اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت میں 7 پنجگور اور جیوانی میں 4 جبکہ کوئٹہ میں1ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کے بعد سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر دالبندین میں 2 ، جبکہ بارکھان، قلات اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ ،زیارت،لسبیلہ، تربت، دالبندین، خضدار اور ژوب کے ساحلی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے ۔
اسلام آباد: اقوام متحدہ نے 31 اکتوبر 2003 کو ایک قرارداد کے ذریعے 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کاعالمی دن منانے کی منظوری دی تھی
جس کے بعد ہر سال کی طرح 9دسمبر کو ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے منایا جاتا ہے
اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں کر پشن اور ناانصافی کے خاتمہ اور ہرکام میرٹ کے مطابق چلانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں بڑھتی ہوئی ما یوسی اور ناامیدی کو ختم کیا جائے اورقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے تا کہ کرپشن کی مکمل روک تھام ہو سکے
۔ اس دن کی مناسبت سے قومی احتساب بیورو اور دیگرتنظیموں کی جانب سے سیمینارز ، واکس اور مباحثوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
کرپشن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کا مسئلہ بن چکا ہے،بدعنوانی اور ناانصافی کے خاتمہ اور ہر کام میرٹ کے مطابق چلانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں بڑھتی ہوئی ما یوسی اور ناامیدی کو ختم کیا جائے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائےتیسری دنیامیں وسائل کی کمی کے باعث لوگ کرپشن کا سہرا لیتے ہیں، بدعنوانی کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بناتے ہیں، کرپشن کی ایک وجہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی اور بے راہ راوی ہے۔
بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے اس ناسور کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اب لوگ بدعنوانی کے مرتکب ہو کر بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتے بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں-وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور اختیارات کے ناجائز استعمال نے سماجی اور معاشرتی اسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچایا ہےاور انسانی ومذہبی اقدار کو پامال کرکے رکھ دیا ہے
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 26 کھرب ڈالر سالانہ کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں جبکہ 10 کھرب ڈالر رشوت کی شکل میں ضائع جاتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا کہ عالمی جی ڈٰ پی کا 5 فیصد سالانہ کرپشن کی نذر ہوتا ہے ۔یو این ڈی پی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں امداد سے 10 گنا زیادہ رقم کرپشن کا شکار ہوجاتی ہے
بلا شبہ بہت با مقصد اور فوری سمجھ میں آنے والا پیغام ہے مگر کیا ہم سب اس پہ عمل بھی کرتے ہیں ؟ یہ ایک ایسا سوال ہے Say no to curruption
جس پہ ہر ذی روح کو غور کرنے کی ضرورت ہے ۔
مانیٹر نگ ڈیسک: بلیک بیری سام سنگ اور آئی بی ایم کے اشتراک سے ایک نیا اور محفوظ ٹیبلٹ بنا رہا ہے، جسے اس سال ہی لانچ کر دیا جائے گا۔ اس ٹیبلٹ کی قیمت 2380 ڈالر ہوگی۔سیکو ٹیبلٹ(SecuTablet) کہلانے والا یہ ٹیبلٹ سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 10.5 کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔ اس ٹیبلٹ میں سیکو سمارٹ(Secusmart) انکرپشن ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔یہ ٹیکنالوجی اب بلیک بیری کی ملکیت ہے جس نے پچھلے جولائی میں سیکو سمارٹ کو خرید لیا تھا۔
