جمعہ, 03 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں ایک شخص کو بچانے کے لئے الیکشن بل پاس کرایا گیا،ن لیگ چاہتی ہے نواز شریف کو نا اہلی کے باوجود سسٹم میں اہل تصورکیا جائے ،ایسا لگتا ہے مسلم لیگ ن نے تصادم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مجھےقومی اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی کا علم نہیں ہے،بل کی منظوری سےمتعلق پتانہیں چلا میں اس لاعلمی کااعتراف کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا،

پیپلزپارٹی حریف نہیں جبکہ سندھ میں عمران خان پیپلزپارٹی سےلڑنےجارہےہیں،ن لیگ کا نام و نشان نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کو صرف اس بات سے دلچسپی ہے کہ چیئرمین نیب ان کی پارٹی کا ہو۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ملکی سیاست میں رواں مہینہ بھی انتہائی اہم ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات اور ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے مصطفی کمال کی سندھ حکومت پر تنقید کے ردعمل میں کہا ہے کہ نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے کے عوام اس بات سے واقف ہیں کہ سابق سٹی ناظم نے کراچی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے کے عوام اس بات سے واقف ہیں کہ سابق سٹی ناظم نے کراچی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو کتنا نقصان پہنچایا ہے، ہزاروں گھوسٹ ملازمین کی بھرتی اور وسائل کی لوٹ مار کی وجہ سے آج بھی بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں، انھوں نے مصطفی کمال کوسول اسپتال، کراچی کے جدید ٹراماسینٹر کے دورے کی دعوت دی جو پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر تعمیر کیا گیا ہے۔ سابق سٹی ناظم اپنی پرتعیش رہائش گاہ سے باہر نکلیں اور لاڑکانہ، خیرپور، گمبٹ، مٹھی اورسندھ کے دیگر شہروں کا دورہ کریں اوردیکھیں کہ پی پی قیادت نے عوام کو تعلیم اور صحت کی جدید سہولتیں فراہم کردی ہیں۔ صوبائی وزیرنے کہاکہ سابق سٹی ناظم نے دوسروں کی محنت سے شروع کیے گئے منصوبوں پر قبضہ کرکے اپنے نام کی تختیاں لگوائیں جبکہ پیپلزپارٹی نے نئی سڑکوں، بائی پاسز، انڈرپاسز کاجال بچھادیاہے، ان سہولتوں کی فراہمی کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہوئی ہے۔ ناصر شاہ نے کہاکہ کراچی میں حالیہ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی عوام کا پی پی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ لاڑکانہ میں امراض قلب کا جدید ادارہ بھرپور طریقے سے کام کررہاہے لیکن سابق سٹی ناظم کو اپنی تنگ نظری کی وجہ سے نظرنہیں آرہا۔ صوبائی وزیر نے سابق سٹی ناظم کو یاد دلایا کہ برساتی نالوں پر تجاوزات کے باعث حالیہ بارشوں میں پانی کے اخراج میں رکاوٹ سے شہریوں کا پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

ایمز ٹی وی(حیدرآباد) سینئر صوبائی وزیر خوراک اور پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سانحہ نشتر پارک، 12 مئی، 18 اکتوبر، 27 دسمبر اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے قتل کا مقدمہ پرویز مشرف کے خلاف درج کرکے وطن واپس لایا جائے،پرویز مشرف پوری قوم اور ہمارے خوابوں کا قاتلہے،27 دسمبر کو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، نواز شریف اور عدلیہ جواب نہیں دے رہے کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا گیا، وہ پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدرصغیر احمد قریشی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر پی پی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو اور دیگر بھی موجود تھے۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف پوری قوم اور ہمارے خوابوں کا قاتل ہے، مشرف نے پہلے جمہوریت کو قتل کیا‘ اب کہتا ہے بے نظیر کے قتل کا مجھے نقصان ہوا، اگر محترمہ ہوتیں تو مشرف کا جینا حرام ہوجاتا، اسی پرویز مشرف نے کہا تھا کہ وہ اتنے بے وقوف نہیں جو بے نظیر اور نواز شریف کو واپس آنے دیں، مشرف نے اپنے دور میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ دو مرتبہ کی وزیر اعظم کو پروٹیکشن نہیں دے سکتے، مشرف نے سیاسی لیڈر شپ کو برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے سانحہ نشتر پارک، 12 مئی، 18 اکتوبر، 27 دسمبر اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے افراد کے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف عدالت اس لئے نہیں جاتے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں، ہوسکتا ہے سپریم کورٹ نے مشرف کو باہر بھیجا ہو لیکن نواز شریف نے بھی اس فیصلے کو چیلنج نہیں کیا،پ27 دسمبر کو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، بے نظیر بھٹو امید بن کرکستان آئیں۔ بے نظیر قتل میں مشرف کو مفرور ملزم قرار دینا کافی نہیں انہیں پاکستان لانے کے بہت سے طریقے ہیں، تمام طریقے استعمال کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے لال مسجد میں کاروائی کی اور برقع پہنا کر کچھ لوگوں کو باہر جانے دیا گیا جو بعد میں لیڈر بن گئے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ قانون بنانا سینیٹ اور قومی اسمبلی کا حق ہے،

