ھفتہ, 18 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(لاہور)لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر لگ رہاہے کہ پاکستان میں کل الیکشن ہورہے ہیں، مخالفین کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیاب ہوگی۔ کارکن اپنے دوستوں کو ہمنوا بنائیں اور اتنی بڑی فورس بنائیں کہ مخالفین کو خوف آئے۔
نواز شریف نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا اور آج لوڈ شیڈنگ کو دفن کردیا ہے، یہ آسان کام نہیں تھا، ہم مشکل کام ہی میں ہاتھ ڈالتے ہیں اور اسے پورا بھی کرتے ہیں۔ 1999 میں جب مجھے جلا وطن کیا گیا ، پاکستان میں بجلی اتنی تھی کہ ہم اسے برآمد کرسکتے تھے لیکن جب واپس آیا تو ملک میں 20 ،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی۔ شہبازشریف نے کندھے سے کندھا ملاکر میرا ساتھ دیا۔ ہم نے ڈیڑھ سال میں وہ منصوبے مکمل کیے جو 20،20 سال میں مکمل نہیں ہوئے تھے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر جگہ دہشت گردی پھیلی ہوئی تھی، ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور 4 ماہ قبل اسے ختم کردیا۔ بدقسمتی سے میرے خلاف فیصلے کے بعد پاکستان میں ترقی رک گئی ہے، کئی سال تک ہم نے یہ تماشا اور عذاب برداشت کیا ہے، کیا کبھی کوئی عدالت وجود میں آئے گی جو پرویز مشرف کا محاسبہ کرے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ بندیوں کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔
میڈیازرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لیے 8 نکاتی اصول وضع کرلیے ہیں جس کے مطابق حلقہ بندیاں عوامی سہولت اور علاقے کی یکسانیت کو برقرار رکھنے کے اصولوں پر کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں آبادی، جغرافیائی حدود، علاقائی محل وقوع، انتظامی باؤنڈریز، عوامی اور مواصلاتی سہولت پر ہوں گی جب کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن جلد ہی 5 حلقہ بندی کمیٹیاں تشکیل دے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کے لئے شہبازشریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت غیررسمی اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے اور شہبازشریف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہمارا آپس میں پیار کا رشتہ ہے اور شہبازشریف نے میری رائے سے کبھی اختلاف بھی نہیں کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب کے لئے شہباز شریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں کیوں کہ انہیں انتظامی امور کا وسیع تجریہ ہے۔ نوازشریف سے جب پوچھا گیا کہ ایک دو لوگ آپ کے نقطہ نظر سے اختلاف رکھتے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ ایک دو نہیں صرف ایک ہی ہیں لیکن وہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام تر خطرات کے باوجود شہید بے نظیر بھٹو عوام کی بھلائی اور جمہوریت کی بقا کیلیے پاکستان آئیں جہاں ملک دشمن قوتوں نے انھیں اپنے مذموم مقاصد کیلیے نشانہ بنایا اور ایک عظیم لیڈرکو غریب عوام سے چھین لیا۔
گزشتہ روز ٹنڈوآدم میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ وہ بی بی شہیدکامشن لے کرسیاست میں آئے ہیں، 2018 کا الیکشن میں پی پی کی کامیابی کاسال ہے، عوام بے نظیربھٹوکی برسی میں بھرپورشرکت کریں۔ ٹنڈو الہ یار کے تعلقہ چمبڑ میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب میں بلاول نے کہا کہ میری ماں کو آمروں نے نشانہ بنایا اور ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے ان پر کتنے خوفناک حملے کرائے مگر وہ پیچھے نہیں ہٹیں۔
بی بی شہید نے مسلسل 30 سال تک اپنی دھرتی کا دفاع کیااور استحکام جمہوریت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں۔ اسٹاف رپورٹر کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کی جانب سے چاکیواڑہ چوک فٹبال ہاؤس میں منعقدہ کارکنان کے اجتماع سے ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکنان آئندہ انتخابات کی بھر پورتیاری کریں، پیپلز پارٹی کے گزشتہ 5 سالہ دور حکومت سے پارلیمنٹ مضبوط ہوئی

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹراختر نذیر کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن الیکشن میں الیکٹرانک مشین استعمال نہیں کریں گے۔کراچی میں الیکشن کمیشن کے تحت منعقدہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن ڈاکٹراخترنذیر کا کہنا تھا کہ انتخابات 2018 کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک مشین استعمال نہیں کی جائے گی جب کہ ووٹرز کے لئے 20 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ضرورت ہوگی جن کی طباعت کے لئے ورک آرڈر تیار کرلیا گیا ہے، بیلٹ پیپرز کی طباعت سخت سیکیورٹی میں ہوگی۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے 85 ہزار 744 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 68 ہزار 286 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے، ریٹرنگ افسر کو الیکشن کی رات 2 بجے تک نتیجہ لازمی دینا ہوگا، اگر کسی حلقے میں خواتین کے ووٹ کا تناسب 10 فیصد سے کم ہوا تو نتیجہ کالعدم قرار دے دیا جائے گا اور متعلقہ پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں پولنگ دوبارہ کرائی جائے گی، اور اگر کسی نے خواتین کو حق رائے دہی سے روکنے کی کوشش کی تو اسے 3 سال قید کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا،

