ماسکو: روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا جب کہ تجربے کے نتائج کو صدر پیوٹن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے، روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عالمی انٹرنیٹ کے متبادل انٹرنیٹ کا پورے ملک میں کامیاب تجربہ کیا ہے تاہم اس تجربے کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
مانیٹرنگ ڈیسک : سام سنگ اور ہواوے کے درمیان گرافین بیٹریوں کی دوڑ جاری ہے جس کی جھلک اگلے سال نمایاں ہوگی۔
اس وقت جدید ترین اسمارٹ فون میں بھی لیتھیئم آئن اورلیتھیئم پالمیربیٹریاں استعمال ہورہی ہیں لیکن اب سال 2020ء میں ماہرین اسمارٹ فون کی سب سے بڑی جدت یا تبدیلی کسی اسکرین، کیمرے یا فیچر کو قرار نہیں دے رہے بلکہ ایک نئی قسم کی گرافین بیٹریاں اگلے سال منظرِ عام پر آئیں گی۔
اس ضمن میں سب سے پہلی خبر سام سنگ کی سُن گن کے بعد سامنے آئی تھی جس میں کمپنی نے گرافین بیٹریوں کا عندیہ دیا تھا لیکن کئی برس کی افواہ کے بعد اب بھی سام سنگ کی تیار کردہ گرافین بیٹریاں سامنے نہیں آسکیں۔ اب بعض ماہرین کا خیال ہے کہ سام سنگ اگلے سال کے وسط تک گرافین بیٹری سے چلنے والے اولین فون پیش کرسکتا ہے۔
اس دوڑ میں سام سنگ کی حریف کمپنی ہواوے کسی سے پیچھے نہیں اور خیال ہے کہ وہ اپنے گرافین بیٹری کے حامل پی فورٹی پرو فون کو اگلے سال پیرس میں مارچ تک پیش کردے گی اور شاید سام سنگ سے پہلے یہ فون سامنے آجائے گا۔ ہواوے نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس فون کے ڈیزائن میں ایسی تبدیلیاں پیش کررہا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئیں۔
کراچی: سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے از خود فلنگ اسٹیشن کھول دیے۔
تفصیلات کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن،ایس ایس جی سی کے درمیان اسٹیشن کھولنےکاتنازع شدت اختیار کرگیا، ایس ایس جی کی نےگیس پریشر میں کمی کو جواز بناتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا دورانیہ ایک روز مزید بڑھا دیا تھا۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی مکمل فراہمی کے پیش نظر سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر بدھ کی رات 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ بعد ازاں اس بندش کو مزید بڑھا دیا گیا تھا۔ جسے سی این جی ایسوسی ایشن نے مسترد کر کے اسٹیشن ازخود کھول دیے۔
ترجمان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق ایس ایس جی سی نےآج اسٹیشن کھولنےکی ہدایت کی تھی، اسٹیشنز بند کرنے کے فیصلے سے بروقت آگاہ نہیں کیا گیا، اسٹیشن بند کرنے کے لیے ایس ایس جی سی نے 8بجکر20منٹ پرای امیل کی مگر اُس وقت تک اسٹیشنوں کے باہر سیکڑوں گاڑیاں لگ چکی تھیں۔
سی این جی ایسو سی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کوسی این جی دیےبغیراسٹیشن بندکرنا ممکن نہیں ہے۔
سی این جی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی قلت کا سامنا ہے، شہر کی سڑکیں سرشام ہی خالی ہوگئیں جبکہ شاہراؤں پر اکا دکا عوامی ٹرانسپورٹ نظر آئی جن کی چھتوں پر بھی مسافر سوار تھے۔