Monday, 18 November 2024

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے 12 جنوری تک تمام اسکولوں کو بند رکھنے کے حکومت کے فیصلے کی تعمیل نہ کرنے پر فیصل آباد کے 27 اسکولوں کو بدھ کے روز شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اسکولوں کو صرف شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اگر وہ حکام کی ہدایت پر عمل نہیں کرتے تو بھاری جرمانے بھی ان پر تھپڑ مارے جائیں گے۔

06 جنوری کو ، نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کے سردیوں کے طویل موسم کی وجہ سے صوبہ کے تمام اسکولوں کو 12 جنوری تک بند رکھنے کے فیصلے کی نفی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور: پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار کمپنی ٹاپ سن موٹرز کا اہم کارنامہ 4 گاڑیاں متعارف کرادیں۔
پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں 3 جنوری کو ایک تقریب میں اس کمپنی کے شوروم کا افتتاح کیا گیا اور اس موقع پر 4 گاڑیوں کو متعارف کرایا گیا۔

ان میں سے ایک 1 ہزار سی سی زاؤٹی زی 100 ہیچ بیک، جے ایم سی سنگل کیبن، ڈبل کیبن اور جے ایم سی ویگوز 2.4 لیٹر گاڑیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال کمپنی کی جانب سے الیکٹرک گاڑیاں متعارف نہیں کرائی گئیں بلکہ یہ روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیاں ہیں۔

زی 100 کے الیکٹرک پاور ورژن کو پاکستان میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی (این ای وی پی) کے
اطلاق کے بعد متعارف کرایا جائے گا جو کہ عالمی مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔یہ الیکٹرک گاڑی ایک چارج پر 300 کلومیٹر تک سفر کرسکےگی اور اس کی قیمت 19 سے 20 لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے مگر قومی پالیسی کے اطلاق کے بعد ہی اس کا تعین ہوسکے گا۔

دوسری جانب متعارف کرائی جانے والی زی 100 کا ڈیزائن سیکنڈ جنریشن آلٹو سے کافی ملتا جلتا ہے
کیونکہ اس کمپنی کے پاس اس کے رائٹس موجود ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک : غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے گمراہ کن معلومات کے خلاف بڑی پابندی عائد کردی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز جس سے عوام کو نقصان پہنچ سکتا ہے وہ ٹک ٹاک سے ہٹا دی جائیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر غلط معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو ہٹا دیا جائے گا، ایسی ویڈیوز بھی ہٹائی جائیں گی جس سے کسی فرد کی صحت یا وسیع تر عوامی مفاد کو نقصان پہنچتا ہوں۔ ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم نامعلوم معلومات کے ذریعے پھیلائے جانے والے مواد کو بھی ہٹا دیتے ہیں۔

پاکستان میں بھی ٹک ٹاک بندکرنےکی صدائیں بلند

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ترین اپ ہے جس میں لوگ ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے ہیں اور ویڈیوز کے منفی پہلو بھی سامنے آئے تھے جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیا ہے۔ یاد رہے کہ یکم جنوری کو امریکی حکام نے سائبر خطرات سے بچنے کے لیے سرکاری موبائل فونز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگادی تھی۔

پاکستان زیادہ ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک میں شامل

امریکی فوج کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوج نے اپنے عہدیداروں کو دسمبر کے وسط میں ہدایت کی تھی کہ سرکاری موبائل میں ٹک ٹاک کا استعمال روک دیں اور اسی طرح امریکی نیوی نے بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے ہیں۔

دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ٹک ٹاک ایپ پر اس سے قبل بھی امریکا اور دیگر ممالک میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے باعث اس کی جانچ بھی کی گئی تھی۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک اپنے صارفین کو 15 سیکنڈز کے ویڈیو کی سہولت فراہم کرتی ہے، گانوں اور دیگر ویڈیوز کو دلچسپ بھی بنایا جاتا ہے جبکہ صارفین اس کو محدود بھی کرسکتے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک : سماجی رابطےکی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آئندہ ماہ سے ہزاروں اسمارٹ فونز پر اپنی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ رواں برس جنوری کی 31 تاریخ تک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے پرانے آپریٹنگ پر سروس دستیاب ہوگی اور یکم فروری 2020 سے صارفین ایپلیکیشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق وہ صارفین جو اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اُس سے پرانا ورژن استعمال کررہے ہیں وہ سروس استعمال نہیں کرسکیں گے اسی طرح آئی فون کے وہ صارفین جو آئی او ایس 8 یا اُس سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ بھی ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

