کراچی / کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے سندھ اوربلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد ٹھنڈ میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوری میں مزید سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ 4 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان اورسندھ میں بارشیں ہوں گی جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
کراچی: سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ ۔
سیکیٹری تعلیم احسن منگی کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق 31 دسمبر تک تعطیلات رہینگی اور یکم جنوری سے تمام اسکول معمولات کے مطابق کھل جائیں گے ، تعطیلات سے متعلق افوائیں بے بنیاد ہیں
کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہری نے پیر کو کہا ہے کہ 70،000 سے زائد امیدواروں نے غیر اساتذہ کے لئے 36000 خالی آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آرڈیننس ایکٹ کو کابینہ نے صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لئے منظور کیا تھا ، اس کے باوجود محکمہ تعلیم میں بلوچستان ایسینشل سروسز ایکٹ (بی ای ایس اے) متعارف کرایا گیا تھا۔
مشیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم بلوچستان میں 33 سال کے بعد خدمت کا باقاعدہ نافذ کیا گیا ، جس کا مقصد صوبے کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کے سابقہ دور حکومت میں توجہ نہیں دی جارہی ہے۔