کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرلگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرشارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔ فائربریگیڈ کی دوگاڑیوں نے آگ بجھائی۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم عمارت میں پھیلنے والے دھویں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک : چار سالوں کی تحقیقات کے بعد فرانس نے گوگل کو 150 ملین یورو یا 167 ملین ڈالر جرمانہ کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ گوگل کو ناقابل پیش گوئی اشتہاری اصول اپنانے پر کیا گیا ۔
فرانسیسی کمپنی گب میڈیا نے گوگل کے خلاف اپنی مارکیٹ میں مستحکم پوزیشن کا فائدہ اٹھانے کی درخواست دی۔گوگل نے گب میڈیا کا گوگل ایڈ اکاونٹ بغیر کسی نوٹس کے ختم کر دیا تھا۔
جس کے بعد اس کمپنی کو گوگل کے خلاف شکایت کرنا پڑی۔گوگل اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔
گب میڈیا ہر طرح کی ویب سائٹس کا انتظام دیکھتا ہے جبکہ گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی اس طرح الگ الگ اشتہار دے کر دھوکہ دہی کی مرتکب ہو رہی ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک : امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور کے ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر برائن برینڈل نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور سے کلچرل افیئرزسپیشلسٹ تنویر حسین، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹرثوبیہ خرم اورڈائریکٹر کنفیوشس انسٹیٹیوٹ پروفیسرلیو نے شرکت کی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرنیاز احمد نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ اور طلبہ کے وفود کا تبادلہ اور تحقیق کے میدان میں مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرنا چاہئے۔بعد ازاں وائس چانسلر نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
شنگھائی : چائنا سینٹرل ایشیاء اکاؤنٹنگ ایلیٹس ایکسچینج پروگرامEP CCAAE کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ پرگرام کا افتتاج شانگھائی نیشنل اکاؤنٹنگ انسٹی ٹیوٹ (SNAI)میں منعقد ہونے والے پہلے تربیتی ورکشاپ سے کیا گیا۔
اس پروگرام کی تجویز ، (SNAI) ، سینٹرل ایشیاء ریجنل ایکنامک کوآپریشن انسٹی ٹیوٹ (CI) اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(ACCA) کے مشترکہ اعلامیہ میں دی گئی ، جو اپریل 2019 میں منعقد ہونے والے ؛ بیلٹ اینڈ روڈاجلاس برائے بین الاقوامی تعاون کے دوسرے مرحلہ میں جاری کیا گیا تھا۔
یہ پروگرام ،چار مختلف تربیتی ورکشاپوں پر مبنی ہے،جو اگلے دو برسوں کے دوران منعقد کئے جائیں گے، اور ان میں چین اور وسطی ایشیاء خطے سے اکاؤنٹنگ کے شعبہ کے عہدیداران شرکت کریں گے۔
ان کے علاوہ ، مختلف کمپنیوں، صنعتی تنظیموں اور اکاؤنٹینسی کے اداروں سمیت نظریاتی اور عملی اکاؤنٹنگ سے وابستہ حلقوں سے دیگر پیشہ ور افرادبھی ان سرگرمیوں میں شامل ہو گے۔
اس اجلاس کے تحت ،متعدد سمپوزیم ، تربیتی نشستیں اور مطالعاتی دورے اور معلوماتی مباحثے منعقد کئے جائیں گے، جن میں ؛ اکاؤنٹنگ کے قواعد و معیار کی تشکیل، صلاحیتوں میں اضافہ، قوانین، اور اکاؤنٹنگ کی خدمات کی صنعت کے ترقیاتی اقدامات، نئی ٹیکنالوجی اور اس شعبے کی ترقی جیسے اہم موضوعات پر ماہرانہ خطابات بھی پیش کئے جائیں گے۔
کراچی : پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے ( دو سیٹوں ) والے JF-17 تھنڈرطیارے تیار کرنے کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
ائیر کرافٹ مینوفیکچرنگ فیکٹری کامرہ میں 8 (dual seat) والے JF-17 تھنڈر طیاروں کی پروقار تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا جس کے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے۔
عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جناب یاؤژنگ اور ایوی ایشن انڈسٹریز آف چائنہ (AVIC) کے نائب صدر مسٹر یاؤ زاؤپنگ نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
چیئرمین پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے ائیر مارشل احمر شہزاد نے اپنے خطاب میں اس پراجیکٹ کی چیدہ چیدہ خصوصیات پرروشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور چائنہ نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (CATIC) نے چائینیز کمرشل طیاروں کے لئے پرزہ جات کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کئے۔ پاک چین برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ JF-17 تھنڈر پاک چین دوستی اور باہمی تعاون کی ایک لا زوال مثال ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک : جاپان کی خلائی ایجنسی جاکسا نے ایک دلچسپ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جس کے تحت انہوں نے ایک تجرباتی سیٹلائٹ کو نچلے ترین زمینی مدار میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
جاپان ایئرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی ( جے اے ایکس اے) باضابطہ طورپر اپنے خاص تجرباتی مرحلے میں ’سپرلوآلٹی ٹیوڈٹیسٹ سیٹلائٹ‘ (ایس ایل اے ٹی ایس) کے تحت ’سومابے‘سیٹلائٹ کو یکم اکتوبر سے 23 دسمبرتک انتہائی نچلے زمینی مدار میں کامیابی سے رکھا ۔
ایجنسی نے 167 کلومیٹر یا 104 میل اونچائی تک ہی سیٹلائٹ کو محدود رکھا۔ اس لحاظ سے یہ انتہائی نچلے مدار میں زیرِ گردش پہلا سیٹلائٹ بھی ہے اور اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کردی ہے۔