اسلام آباد: سال 2020 کا پہلا سورج طلوع ہو گیا، کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں خوبصورت نظارہ دیکھا گیا، نئے سال میں ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں رنگا رنگ تقاریب کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا، کراچی سے خیبر تک منچلے سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ آتش بازی، موج مستی ہلہ گلہ کیا گیا۔ سی ویو میں شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، کراچی میں پورٹ گرینڈ پر میوزک کنسرٹ کیا گیا جس پر شہری جھوم اٹھے۔
پشاور کے نوجوانوں کی ڈرفٹنگ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے، سکھر میں سانپوں کا کرتب دکھایا گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو سٹار چورنگی پر منچلوں نے ہلڑ بازی کی جس پر پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھی چارج بھی کیا، ہوائی فائرنگ سے کئی افراد بھی زخمی ہوگئے۔
لاہور : محکمہ موسمیات اور ماہرین ارضیات نے نئے سال2020کے حوالے سے پیش گوئیاں کی ہیں ۔
پاکستان میڑیالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کےاعدادوشمارکے نئے سال میں2سورج اور4چاند گرہن ہوں گے ۔ 2020 میں 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب پہلا چاندگرہن ہوگا جسے پاکستان میں دیکھاجاسکے گا۔
اسی طرح 5 اور6 جون کی درمیانی شب ہونے والاچاندگرہن بھی پاکستان میں دیکھاجاسکے گا۔30 نومبرکو بھی چاندگرہن لگےگا لیکن یہ مناظرپاکستان میں نہیں دیکھے جاسکیں گے۔ پہلا سورج گرہن 21 جون اوردوسراسورج گرہن14دسمبرکوہوگا اوردونوں گرہن پاکستان میں بھی دیکھے جاسکیں گے۔
اسلام آباد: سال 2019 کا آخری سورج غروب ہوگیا اور نئے سال یعنی 2020 کا آغاز ہوچکا ہے ، نیا سال پاکستان کے لیے کیسا ہوگا؟ ستاروں شناس نے بتایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہر علم نجوم کنعان چوہدری نے ایک ٹی وی شو کے پروگرام میں سال 2020 کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان نے حلف لیا تھا تو میں نے پیش گوئی کی تھی کہ 2019کے دسمبر تک مہنگائی ہوگی اور اس کے بعد اسٹاک ایکسچینج مثبت سطح پر رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے فروری 2020 تک تھوڑا مشکل رہے گا اس کے بعد انشا اللہ ہماری معیشت بہتر ہوگی، ڈالر نیچے آئے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
ماہر علم نجوم کنعان چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے جو وعدے کیے تھے وہ 2020 کے جون میں وفا ہونے شروع ہوجائیں گے اور مہنگائی میں بھی کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے میں نے پیش گوئی کی تھی کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع مل جائے گی کیونکہ ان کا لکی ٹائم چل رہا ہے، میں اسی کو جاری رکھوں گا کہ ان کی مدت ملازت میں توسیع ہوجائے گی اس میں کوئی مشکل نظر نہیں آرہی ہے۔
کنعان چوہدری نے کہا کہ 2020 میں تحریک انصاف میں بھی احتساب کا عمل شروع ہوجائے گا، بڑے لیول پر بیوروکریٹس، مشیر، وزیر کی اکھاڑ پچھاڑ ہوگی جو پاکستان کے لیے بہتر ہوگی۔
ماہر علم نجوم نے کہا کہ 2020 کا عدد راہو کا عدد ہے یہ عدد پرانے قانون توڑتا ہے نئے قانون بناتا ہے، پاکستان میں بہت ساری تبدیلیاں آئیں گی، سیاست میں جوڑ توڑ ہوگا، پیپلزپارٹی اپنے کچھ بہتر ٹائم میں آگئی ہے لیکن بلاول بھٹو کا ٹائم پیریڈ ایوریج چل رہا ہے ، آصفہ بھٹو زرداری سیاست میں انٹری دے سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ٹائم مشکل چل رہا ہے، سندھ حکومت کو کہیں نہ کہیں پریشانی رہے گی جبکہ مریم نواز کو کیسز میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن وہ بیرون ملک چلی جائیں گی، مریم نواز حکومت کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دے پائیں گی۔
