جمعہ, 03 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی (حیدرآباد) سینئر صوبائی وزیرخوراک اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کراچی کے شہداء کو سلام پیش کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد آرہے ہیں جہاں وہ تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے. حیدرآباد میں رونقیں اپنے عروج پر ہیں اور حیدرآباد کے عوام پیپلز پارٹی سے والہانہ محبت کا اظہار جلسے کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہٹڑی بائی پاس پر ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ گاہ سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے بتایا کہ جلسہ گاہ کے لیے بنایا جانے والا اسٹیج 160 فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا ہے جبکہ اسٹیج کے عقب میں اسکرین بھی آویزاں کی جائیگی اور ساؤنڈ سسٹم بھی لگایاجائیگا تاکہ دور تک عوام اپنے لیڈر کو دیکھ اور سن سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ 40 ہزار سے زائد کرسیاں جلسہ گاہ میں موجود ہوں گی، اس موقع پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اگر کارنر میٹنگ کرے تو بھی ہزاروں لوگ ہوتے ہیں۔

سیکورٹی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم سیکورٹی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے جانثار وں پر انحصار کرتے ہیں جبکہ 18 اکتوبر سانحہ کارساز میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح شہیدوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر اپنی قائد شہید بینظیر بھٹو کو محفوظ رکھا۔

اس موقع پرپی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر علی نواز شاہ رضوی، راشد ربانی، صدر پی پی پی ضلع حیدرآباد صغیر قریشی اور دیگر صوبائی عہدیداران بھی موجود تھے۔

 

ایمز ٹی وی (حیدرآباد) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ٹنڈوجام کے علاقے راہوکی پہنچے جہاں انہوں نے حیدرآباد کی ڈویژنل انتظامیہ کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو،صوبائی وزیر فیاض بٹ،صوبائی وزیر امداد پتافی کے علاوہ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد مگنیجو،ڈی آئی جی حیدرآباد،ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز بھی موجود تھے۔

اجلاس میں 18 اکتوبرکو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے پی پی پی کے جلسے سے متعلق سیکورٹی پلان اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلسے میں عوام کے لیے ٹریفک کاموثر پلان تشکیل دیں تاکہ ٹریفک کی روانگی متاثر نہ ہو۔ ا

جلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ کراچی،حیدرآباد سمیت سندھ بھر سے آنے والے عوام کے لیے علیحدہ علیحدہ پارکنگ کا انتظام کیا جائے۔ صوبائی وزیر جام خان شورو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو جلسے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) اٹھارہ اکتوبرکوحیدرآباد میں ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پیپلزپارٹی کی رہنما ایم این اےفریال تالپور کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا اجلاس زرداری ھاوس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو وقار مہدی ،راشد ربانی، سعید غنی اور دیگرنے شرکت کی، پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے اجلاس میں فریال تالپور کو 18 اکتوبر کو حیدر آباد جلسہ کے تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں جیالے اپنے قائد کے استقبال کے لئیے بےتاب ہیں۔ اس موقع پر فریال تالپورکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 2018 کے انتخابات میں پتہ لگ جائے گا کہ سندھ کے عوام کس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ بھٹو کے جیالے ہر جگہ پی ٹی آئی کو شکست دیں گے اورسندھ سے پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن اصلاحات بل 2017 کی منظوری پر چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی اور 17 سیاسی جماعتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن اصلاحات بل 2017 کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے بعد عدالت نے بل کی منظوری پر چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب کرلیا۔ اس کے علاوہ ن لیگ ، پی پی اور پی ٹی آئی سمیت 17 سیاسی جماعتوں سے بھی جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو 13 نومبر کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے عمران خان کے خطاب پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے نانا نے سندھ مدرسہ بنایا‘عمران خان کے والد کرپشن پر نکالے گئے .