جرمنی اور کینیڈا کی حکومتیں، جاسوسی سے بچنے کے لیے ، اس وقت بھی سیکو سمارٹ ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں۔اس پراجیکٹ میں آئی بی ایم کا کام وہ سافٹ وئیر دینا ہوگا جس کی وجہ سے صارفین نہایت محفوظ انداز سے ذاتی اور کاروباری ایپلی کیشن کو الگ الگ کر سکیں ۔کوئی بھی شخص جو اینڈریوڈ استعمال کر سکتا ہو وہ اس ٹیبلٹ کو بھی استعمال کر سکے گا۔
مانیٹرنگ ڈیسک : ہمارے ہاں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص زیادہ کھانا کھالے یا بدہضمی کا شکار ہو تو اسے برے برے خواب آتے ہیں لیکن سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی اس تحقیق میں برے خوابوں کو مفید قرار دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے ماہرینِ اعصابیات نے 100 سے زائد رضاکاروں پر تحقیق کرنے کے بعد کہا ہے کہ وہ لوگ جنہیں برے خواب دکھائی دیتے ہیں، وہ آنے والے دنوں میں حقیقی دنیا میں درپیش مسائل کا سامنا کرنے کےلیے بہتر طور پر تیار ہوتے ہیں۔
اس تحقیق کے دوران پہلے مرحلے میں حساس ای ای جی (دماغ کی سرگرمی ناپنے والے آلے) کی مدد سے 18 رضاکاروں کے دماغوں میں نیند کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کا مطالعہ کیا گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ ’’انسولا‘‘ اور ’’سنگولیٹ کورٹیکس‘‘ نامی دو دماغی حصے بھی خوف کے احساس پر ردِ عمل دے رہے تھے اور ان میں سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں۔
شہر قائد میں فلسفہ، ادب، ثقافت، موسیقی، شاعری اور مزاح کے ساتھ علمی اور ادبی سرگرمیوں سے مہکتی 12 ویں عالمی اردو کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کے تحت کراچی میں ہونے والی 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس میں بھارت، امریکا، چین، جرمنی ، برطانیہ اور پاکستان سے سیکڑوں ممتاز شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی۔
عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز نامور صحافی، ادیب اور شاعروں نے سیر حاصل گفتگو کی، اس موقع پر معروف اینکر سہیل وڑائچ اور انور مقصود کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا۔
کانفرنس کے آخری روز سوشل میڈیا اور اردو کے عنوان سے سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سینئر صحافی وسعت اللہ خان اور اویس توحید نے حاضرین سے گفتگو کی، ایک اور سیشن میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
مانیٹرنگ ڈیسک: آپ کی آنکھوں کےسامنےچھپاواٹس ایپ کاحیرت انگیزفیچر جس سے آپ اب تک انجان ہیں۔مزیدار بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کا یہ دلچسپ فیچر ہماری آنکھوں کے سامنے ہی موجود ہے۔ اس فیچر کے ذریعے جان سکتے ہیں کہ آپ نے کتنی بار میسجز، تصاویر، سٹیکرز، ویڈیوز اور دیگر چیزیں ارسال کی ہیں۔
اگر آپ اینڈرائڈ صارف ہیں تو اس فیچر کو جاننے کیلئے سب سے پہلے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں،وہاں سے آپ سیٹنگز میں جائیں اور ڈیٹا ایںڈ اسٹوریج یوزرز کو کلک کریں، اس کے بعد سٹوریج یورز کا آپشن دبائیں۔
اس کے بعد آپ کئ سکرین پر کانٹیکٹ لسٹ آجائے گی جبکہ ہر نام کے نیچے فائل کا حجم لکھا ہوگا۔ اس میں سب سے زیادہ مرتبہ رابطے میں رہنے والا کانٹیکٹ اور فائل سب سے اوپر ہوگی۔
اب اگر آپ کسی بھی نام پر کلک کریں تو آپ کے سامنے میسجز، فوٹوز، سٹیکرز سمیت تمام فائل کا حجم سامنے آ جائے گا۔ اس سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ واٹس ایپ پر آپ سے زیادہ رابطے میں کون رہتا ہے۔
اس جلسہ تقسیم اسناد2019 میں 13طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سند سے نوازا گیا جب کہ27طالبِ علموں میں گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے جن میں سے 19انجینئرنگ جب کہ 8بی ایس کے طالب علم ہیں۔ جامعہ سے اس برس پاس آؤٹ گریجویٹس کی تعداد 2113جب کہ ماسٹرز کی تعداد 843ہے