ماہر علم نجوم نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے وہ 2020 میں پاکستان آتے نظر نہیں آرہے ہیں، نواز شریف سیاست میں ایکٹو نہیں ہو ں گے، شہباز شریف پارٹی کو سنبھال لیں گے۔
کنعان چوہدری نے کہا کہ بھارت اور مودی کا مشکل ٹائم چل رہا ہے، مودی کو اپوزیشن کا تگڑا ردعمل ملے گا، خالصتان کی تحریک بھی زور پکڑ سکتی ہے، متنازع قانون میں سکھ اور دیگر تنظیمیں بھی شامل ہوجائیں گی، مودی کا مشکل وقت ستمبر 2020 تک چلے گا، ان کی معیشت ڈوبے گی اور پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی۔
کیلیفورنیا : جسم کے مختلف مقامات پر مسّوں (وارٹس) کے خاتمے کے لیے طرح طرح کے نسخے استعمال کیے جاتے ہیں۔ کبھی انہیں بجلی سے جلایا جاتا ہے تو کبھی دیسی طور پر گھوڑے کے بال باندھےجاتے ہیں لیکن اب خیال ہے کہ خاص برقی جھماکوں سے ان ڈھیٹ مسّوں کو باآسانی ختم کیاجاسکتا ہے۔
امریکا اور مغرب میں جسم کے مسّوں کو ختم کرنے کا ایک اور طریقہ استعمال ہوتاہے جس میں مائع نائٹروجن سے اسے منجمد کرکے نکال لیاجاتا ہے لیکن اس علاج سے بھی وہ دوبارہ ابھر آتے ہیں لیکن اب کیلی فورنیا کی ایک کمپنی ’پلس بایو سائنسِس‘ نے نینو پلس اسٹیمیولیشن (این پی ایس) کے ذریعے جسمانی مسّے منٹوں میں ختم کرنے کا تجربہ کیا ہے۔
اس ٹیکنالوجی میں نینو سیکنڈ ( ایک سیکنڈ کے بھی ایک اربویں حصے کے برابر) بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ اس سے مسّے میں باریسک مسام کھل جاتے ہیں اور اس میں پوٹاشیئم، کیلشیئم اور سوڈیم کے آئن اندر داخل ہوتے ہیں۔ اس طرح مسّے کے خلیات مرنے لگتے ہیں اور وہ خشک ہوکر ختم ہوجاتا ہے۔
ا یک ٹیسٹ میں 170 کے قریب خاص قسم کے مسّوں پر جب یہ طریقہ آزمایا گیا اور ایک منٹ سے بھی کم وقفے کے لیے بجلی دی گئی۔ چند ہفتوں میں 82 فیصد مسّے جڑ سے ختم ہوگئے۔ اس عمل میں بقیہ جلد اور صحت مند کولاجن کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچا۔
ایک اور تجربے میں چہرے پر بننے والے 99 فیصد غدود صرف ایک مرتبہ کے علاج پر ختم ہوگئے۔ چہرے کے یہ ابھار ہاہپر پلیشیا لیزنس کہلاتے ہیں اور 60 دن میں قریباً سارے ہی صاف ہوگئے۔ صرف 18 مسّوں کا دوبارہ علاج کیا گیا۔
یہ تجربات ڈاکٹر رچرڈ اور ان کی ٹیم نے کیے جو کمپنی کے مرکزی سائنس داں ہیں۔ ان کے مطابق این پی ایس ٹیکنالوجی کئی طرح کے مسّوں کا نہایت مؤثر انداز میں خاتمہ کرسکتی ہے۔ اس سے کم وقت میں بہت آسانی کے ساتھ جسمانی غدود سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں آج نئے سال کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیاجب 246 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ میں آج کاروبار شروع ہوا تو 246 پوائنٹس کا اضافہ سرمایہ کاروں کیلئے اطمینان کا سبب بنا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 981 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے گز شتہ برس سرمایہ کاروں کو اسٹاک ایکس چینج نے اوسط 10 فیصد منافع دکھایا۔ پورے سال کے دوران انڈیکس میں 3 ہزار 669 پوائنٹس اضافہ ہوااوریہ 2019ء کے اختتام پر 40 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ بروکرز کا کہنا تھا کہ 4 سال بعد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا رحجان شیئرز بیچنے سے زیادہ شیئرز کی خریداری پر رہا۔ سال 2019ء میں عالمی سرمایہ کاروں نے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خرید ڈالے۔
