپرائز وزٹ کریں تاکہ تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے تعلیمی ادروں کی مانٹرنگ کے فیصلہ سے ان سرپرائز وزٹ کا مقصد اساتذہ کی حاضری کو چیک کرنا اور کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانا بھی ہے۔
کراچی: ٹرانسفارمیشن انٹرنشنل سوسائٹی کی جانب سے2020 کا بلا معاوضہ میڈیکل اور ذہنی صحت کا کیمپ بروز اتوار 26 جنوری کو جوفہ ٹاور ،گلشن اقبال میں لگایا جائے گا ـ۔جو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں ماہرین کی جانب سے مفت میڈیکل اور ذہنی امراض کا علاج اور تربیتی اور اگہی سیشن منعقد کیا جائے گا۔
اس کیمپ کے مہمان خصوصی میں پروفیسر ڈاکٹر عضمہ علی، جامعہ کراچی کے شعبہ کلینیکل نفسیات کی ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کی چائرپرسن اور پروفیسر ڈاکٹر زینب زادے جامعہ بحریہ کی ڈین اور ڈائریکٹر شامل ہیں۔
تربیتی اور اگہی سیشن مختلف سیشنز پر ممنی ہو گا جس میں ماہرین نفسیات، نیورولوجسٹ، ڈرمیٹرولوجسٹ، امراض نسواں، امراض برائے بچوں، فزیوتھراپسٹ، ذہنی امراض، بانجھ پن کا علاج، امراض خود فکری اور دیگر ماہرین آگہی فراہم کریں گے۔ اس سیشن کا حصہ بننے کے لیے اپنی رجسٹریشن This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. ای میل ایڈریس پر کریں یا پھر 03223746726 پر رابطہ کریں۔
سنسنی خیزوارڈرامہ فلم ’دی لاسٹ فل میژر‘ 31جنوری 2020کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔ یہ ہالی ووڈ میں پاکستانی ایگزیکٹیوپروڈیوسر کی بنائی جانے والی پہلی فلم ہے جو پاکستان میں ریلیز ہورہی ہے۔
اس فلم کے ہدایت کارٹوڈ رابنسن ہیں جب کہ اداکاروں میں سیبسٹین اسٹین ، کرسٹوفر پلمر ، ولیم ہرٹ ایڈ ہیرس ، سیموئل ایل جیکسن اور دیگر فنکار شامل ہیں۔اس فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر حبیب پراچہ ہیں جو ولیم پٹسن بارگر کی سچی کہانی بیان کرتے ہیں جس کا کردار جیریمی اروائن نے ادا کیا ہے جو اعلیٰ ترین مرتبہ کاجنگی ہیرو ہے او ر ائیرفورس میں طبی ماہر کی حیثیت سے کام کررہا ہے، وہ ساٹھ آدمیوں کی جانیں بچاتا ہے۔
فلم کی ریلیزکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر حبیب پراچہ نے کہا کہ میں اس مووی کو پاکستان میں ریلیز کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں، مجھے امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے مجھے اور بھی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بہادر مسلح افواج کے ہیروزکی کہانیاں ہیں اوران کے ذریعہ پاکستانی ناظرین کو اور خاص طور پر پوری دنیا کو معلوم ہوگا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور مثبت رویّہ کاحامل ملک بنانے کیلئے کتنی بڑی قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں۔
فلم ’دی لاسٹ فل میژ‘رہالی ووڈ میں حبیب پراچہ کی چوتھی پروڈکشن ہے،اس سے پہلے وہ دی ٹرسٹ ، ٹرمینل اور اسٹرائیو بناچکے ہیں
کراچی: گلستان اسکائوٹ ٹریننگ سینٹر ،گلشن اقبال کراچی کی جانب سے تین روزہ و نٹر اسکائوٹس کی تربیت کا اہتمام آج21 جنوری بروز منگل شام 4:30بجے سے کیا جا رہا ہے۔
اس ٹریننگ پروگرام میں400اسکائوٹس شرکت کر رہے ہیں،جس میں انہیں اسکائوٹنگ کے طریقے،سردی سے بچائو، بارش و طوفان میں مبتلاافراد کی امداد، آگ اور ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کی تربیت دی جائے گی۔
کراچی: پولیس نے شیشہ بار پر چھاپہ مارکر ڈانس پارٹی میں مصروف 4 لڑکیوں اور 18 لڑکوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کرلیا.