پیپلزپارٹی نے نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کے بل کے خلاف ووٹ دیا، انہوں نے کہا کہ اونچیاڑان اڑنے والے عمران خان نیچے آنے والے ہیں. انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد مردم شماری ہوئی ہے تو ہم ریکارڈ کیوں نہ مانگیں، شفافیت کا مطلب یہ ہے کہ چیزیں نہ چھپایء جائیں، ریکارڈ مانگ کر کوئی جرم نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں کہ مردم شماری پر اٹھنے والے تحفظات کو دیکھا جائے۔ Pervaiz Musharraf, Nisar Khor

 

 

ایمز ٹی وی (سکھر) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو ہٹانا میرا حق ہے، جو صوبہ نہیں سنبھال سکا وہ ملک کو کیا سنبھالے گا، جس سیاستدان کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ قوم کی کیا قیادت کرےگا۔ سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے ایم کیوایم سے بات کرکے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا۔ اگر ایم کیوایم ملک دشمن تھی تو ان کیساتھ کیوں بیٹھ رہے ہیں؟ تو عمران خان ٹھیک تھے یا ایم کیوایم؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری ہے، سیاسی جماعتیں اندر سے کھوکھلی اور گتھم گتھا ہیں، پیپلزپارٹی گڈا گڈی کا کھیل نہیں کھیلے گی، پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایم کیوایم کے بارے میں جو کہا اس پر وہ ان سے معذرت کریں، تحریک انصاف نے کراچی والوں کی جو دل آزاری کی اس پر معذرت کرنی چاہیے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کررہا ہے، جو سیاستدان عدالتوں اور انصاف سے بھاگتاہے وہ سسٹم سے غائب ہوجاتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)سابق صدرآصف علی زرداری پشاور کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روز ضیاءاللہ آفریدی نے ان سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان بھی کیاتھا لیکن آج حیات آباد آمد پر سابق صدر سے ملاقات کا وقت نہ ملنے پر نظریاتی جیالے آپے سے باہرہوگئے، ہنگامہ آرائی اور پارٹی قیادت کیخلاف نعرہ بازی شروع کردی۔
مقامی میڈیا کے مطابق سابق صدر زرداری حیات آباد میں گلزارخان مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے پہنچے تو نظریاتی کارکنان نے شریک پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کی تو ذمہ داران نے صاف جواب دیدیا جس پر کارکنان مشتعل ہوگئے، انہوں نے سابق صدر کی گاڑی کا راستہ روک لیا اور نعرہ بازی کرتے رہے، سابق صدر کے اندرپہنچنے کے بعد دروازہ بند کردیاگیا جس کے بعد بھی یہ کارکنان سڑک پر ”ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں مانتے“ اور ’’کھول کنڈی کھول‘‘ نعرہ بازی کرتے رہے۔
کارکنان کاکہناتھاکہ وہ سڑکوں کی سیاست کرنے والے ہیں اور ہمیشہ پیپلزپارٹی میدان میں رہی ہے ، ہم ڈرائنگ روم کی سیاست ماننے والوں میں نہیں ، زرداری سے ملاقات کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) پاکستان پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے خلاف 3 اپیلیں دائر کردی ہیں، پی پی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو ان کی عدم موجودگی میں سزائے موت سنائی جائے جبکہ بری کیے گئے پانچوں ملزمان کو بھی سزائے موت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف 3 اپیلیں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائرکی گئی ہیں، ایک اپیل پرویزمشرف، دوسری رفاقت حسین اور تیسری اعتزاز شاہ کے خلاف دائرکی گئی ہے۔ تینوں اپیلیں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔
اپیلیں دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو دھمکیاں دی تھیں،بینظیر نے ای میل میں بھی لکھا کہ سکیورٹی خدشات ہیں ، بی بی شہید نے واضح لکھا تھا کہ اگرکچھ ہوا توذمے دار پرویزمشرف ہوگا۔بینظیر بھٹوکی سکیورٹی ختم کردی گئی تھی جس کے باعث پوائنٹ بلینک رینج سے بی بی شہیدکو گولی ماری گئی۔ اگر مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو ان کی عدم موجودگی میں انہیں سزائے موت سنائی جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ انہوں نے انسداددہشت گردی دفعات کے تحت اپیلیں دائرکی ہیں، جن ملزمان کو بری کیاگیاہے ان کوبھی سزائے موت دینے کی اپیل کی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی( اسلام آباد) کورٹ نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل خارج کردی۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے بیگم کلثوم نواز کے خلاف اپیل واپس لے لی ۔ جسٹس گلزاراحمد کافیصل میر کے وکیل سے استفسارکیا کہ آپ نے تین اعتراضات اٹھائے، ثبوت نہیں دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ آپ کے پاس دیگر فورم موجود تھے، عوام کے مینڈیٹ کی عزت کریں۔