کراچی : ملک بھر میں شدیدسردی کے باعث ٹھنڈ کے ریکارڈ پرریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں تاہم سبی اورگردونواح میں سردی کا100سالہ جبکہ لاہورمیں 2019کا دسمبر17برس کاسرد ترین مہینہ ریکارڈ کیاگیا۔
ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے تاہم شدیدسردی کے باعث ٹھند کے ریکارڈ پرریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، سبی اورگردونواح میں سردی کا100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ لاہورمیں 2019کا دسمبر17برس کاسرد ترین مہینہ ریکارڈ کیاگیا۔
کراچی سے خیبر اور گوادر سے گلگت تک ملک کو سردی نے جھکڑ لیا ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت کم ہو کر دو ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا ہے۔خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ چند روز تک سردی کی شدت جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔بالائی علاقوں میں برف اور میدانی علاقوں میں سرد ہواؤں اوردھندکا راج رہا۔
خیبر پختونخوا ہ میں سب سے زیادہ سردی بنوں میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چار ریکارڈ کیا گیا۔زیارت کا درجہ حرارت منفی چھ، قلات منفی دو اور کوئٹہ کا درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسکردو منفی22ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا۔گلگت سے دیگر اضلاع کا رابطہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ختم ہوگیا۔
لاہور: پنجاب کے شہرلاہورمیں 2 انجینئرز نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے نابینا افراد کے لیے ڈیجیٹل چھڑی تیار کرلی
تفصیلات کے مطابق لاہور میں 2 انجینئرز نے نابینا افراد کی بڑی مشکل آسان بناتے ہوئے ڈیجیٹل چھڑی تیار کرلی ہے اور اس چھڑی کو گوکین کا نام دیا گیا ہے۔
ڈیجیٹل چھڑی گوکین نابینا افراد کی سفید چھڑی کا بہتر متبادل ثابت ہوگی، گوکین ری چارج ایبل چھڑی ہے، گوکین بیرون ملک فروخت ہونے والی مختلف ڈیجیٹل ڈیوائسز کے مقابلے میں بہت ہی سستی قیمت پر دستیاب ہوگی۔
گوکین چھڑی کی قیمت 50 ڈالر (ساڑھے سات ہزار) پاکستانی روپے میں دستیاب ہوگی۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس کے طالب علم فیض کا کہنا ہے کہ چھڑی کو ہم نے ڈیولپمنٹ کے درمیان بہت مشکلات آئیں اس کا آغاز ستمبر 2018 میں ہوا تھا اس اسٹک سائز پہلے تین فٹ تھا اور اب اس کا سائز 11 انچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھری کے لیے پروفیسر لمز یونیورسٹی کی خدمات سے مدد حاصل کی، 23 الٹریشن کے بعد یہ ڈیزائن سامنے آیا ہے اور اس کو تجربے کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فیض نے کہا اس کے اندر استعمال ہونے والے زیادہ تر پارٹس باآسانی دستیاب ہوں گے، ایک یا دو پارٹس وہ بیرون ملک سے منگوائے گئے ہیں۔
فیض نے کہا کہ یہ برطانیہ کی پروڈکٹ سے بہتر ہے، اس کی مارکیٹ قیمت 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ برطانیہ میں اس طرح کی قیمت ایک لاکھ روپے ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوکین چھڑی کو پانچ گھنٹے چارج کرنے کے بعد پانچ دن تک یہ بیک وقت دیتی ہے، اس چھڑی میں دو موڈ ہیں ایک انڈور اور دوسرا آؤٹ ڈور موڈ ہے، انڈور موڈ میں سینسی ٹیوٹی بڑھا دی جاتی ہے جبکہ آؤٹ ڈور موڈ میں سینسی ٹیٹوٹی کم کردی جاتی ہے، چھڑی استعمال کرنے والے افراد اسے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں