لاڑکانہ: لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ اپنی جان کی بازی ہار گیا
تفصیلات کے مطابق ۶ سالہ حسنین این آئی سی ایچ اسپتالکراچی میں زیر علاج تھا کتے کے کاٹے سے بچہ شدید زخمی ہوگیا تھااسپتال کی انتظامیہ کے مطابق حسنین کاانفیکشن بڑھ گیاتھاجس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا - حسنین کی متعدد سرجریز بھی کی گئی تھیں مگر وہ صحتیاب نہ ہو سکا
، ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کا کہنا ہے حسنین کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے-وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ کے 6 سال کے حسنین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہم نے ہر طرح سے کوشش کی کہ بچے کی جان بچائی جائے ، اللہ پاک والدین کو صبرعطا فرمائے۔
کتوں کے کاٹے سے ہلاک ہونے والی یہ کوئی پہلی خبر نہیں اندرون سندھ اور شہر قائد میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا مسلسل بڑھنا ایک تشویشناک امر ہے-حکام بالا کو شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمےداری کے لئے کوئی فوری ایکشن لینا پڑے گا ورنہ یہ واقعات بڑھتے جائیں گے
مانیٹرنگ ڈیسک : فیس بک کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر تاریخ کے سب سے بڑے 5 ارب ڈالر جرمانہ کی منظوری دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریگولیٹرز نے فیس بک پر بھاری جرمانہ کی منظوری صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر ہونے والی تحقیقات پر تصفیہ کے لیے دی ہے۔ امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اس تصفیہ کی منظوری تین دو کے تناسب سے دی ہے۔
فیڈرل ٹریڈ کمیشن مارچ 2018 سے سیاسی کنسلٹنسی فرم کیمبرج اینالیٹکا کی جانب سے آٹھ کروڑ ستر لاکھ فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے غیرقانونی استعمال پر تحقیقات کر رہا تھا۔
جرمانے کے بارے میں ابھی امریکا کے محکمہ انصاف سے آخری تصدیق ہونا باقی ہے جبکہ فیس بک اور امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ابھی تک اس حوالے سے رپورٹس کی تصدیق نہیں کی۔ فیس بک انتظامیہ اس سال کے آغاز میں کہہ چکی تھی کہ اسے اتنے بھاری جرمانے کی امید ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: واٹس ایپ نےبھی دہشت گردی، آفات اور حادثات کی صورت میں رپورٹ کرنے کے لیے کرائسس رسپانس نامی فیچر معتارف کروادیا۔
کیلیفورنیامیں فیس بک انتظامیہ نے دہشت گردی، آفات اور حادثات کی صورت میں رپورٹ کرنے کے لیے کرائسس رسپانس نامی فیچر پیش کیا تھا جس میں 80 ممالک کے لوگوں نے 300 بحران اور حادثات میں اپنی خیریت، معلومات اور دوسروں کی امداد کا تبادلہ کیا تھا۔
اب فیس بک نے بھی واٹس ایپ میں کئی فیچر کے ساتھ عین یہی فیچر متعارف کروائے ہیں لیکن کرائسس رسپانس فیچر کے کئی حصے ہیں جن میں واٹس ایپ انٹی گریشن بھی شامل ہے ۔ اس میں لوگوں کے اولین تجربات کی معلومات کی شیئرنگ، ڈیٹا کے پھیلاؤ، بحران کے نقشوں اور مقامات کی نشاندہی جیسے اہم فیچر بھی شامل ہوں گے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: نوبیل انعام کا اعزاز پانے والے سوئزرلینڈ کے ماہرِ فلکی طبعیات ڈاکٹر ڈیڈیئر کولیز کا کہنا ہے کہ ہمیں زمین پرموجود آب و ہوا میں تبدیلی کا بحران دور کرناہے
حال ہی میں نوبیل انعام کا اعزاز پانے والے سوئزرلینڈ کے ماہرِ فلکی طبعیات ڈاکٹر ڈیڈیئر کولیز نے کہا ہے کہ انسانیت کو دیگر سیارے بسانے سے قبل پہلے اپنے گھر یعنی زمین کی فکرکرنی چاہیے۔
اسٹاک ہوم میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح تخلیق نہیں کیا گیا کہ ہم دوسرے سیاروں پر جی سکیں اور یہی بہتر ہے کہ ہم اپنے وقت اور توانائی کو درست کرنے میں صرف کریں۔
انہوں نےمزید کہا کہ ستارے اور سیارے بہت دور ہیں اسی بنا پر بہت جلد ہی زمین کو خیرباد کہنے کی کوئی سنجیدہ امید نہیں ہے، ہمیں زمین پر موجود آب وہوا میں تبدیلی کا بحران دور کرنا ہے نہ کہ زمین سے فرار ہو کر دوردراز خیالی دنیاؤں پر جانے کی کوشش کرنا ہے۔