Monday, 18 November 2024

اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے لاہور کیمپس میں واقع ’ اںٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر برائے بائیو میڈیکل مٹیریلز‘ کے زیرِ اہتمام، ساتویں بین الاقوامی برائے بایومیڈیکل مٹیریلز کا افتتاح پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نے کیا ۔ اس کانفرنس میں دو سو سے زائد ملکی اور غیرملکی ماہرین و مندوب نے شرکت کی۔

اس سال سمپوزیم کا مرکزی موضوع (تھیم) ’سائنس و ٹٰیکنالوجی میں ایجادات اور علمی معیشت‘ کو فروغ دینے پر ہے۔

کانفرنس میں برطانیہ، جرمنی، امریکہ، ترکی، نیوزی لینڈ اور ایران سمیت کئی ممالک سے ماہرین نے شرکت کی۔ ان میں برطانیہ کی معروف پروفیسر شیلہ میکلین بھی نمایاں ہیں۔ وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خطاب میں کامسیٹس یونیورسٹٰی اسلام آباد کے اعلیٰ علمی اور تحقیقی معیار کو سراہا۔

انہوں نے سینٹر برائے بایومٹریلز کی پیش رفت کو ملک میں صحت کے شعبے میں اہم سنگِ میل قرار دیا۔

افتتاحی تقریب سے مرکز کے بانی ڈاکٹر احتشام الرحمان ، کیمپس کے ڈائریکٹر قیصرعباس، برطانیہ کی پروفیسر شیلہ میکلین، اور کامسیٹس کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر نے بھی خطاب کیا۔
سینٹر کے ناظم ڈاکٹر عاقف انور نے سمپوزیم اور سینٹر کےبارے میں تفیصلات فراہم کرتے ہوئے تمام مندوبین کو خوش آمدید کہا۔

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد آج سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کر دے گی ۔ صدر آصف علی زرداری ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرائیں گے ۔
 
وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے آصف علی زرداری کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر
سماعت کی.جس پر آصف علی زرداری کو آج رہا کردیا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی تھی
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز کےذریعےچن چن کر لوگوں کو نامزد کیاہے۔
 
انہوں مزید نے کہا کہ وکلااورڈاکٹرزسلجھےہوئےلوگ ہوتے ہیں، پولیس کی طرف سےمزاحمت ہوتی توصورتحال بگڑسکتی تھی،سینئر وکلا سے گزارش کروں گا کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں۔
 
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے ، ، بہت بڑاظلم ہوا ،سیون اےٹی اے کی ایف آئی آر بھی کاٹی ہے، ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز کےذریعےچن چن کر لوگوں کو نامزد کیاہے۔
 
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ، مجھے معلوم تھا کہ وہاں جانا جان کیلئے بھی خطرہ تھا، وہاں پہنچ کر پولیس سے شیلنگ،لاٹھی چارج بند کرایا اور20منٹ میں صورتحال کو کنٹرول کیا ۔
لاہور: وکلاء کی توڑ پھوڑ کے بعد آج لاہور میں پی آئی سی کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ نہ ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مایوسی کا سامنا ہے۔ بالخصوص دور دراز سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین زیادہ متاثر ہیں۔
 
مریضوں کا کہنا ہے کہ دل کے اسپتال میں علاج معالجہ کےلئے کئی ماہ پہلے ڈاکٹرز سے وقت لینا پڑتا ہے۔وکلاء کی توڑ پھوڑ کی وجہ سے اسپتال کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ طبی عملہ نے ٹوٹنے والی چیزوں اور شیشوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے اور وارڈز کی صفائی جاری ہے تاہم توڑ پھوڑ والی جگہوں کو جائے وقوعہ قرار دے کر بند کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی: شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کے ساتھ راولپنڈی اسٹیڈیم کے دروازے کھل گئے
 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے فری انٹری کے ساتھ راولپنڈی اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے لیے پہلے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 50 روپے مقرر کی تھی۔
 
لیکن دوسرے روز پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلہ بالکل فری کر دیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ کا رخ کرے گی۔
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
 
شہر قائد میں لانڈھی، کورنگی، شارع فیصل، ٹیپو سلطان، گلشن اقبال اور ناظم آباد میں رات گئے سے ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہےہلکی بارش کا سلسلہ کل شام شروع ہوا تھا جو آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔
 
کے الیکٹرک نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹوٹے تاروں،بجلی کےکھمبوں اور پی ايم ٹيزسے دوررہيں۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کے الیکٹرک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیرقانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگزنہ کریں
برطانیہ : برطانیہ میں 650 نشستوں پرعام انتخابات ہورہے ہیں جس کے ليے پولنگ صبح 7 سے رات 10بجے تک جاری رہے گی۔
 
جنرل الیکشن میں 2 بڑی سياسی جماعتوں کنزرويٹو پارٹی اورليبرپارٹی کے درميان سخت مقابلہ متوقع ہے جس کیلئے 4 کروڑ 60 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
 
ووٹوں کی گنتی اورنتائج کا اعلان آج کرديا جائے گا، جيت کے ليے کسی بھی سياسي جماعت کو 326 نشستوں پرکاميابی حاصل کرنا ہو گی ۔

  اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

تعطیلات 23 سے 31 دسمبر تک ہوں گی جب کہ چھٹیوں کے بعد اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم جنوری کو بحال ہوں گی۔

مانیٹرینگ ڈیسک : آگمینٹڈ ریئلٹی والے موبائل فون اور عینکوں کے متعلق تو آپ نےسنا ہوگا۔ جب آپ کوئی منظر دیکھتے ہیں تو اس کی اضافی معلومات اسی کے ساتھ منظر میں شامل ہوجاتی ہے۔
 
اب بوش کمپنی نے ایک ہلکا پھلکا اور جدید چشمہ بنایا ہے جس کے شفاف عدسوں کو معلومات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔اگرچہ بہت سی کمپنیوں نے ایسے چشمے بنائے ہیں لیکن وہ بھاری بھرکم تھے تاہم بوش اسمارٹ عینک میں نصب سرکٹ بہت ہلکا پھلکا ہے اور اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔بوش نے اسے لائٹ ڈرائیو کا نام دیا ہے جس کا فریم بھی فیشن کے عین مطابق ہے۔ اس میں نصب پروجیکشن سسٹم دونوں عدسوں پر ٹیکسٹ اور تصاویرظاہر کرتا ہے جسے صرف آپ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
 
فرض کیجئے کہ آپ ایفل ٹاور کے پاس کھڑے ہیں تو یہ اس کی تفصیلات یا حقائق عدسے پر دکھانا شروع کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے فون کے پیغامات بھی لائٹ ڈرائیو پر پڑھ سکتے ہیں جو شفاف شیشوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی  انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس و ریگولر اور خصوصی امیدواروں کےسالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کاا علان  12 دسمبر سہہ پہر3:00 بجے کرےگا

نتائج اعلان کے فوری بعد بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ  www.biek.edu.pk پر اپلوڈ کردیا جائے گا  اس کے علاوہ طلبا اپنے نتائج آفیشل اینڈرائڈ ایپ BIEK کےذریعے معلوم کرسکتے ہیں اس