مانیٹرنگ ڈیسک : حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی ایک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا نے نیواڈا میں اپنی ’ٹونوپاہ ٹیسٹ رینج‘ کی فوجی تنصیبات میں ممکنہ طور پر کئی جدید ترین اور خفیہ لڑاکا طیارے چھپائے ہوئے ہیں۔
یہ رپورٹ ’’دی ڈرائیو‘‘ کی ذیلی ویب سائٹ ’’وار زون‘‘ پر گزشتہ ماہ شائع کی گئی ہےجو بطورِ خاص جنگوں، فوجیوں، جنگی ہتھیاروں اور عسکری تحقیق کے بارے میں تازہ ترین خبریں اور تجزیئے شائع کرتی ہے۔
ٹائلر روگوے نے اپنے دعوے کے ثبوت میں ایک پرائیویٹ سٹیلائٹ کمپنی ’’پلینٹ لیب‘‘ کے مصنوعی سیارچے ’’پلینٹ اسکوپ‘‘ سے کھینچی گئی ایک بڑی تصویر پیش کی ہے جس میں ٹونوپاہ ٹیسٹ رینج کی عمارتیں دکھائی دے رہی ہیں، جن میں وہاں بڑے لڑاکا طیاروں کےلیے بنائے گئے درجنوں ہینگرز بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
تصویر میں یوں تو چار سے پانچ ہینگرز ایسے ہیں جن میں سے لڑاکا طیاروں کے اگلے یا پچھلے حصے باہر کو نکلے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں لیکن کم سے کم ایک چیز ایسی ہے جسے کھلی جگہ پر کھڑا ہوا لڑاکا طیارہ ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک : انٹرنیٹ سے منسلک گھروں اور اسمارٹ گھرانوں کے لیے ایپل، ایمیزون اور گوگل نے مشترکہ طور پر کام کرنے کے ایک منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
تینوں کمپنیاں انٹرنیٹ سے جڑے گھر کے لیے اوپن سورس معیار پر کام کریں گے اور اسمارٹ اسپیکر سمیت کئی اہم ہارڈویئر پر تحقیق کریں گی۔
اگرچہ اس ضمن میں اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا لیکن ابتدائی طور پر تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ تینوں کمپنیاں مل کر ’زگ بی الائنس‘ کے ساتھ کام کریں گی۔ اس کے علاوہ سام سنگ، آکیا اور دیگر کمپنیاں بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس پروجیکٹ پر ادارے مل کر کام کریں گے اور مباحثے کے بعد شاید کسی معیار یا معاہدے پر اتفاق ہوسکے گا۔
پہلے روز دو پرچے ہونگے ۔ صبح میں انگریزی مضمون نویسی جبکہ دوپہر میں انگریزی زبان کا امتحان ہوگا ۔ امتحانات 18 فروری تک جاری رہینگے ۔ آخری روز 5مضامین کے امتحانات ہونگے۔
کراچی: اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی “دُرج” کے بعد نئی فلم “دہلی گیٹ ” سے ایک بار پھر سلوراسکرین پر جگمگانے کیلئے تیار ہیں ۔نئے سال کے آغاز کے موقع پر شمعون نے انسٹا گرام پر فلم کی پہلی جھلک شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ دہلی گیٹ سال 2020 میں ریلیزکی جائے گی
یہ فلم رومانٹک تھرلر ہے جس میں شمعون عباسی “ملک گولڈ ” نامی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم اندرون لاہور کے 13 دروازوں میں سے ایک کے نام پر بنائی گئی ہےفلم کے ڈائریکٹر ندیم چیمہ ہیں جبکہ شمعون عباسی کے علاوہ نمایاں کرداروں میں جاوید شیخ، روما مائیکل، یاسرخان، راشد محمود، خالد بٹ ، سعود اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔فی الحال فلم کی شوٹنگ جاری ہے اورامکان ہے کہ اسے رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔
کراچی : ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لاری اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے جرمانوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کردی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے جرمانوں میں اضافے کیخلاف بس اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے ہڑتال کردی، جس کے باعث مسافرسخت مشکلات سے دوچار ہیں۔
ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بے جا جرمانوں سے ہمارا نقصان ہورہا ہے، جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ موخرکرنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ٹرانسپورٹرز نے موٹروے، ہائی وے، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ جرمانوں سمیت دیگر اضافی ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے خلاف ہرطرف احتجاج اورہڑتالیں ہورہی ہیں، حکومت جلد ازجلد ٹرانسپورٹرز کے ساتھ معاملات حل کرے تاکہ مسافروں کی پریشانی ختم ہو۔