 

 

ایمزٹی وی(سکھر)اپوزیشن لیڈر خورشیدژشاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سندھ میں جو نشستیں حاصل کیں اب وہ ان سے بھی ہاتھ دھوئے گی
تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوکرکٹ توآتی ہے مگرسیاست کرنا ابھی سیکھنا ہے انہیں مزید سیاست سیکھنی پڑے گی وہ جلد سیاست سیکھ لیں گے۔ عمران خان نے جلسے کیے تو کچھ لوگ ان کی پارٹی میں آگئے جس پر انہیں لگا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے، پی ٹی آئی نے سندھ میں جو نشستیں حاصل کیں اب وہ ان سے بھی ہاتھ دھوئے گی۔
سندھ پولیس کے سربراہ اے ڈی خواجہ کی آئی جی سندھ کے عہدے پر بحالی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کا معاملہ میڈیا نے اٹھایا اور آگے بھی یہی ہوگا ہمیں آئی جی کے معاملے پر تحفظات ضرور ہیں لیکن ہم عدالت کےحکم پر عمل کررہےہیں۔
آزادی کپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ سندھ کے بڑے شہروں میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے، انٹرنیشل کرکٹ میچوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا جائے گا اور کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بین الاقوامی مقابلے کرائے جائیں گے اس وقت سندھ میں امن کی صورتحال باقی صوبوں سے بہتر ہے۔
 

 

 

 

ایمزٹی وی (نوڈیرو)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی۔
بلاول بھٹو زرداری سے نوڈیرو ہاؤس میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداران نے ملاقات کی، اس موقع پررکن قومی اسمبلی فریال تالپور اور میر نادر مگسی بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے وفود میں شامل کارکنوں کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں-
 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی بریت میثاق جمہوریت کے مک مکا کا ثبوت ہے۔ لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو نیب کیسز سے بری کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں، قوم کو ان کی بریت کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آصف زرداری کی اربوں روپے کی جائیداد بیرون ملک پڑی ہے اس کے باوجود نیب سے آصف زرداری کی بریت میثاق جمہوریت کے مک مکا کا ثبوت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرسپریم کورٹ کے نیچے جے آئی ٹی نہ بنتی تونواز شریف بھی بری ہوچکےہوتے، نیب میں ٹرائل کا کہا گیا تو جی ٹی روڈ پر معصوم بن کر کہنے لگے کہ مجھے کیوں نکالا گیا۔ تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب پاکستانیوں کیلئےٹیسٹ کیس ہے جس میں دیکھنا ہوگا کہ اس میں قانون کی بالادستی ہوگی یا ڈاکو راج ہوگا جب کہ یاسمین راشد کا مقابلہ کلثوم نواز کے ساتھ نہیں بلکہ ریاست کے ساتھ ہے۔

 

Page 13 of 46