آئی فون کے وہ صارفین جو 4 ایس ماڈل استعمال کررہے ہیں اُن کے موبائل پر سروس قابل استعمال ہوگی کیونکہ اس کا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ ہوکر آئی او ایس 9 ہوگیا ہے۔

اینڈرائیڈاور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین باآسانی اپنے آپریٹنگ سسٹم کا معلوم کرسکتے ہیں۔

چین نے امریکی ’جی پی ایس‘ کا جواب بھی تیار کرلیا۔ چینی ساختہ نیوی گیشن سٹیلائٹ سسٹم کا ریزولیوشن 10 سینٹی میٹر تک بتایا جاتا ہے جو جی پی ایس سے بھی بہتر ہے۔

یوں تو امریکا کو زندگی کے تقریباً ہر ایک شعبے میں چین کی جانب سے زبردست مقابلے کا سامنا ہے لیکن اس سال امریکی ساختہ گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کا چینی جواب ’’بیدو تھری‘‘ (BeiDou-3) سٹیلائٹ بیسڈ نیوی گیشن سسٹم بھی مکمل ہو کر جی پی ایس کو چیلنج دے رہا ہوگا۔

چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، زمین کے گرد مدار میں گردش کرتے ہوئے مصنوعی سیارچوں سے رہنمائی کے جدید ترین منصوبے ’’بیدو تھری‘‘ کے آخری دو سیارچے اس سال یعنی 2020 کے دوران ہی خلاء میں پہنچا دیئے جائیں گے۔ اس طرح نیوی گیشن سٹیلائٹ سسٹم کا چینی نظام بھی اپنے 35 سیارچوں کے ساتھ مکمل ہوجائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیدو تھری اپنی تکمیل سے پہلے ہی اس قابل ہوچکا ہے کہ عام شہریوں کو 5 میٹر ریزولیوشن کے زمینی نقشے فراہم کرسکے۔ (یعنی ایسے ڈیجیٹل نقشے جن میں چھوٹے سے چھوٹا ایک نقطہ 5 میٹر لمبی اور 5 میٹر چوڑی کسی چیز کو ظاہر کرتا ہو۔)

البتہ عسکری مقاصد کےلیے یہ ریزولیوشن 10 سینٹی میٹر یا اس سے بھی کم ہے۔ دیگر تفصیلات سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ فی الحال بیدو تھری کی عسکری خدمات پوری دنیا میں صرف دو ممالک کی افواج کو حاصل ہیں: عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی؛ اور مسلح افواجِ پاکستان۔ سی پیک اور ’ون بیلٹ ون روڈ‘ منصوبے کے انفرا اسٹرکچر کی خلائی نگرانی کا کام بھی اسی نظام سے لیا جائے گا۔

کراچی: پاکستان نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرلی ۔
 
حارث رؤف بگ بیش لیگ میں ملبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں جہاں آج انہوں نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
 
بگ بیش لیگ میں آج ایک ہی دن میں دو ہیٹ ٹرکس ہوئی ہیں۔ حارث رؤف سےقبل افغانستان کے راشد خان نے بھی ایڈیلیڈ میں ہیٹرک کی۔ حارث رؤف نے پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کیا اور ان کی پہچان مسلسل تیز رفتاری کے ساتھ بولنگ کرانا ہے۔
 
اس سے قبل وہ پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آسٹریلیا کا دورہ بھی کر چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا میں گریڈ کرکٹ کھیلنے کا بھی موقع ملا۔ اس سیزن میں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں بھی کامیاب ہو ئے۔
تہران: انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یوکرین کا بوئنگ 737 مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 170 مسافر ہلاک ہوگئے۔
 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریوکرین کا بوئنگ 737 مسافرطیارہ ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد گرگیا۔ طیارے میں سوارتمام 170 افراد ہلاک ہوگئے۔
 
بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔ حادثہ تکینکی خرابی کے باعث ہوا۔ طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پرگرکرتباہ ہوگیا۔
کراچی: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر لائرز ورلڈ کپ کا پلیٹ چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
 
پاکستان لائرزبی کرکٹ ٹیم نے ساتویں لائرز ورلڈ کپ کا پلیٹ چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فائنل میں بھارت کو24 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ میں سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا، میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 192 رنز اسکور کیے، عاطف بیگ نے49 گیندوں پر سب سے زیادہ 48 رنز بنائے جب کہ دیگر تمام بیٹسمینوں نے بھی دہرے ہندسوں میں رنز بناتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر کی۔
 
پاکستان ٹیم کے 192 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 169 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نجیب جمالی اور محمد علی لاکھانی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، حسن مرزا نے 2 اور کپتان سلیمان ہدیٰ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرکے حریف پر دباؤ بڑھایا، محمد نجیب جمالی کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