پولیس کے چھاپے پر شیشہ بار میں سراسیمگی پھیل گئی۔ ڈانس پارٹی میں مشغول کئی افراد فرار بھی ہوگئے، چھاپے کے دوران پولیس نے شیشہ بار سے شراب کی درجنوں بوتلیں، کئی اقسام کی منشیات ، ممنوعہ شیشہ کے فلیور بھی برآمد کرلیے۔
حیدری پولیس نے جب نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں شیشہ بار پر چھاپہ مارا تو اس دوران ڈانس پارٹی اور رقص و سرور کی محفل جاری تھی اس دوران پولیس نے 4 لڑکیوں سمیت 18 لڑکوں کوگرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں، کئی قسم کی منشیات اور ممنوعہ شیشہ فلیور برآمد کیے گئے ہیں۔
لاہور: قومی کرکٹر بلال آصف جلد اپنا پہلا گانا ریلیز کریں گے جس کی خاص بات یہ ہےکہ یہ گانا انہوں نے خود ہی تحریر کیا ہے۔بلال آصف نے ٹوئٹر پر اپنے آنے والے گانے کا پوسٹر مداحوں سے شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنے پہلے گانے کے حوالے سے کیپشن میں خیالات کا اظہار بھی کیا۔
قومی کرکٹر نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آنے والے گانے ’اکھیاں‘ کے لیے بے حد پُرجوش ہوں، امید ہےکہ یہ آپ سب کو پسند آئے گا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے اسے لائک، کمنٹ اور شیئر کرنے کی درخواست بھی کی
قومی کرکٹر نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آنے والے گانے ’اکھیاں‘ کے لیے بے حد پُرجوش ہوں، امید ہےکہ یہ آپ سب کو پسند آئے گا۔سوشل میڈیا پر متعدد کرکٹرز سمیت دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں نے بلال آصف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹر بلال آصف کی گلوکاری کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ بلال آصف نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے اب تک پاکستان کے لیے تین ون ڈے اور پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں
اسلام آباد: ملک بھر میں آٹے اورگندم کا بحران ختم نہ ہوسکا، اوپن مارکیٹوں میں 10اور 20کلوکے آٹے کا تھیلا تاحال دستیاب نہ ہوسکا۔
ننکانہ صاحب، خیبرپختونخواکے کئی شہروں میں نانبائیوں نے قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر ہڑتال کردی اور دکانیں بند رکھیں، اطلاعات کے مطابق حکومت کی بھرپور کوششوں کے باوجودپنجاب میں جاری آٹے کے بحران کے اثرات زائل نہیں ہو سکے-لاہورسمیت دیگر اضلاع کی بعض اوپن مارکیٹوں میں 10اور 20 کلو کے آٹے کا تھیلا دستیاب نہیں جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ دوسری جانب عوام کاکہنا ہے کہ کئی دکاندر ایک مقررہ حد سے زیادہ آٹا فروخت نہیں کر رہے جس کی وجہ سے انکی پریشانی تشویش میں تبدیل ہو رہی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ چکی کا آٹا 70روپے فی کلو ہونے کی وجہ سے انکی پہنچ سے دور ہے۔ضلع راولپنڈی میں آٹے کی کمی کا بحران مذید شدت اختیارکرنے لگا ہے،-
فلورملز،آٹا چکیوں کوگندم کی سپلائی میں50 فیصدکمی کے باعث ضلع بھر میں آٹے کی رسد میں بھی50 فیصدکمی ہو گئی ہے جس کے باعث چکی مالکان نے آٹا اضافہ کیساتھ 70 روپے کلو،20 کلوکا تھیلہ مارکیٹ سے غائب ہوگیاجبکہ اس قیمت پر دکانداروں نے 15کلوآٹے تھیلہ کی فروخت شروع کرکے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے، پندرہ کلو آٹے کا تھیلہ 805 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہےعلاوہ ازیں آٹے اور میدے کی قلت اورقیمتوں میں اضافے کیخلاف نانبائیوں نے مری روڈ لیاقت باغ چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
دریں اثناء کے مطابق ننکانہ صاحب کے نان بائیوں نے روٹی اورنان کی قیمت نہ بڑھانے پرہڑتال کرتے ہوئے احتجاجاً تندور بندکر دیے۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کرتے ہوئے تندوربندکردیے۔
کراچی : ایکٹر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہیں فون پر درجنوں دھمکیاں اور میسجز موصول ہورہے ہیں، ’’تو کیا میں زندگی تماشا کو ریلیز نہ کروں؟‘‘ انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کیا۔
واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ کی نئی فلم ’زندگی تماشا‘ کی مختلف عالمی میلوں میں خاصی پذیرائی مل چکی ہے تاہم اسے 24 جنوری 2020 کے روز پاکستانی سنیما گھروں میں نمائش کےلیے پیش کیا جائے گا۔ البتہ، بعض حلقوں کو اعتراض ہے کہ اس فلم میں شعائرِ اسلام کا مذاق اُڑایا گیا ہے اور مذہبِ اسلام کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اپنی تازہ ٹویٹ کے ساتھ ہی سرمد کھوسٹ نے ’میرے پیارے پاکستان اور پاکستانیوں کے نام کھلا پیغام‘ کے عنوان سے ایک خط بھی منسلک کیا ہے جو انگریزی میں ہے اور چار صفحات پر مشتمل ہے اس خط میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ’زندگی تماشا‘ میں ایسا کچھ نہیں جسے مذہبی، سیاسی یا کسی بھی دوسرے سماجی اعتبار سے قابلِ اعتراض قرار دیا جاسکے۔ ’’اگر ڈاڑھی والے کسی شخص کو عموماً مولوی کہا جائے، تو یہ فلم ایک ’اچھے مولوی‘ کے بارے میں ہے،‘‘ سرمد کھوسٹ نے اپنے کھلے خط میں لکھا۔
وہ اس سے پہلے بھی پاکستانی صدر اور وزیرِاعظم سے اپیل کرچکے ہیں کہ انہیں ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے لیکن اس بارے میں حکومت کی جانب سے اب تک کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
سرمد کھوسٹ کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض لوگوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فلم ’’نیٹ فلکس‘‘ یا پھر یوٹیوب پر جاری کردیں۔