کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول ودوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے تمام گروپس کے اہل اور خواہشمند ریگولر اور پرائیوٹ امیدواروں کےلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کےلئے 20 جنوری 2020 تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق سائنس پر ی میڈیکل، پری انجینئرنگ ، سائنس جنرل ، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپساوت ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکشن کے سالانہ امتحانات برائے2020 میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدواراپنے امتحانی فارم 20 جنوری سے 17 فروری تک جبکہ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز 18 فروری سے 19 فروری کو بغیر کسی فیس کے بورڈ آفس میں جمع کرانے کے پابند ہونگے، گورنمنٹ تعلیمی اداروں کےطلبا بغیر کسی فیس کےامتحانی فارمز اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
جبکہ ایسے طلبا و طالبات جو 2019 سے قبل امتحانات میں شریک ہوئے لیکن ناکام ہوئے وہ اپنے امتحانی فارم 20 جنوری سے03 فرروی تک بورڈ آفس میں نارمل فیس کےساتھ اپنے تعلیمی اداروں جمع کروانے کے پابند ہونگےکالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈرز جمعرات 6فروری تک بورڈ آفس کے اکاونٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہونگے، جو طلبا ناگزیر وجوہات کی بنائ پر امتحانی فارم درج بالا تاریخوں میں جمع نہیں کرواسکیں وہ اپنے امتحانی فام 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 4 فروری سے بروز جمعرات 13 فروری تک جبکہ 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعہ 14 فروری سے 21 فروری تک اپنے تعلیمی اداروں جمع کرسکتے ہیں