نئے قانون کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 میں یہ قانون شامل ہے اور الیکشن کمیشن نے اس ایکٹ کو منظور کرلیا ہے۔ ڈاکٹراخترنذیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبائی یا قومی اسمبلی کے حلقے میں اگر 2 امیدواروں کے ووٹ برابر ہوگئے تو دونوں امیدوار ڈھائی ڈھائی سال کے لئے رکن اسمبلی ہوں گے، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت دونوں امیدوار باہمی رضامندی سے پہلے یا بعد میں رکن اسمبلی بننے کا تعین کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا دُہرا معیار سامنے آرہا ہے، ان کے فیصلے نہ جانے کب آنے ہیں؟ ہمارے فیصلے تو بہت جلدی آجاتے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سسیلین مافیا اور گاڈفادر جیسے الفاظ عدالتی فیصلوں میں لکھے گئے،ہمارےلیےکچھ اورمعیارہےاوران کےلیےکچھ اور، رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دیکھیں ہم کیسے کیسے دور سےگزررہے ہیں، دھرنوں کا سلسلہ 2014سے جاری ہے، میں خاص طور پر پی ٹی آئی کی بات کررہا ہوں،

حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، دھرنوں کے باوجود ملک نے ترقی کی۔

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں منتخب نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کے لئے مخلصانہ اقدامات کئے ہماری ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں سے زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور روشن ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے میگا منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، ملک کی ترقی کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہورہی، ہمیں دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پیچھے دھکیلا گیا۔ ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اس تمام صورتحال کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور ہم اسی کارکردگی کے ساتھ 2018 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (سندھ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہرحکومت میں نوجوانوں کوروزگارفراہم کیا ہے، پیپلزپارٹی روایتی سیاسی جماعت نہیں ایک خاندان کی طرح ہے، پاکستان کوترقی پسند ملک بنائیں گے۔ ہالا میں مخدوم امین کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے عوام کی فلاح لے لیےصوبے میں سو ارب سے زائد کے منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات عوام کا بنیادی حق ہے،

ہالاکا میڈیکل کالج ایسے شخص کے نام پر بن رہا ہے جو اپنی ذات میں انجمن تھے،ہالا جیسے چھوٹے شہر میں بننے والا میڈیکل کالج یہاں کے لوگوں کو ان کا حق دے گا

،پاکستان کوترقی پسند ملک بنائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ مخدوم جمیل الزماں،آپ اورمیں ایک ہی روایت کےامین ہیں۔ مخدوم صاحب ہم آپ کوکبھی بھول نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر بنایاگیا جہاں سب کا مفت علاج ہوتا ہے۔سول اسپتال کراچی میں ٹراما سینٹرقائم کیاہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(چمن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نےچمن میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری نہیں اچھاکرکٹراچھا سیاستدان بھی ہو،یوٹرن خان کے پاس گالیوں اورموقف بدلنے کے علاوہ کچھ نہیں،ہم یوٹرن نہیں لیتے، اسفند یار ولی کا کہناتھا کہ مجھے قوم کی پرواہ ہے کسی کی پسند ناپسند کی نہیں، عمران خان کسی کونہیں بخشتے سب کوگالیاں دیتے ہیں اورآج کل انتخابات کرانے کا نیا شوشہ چھوڑاجارہاہے،وہ پارلیمنٹ کواپنی مدت پوری کرنے دیں
اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،نوازشریف کے سی پیک کے وعدے پورے کریں،انہوں نے کہا کہ ہم زرداری سے اتحاد کیاتوپشتون قوم کوخیبرپختوخوا کاصوبہ لےکردیااور قوم کواٹھارویں ترمیم دی،مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی نے بھی نوازشریف سے اتحاد کیا، انہوں نے کیا دیا؟
ا
انہوںنے کہا کہ محمود اچکزئی کو اتحادکے بدلے بھائی کےلئے گورنرکاعہدہ ملا،محموداچکزئی کونوازشریف سے اتحادکے بدلے رشتے داروں کیلئے وزارت ملی،ہمیں سمجھ نہیں آتافضل الرحمان کیوں فاٹاکے انضمام کیخلاف ہیں،اسفندیار ولی کاکہناتھاکہ جے یو آئی کے سربراہ کس کی زبان بولتے ہیں،ہم اپنا منہ بند رکھنا چاہتے ہیں،یہ فضل الرحمان کی خام خیالی ہے کہ وہ فاٹاکوصوبہ بناکرعمربھرحکومت کرتے رہیں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں مضحکہ خیز سیاست چل رہی ہے لہذا کراچی بہتری کا حقدار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کراچی کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے سیاسی جوڑ توڑ کو مضحکہ خیز اور احمقانہ قرار دے ڈالا ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی بہتری کا حقدار ہے لہذا اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی کراچی میں میدان مارے گی اور 30 سالوں سے شہر قائد پر قبضہ جمانے والوں کا صفایا کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 3 دہائیوں سے شہر پر حکومت کرنے والوں نے کراچی کی حالت کو ابتر بنا دیا ہے ، کراچی اب بہتری کا حقدار ہے اور پیپلز پارٹی ہی کراچی کی حالت کو سنوار سکتی ہے۔

 

Page 8 of 13