جامعہ کراچی: جامعہ کراچی کے تحت ہونے والے بی کام ریگولرکے امتحانات14 دسمبر سے شروع ہوں گے
بی کام ریگولر کے امتحانات میںتقریباً30 ہزار طلباءوطالبات شرکت کریں گے
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولرسال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات 2019 ءبروزہفتہ14 دسمبر2019 ءسے شروع ہورہے ہیںجو 06 جنوری 2020 ءتک جاری رہیں گے۔ طلبا ءکے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں26 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں20 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امسال بی کام ریگولر کے امتحانات میںتقریباً30 ہزار طلباءوطالبات شرکت کریں گے۔تمام امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے منعقد ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 بجے سے امتحانات شروع ہوں گے ۔
مانیٹرنگ ڈیسک: مشہور سرچ انجن گوگل کے فوائد سے کون واقف نہیں، دنیا بھر کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اگر کسی شخص کے پاس انٹرنیٹ موجود ہے تو وہاں گوگل سرچ انجن پر جا کر معلومات حاصل کر سکتا ہے، اب گوگل مزید ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے جسے ’’ٹریک پیکیج‘‘ کہا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی کمپنی گوگل نے صارفین کو جدید تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ گوگل جلد ’ٹریک پیکج‘ کی خصوصیت کو سرچ انجن میں شامل کرنے والا ہے۔
یہ ایک ایسا فیچر ہوگا جس میں آن لائن خریداری کی بیشمار کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کمپنیوں کو شامل کرنے کا مقصد ہو گا کہ صارف آن لائن پیکیج کی جانچ پڑتال اب گوگل سرچ انجن کے ذریعے ہی حاصل کر لیں گے اور صارف گوگل کے ذریعے ہی اپنے پیکیج کو ٹریک کر سکیں گے۔
اس فیچر کو گوگل سرچ کے ساتھ ضم کیا جائے گا،جس کا مطلب ہے کہ اب سرچ بار کے نیچے ایک آپشن ہوگا جو ’پیکیج ٹریکنگ‘ کی مخصوص تفصیلات تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
5 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 45 فیصد کمی ہوگئی
تفصیلات کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران 55 ہزار 407 گاڑیاں فروخت ہوئیں، گزشتہ مالی کے پہلے 5 ماہ میں ایک لاکھ 997 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔ 1300 سی سی کی گاڑیوں کی فروخت میں 64 فیصد کمی دیکھی گئی۔
5 ماہ میں 1300سی سی کی 16ہزار 551 گاڑیاں فروخت ہوئیں، ہزار سی سی کی گاڑیوں کی فروخت میں 59فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
انہی 5ماہ میں ہزار سی سی کی 9 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں، ہزار سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہزار سی سی سے چھوٹی 21 ہزار 580 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ نومبر 2019 میں 9 ہزار 840 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس ریگولرگروپس اورخصوصی امیدواروں کےسالانہ امتحانات برائے 2019 کےنتائج کااعلان کردیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےچیئرمین انعام احمد کےمطابق آرٹس ریگولرگروپ کےامتحانات میں 15762 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کرکے 14963 امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے ۔
خصوصی امیدواروں کےامتحانات میں 96 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جن میں 80 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ان امتحانات میں کامیابی کاتناسب 91۔87فیصد رہا۔ نتائج انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk پربھی دیکھےجاسکتے ہیں
اسلام آباد : لاہور میں دل کے اسپتال پر حملے کے بعد وکلاء نے عدالتوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی کی دھمکی بھی دیدی۔
جنرل سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور واقعے میں زخمی ہونے والے وکلاء کو بھی ٹی وی پر دکھایا جائے، ورنہ عدالتوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دیں گے۔عمیر بلوچ نے کہا کہ میڈیا صرف ڈاکٹرز دکھاتا ہے تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے، وکلاء پرُ امن احتجاج کرنے پی آئی سی گئے تھے، ڈاکٹروں کے حملے کی وجہ سے مشتعل ہوئے۔
جنرل سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ہمیں احتجاج نہ کرنے کا کہا، ہم نے جواب دیا کہ جب آپ احتجاج کرتے تھے تو ہم آپ کے پیچھے چلتے تھے، آج ہم احتجاج کرتے ہیں تو کیا ٹھیک نہیں ہے؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز وکلاء کی جانب سے لاہور میں دل کے اسپتال (پی آئی سی) پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک خاتون سمیت 3 مریض انتقال کر گئے تھے۔
پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پولیس نے 39 وکلاء کو گرفتار بھی کیا تھا جس کے خلاف آج پنجاب بھر میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کراچی: رکنِ سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے پرائیویٹ اسکولز کا فیسوں کے حوالے سےحکومتی اقدامات کو نظر انداز کرنے پر اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔
جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر کچھ ہی دن عملدرآمد ہوا اُس کے بعد سب نے اپنی من مانی شروع کردی ہےاور ایک بار پھر بیکن ہاؤس اور دیگر پرائیویٹ اسکولز ڈبل ٹرپل فیسیں وصول کر رہے ہیں۔
اُ نھوں نے کہا کہ جب بچوں نے آگے پڑھا ہی نہیں تو ایڈوانس فیس کیوں دیں۔ پرائیویٹ اسکولز اس طرح من مانی کریں گے تو سفید پوش خاندانوں کا کیا ہوگا۔
اُنھوں نے کہا کہ اس پرائیویٹ اسکول میں منصور صدیقی بیس سال سے بیٹھے ہیں اُنھیں کوئی بلانے والا نہیں۔ اُنھوں نے وزیرِ تعلیم سے گزارش کی کہ اس معاملے پر اسکولز انتظامیہ اور ڈائریکٹر اسکولز کو طلب کر کے باز پُرس کی جائے تاکہ والدین کو اس اضافی بوجھ سے نجات دلائی جاسکے۔