خان صاحب عدالتوں کے اشتہاری ہیں ‘وہ کرپشن چھپانے کیلئے اپنی سابقہ بیوی کے پیچھے چھپ رہے ہیں ‘ عمران خان کو چاہیے کہ آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے آپ سے سوال کریں کہ وہ ہیں کون؟

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی شاندار سیاسی تاریخ ہے۔ ان کے والد سندھ کے بڑے صنعت کار تھے اور ان کا کاروبار قیام پاکستان سے بھی پہلے تھا۔ آصف علی زرداری کے نانا محترم نے سندھ مدرسہ الاسلام قائم کیا جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی تعلیم حاصل کی جبکہ عمران خان کے والد کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سرکاری ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ سعید غنی نےعمران خان کے حوالے سے کہا کہ ایسا شخص جس سے گھر سنبھالا نہیں گیا ملک کیا سنبھالے گا‘جس نے سیتا وائٹ سے انصاف نہیں کیا عام لوگوں سے کیا انصاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکہ بند کرپٹ اور ٹھگوں کے جھرمٹ میں عمران خان سیاسی بازی گری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو اس الزام میں ڈیڑھ سال جیل میں رکھا گیا کہ ان کے اسپتال میں دہشتگردوں کا علاج ہوا تھا جبکہ عمران خان نے خود اپنی زبان سے اعتراف کیا کہ ان کے اسپتال میں عالمی دہشتگرد طالبان کا علاج ہوا تھا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ عدالتوں نے عمران نیازی کو اشتہاری قرار دیا، وہ عدالتوں میں حاضر ہونے کی بجائے دندناتے پھر رہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ جعلی خان بنی گالا کے حوالے سے اپنی سابقہ بیوی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (پشاور) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا، جب پتہ نہیں تھا تو وزیر اعظم ہاؤس کیوں چھوڑا؟ میاں صاحب آپ نکالنے والوں کے خوف سے نکلے ہماری وجہ سے نہیں۔ پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں عمران خان اور نواز شریف جیسے لوگ آتے ہیں، قوموں کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے اور اپنے بچوں کو نوازشریف اور عمران خان جیسے لوگوں سے بچا کر رکھنا چاہیے۔ نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آپ نے بہت کمایا، اب یورپ جا کر مزے کریں، اگر جیل جانا چاہتے ہیں تو بسم اللہ ہے۔ آصف زراری نے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کپتان صاحب کا کوئی قصور نہیں وہ معصوم کرکٹر ہیں، وہ روزانہ ٹی وی پر تصویر کے شوق میں پھنس گئے ہیں، اگر عمران خان وزیراعظم بن گئے تو پتہ نہیں کیا کریں گے۔ عمران خان خیبر پختونخوا میں ڈینگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے نیا پاکستان کیسے بنائیں گے۔ آصف زرداری نے کہاکہ جب ہم نے ملک سنبھالا تواس وقت بھی کچھ ایسے ہی حالات تھے جوآج ہیں مگرہمارے ساتھ سیاسی قوت تھی اور ہم نے اس وقت کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کو ہم نے نوکریاں دیں مسلم لیگ (ن) والوں نے انہیں نکال دیا ہم ان کے خلاف عدالت میں گئے۔ پیپلزپارٹی کی ہمیشہ شناخت رہی کہ ہم نے لوگوں کو روزگا دیا، ان کا بس چلتا تو یہ پورا پاکستان ہی بیچ دیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ ہائی کورٹ میں سینٹرل جیل کے حوالدار امین کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کااعترافی بیان اور جے آئی ٹی رپورٹ پیش کردی۔ عزیربلوچ نے اپنے بیان حلفی میں بتایا کہ اس نے 2003 میں رحمان ڈکیٹ گروپ میں شمولیت اختیار کی، رحمان ڈکیٹ کی ہلاکت کے بعد گروپ کی کمان سنبھالی اور پھر پیپلزامن کمیٹی کے نام پر مسلح دہشت گردی گروپ بنایا۔ عزیربلوچ نے اعتراف کیا کہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے 2008 سے 2013 تک مختلف ذرائع سے اسلحہ خریدا جو مختلف افراد پشین اور کوئٹہ سے اسمگل کرکے کراچی لاتے تھے۔

اسمگل کئے گئے اسلحے کو پولیس مقابلوں، تھانوں پر حملوں، سیاسی جلسوں، مظاہروں اور دیگر تخریب کاری کی کارروائیوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔

عزیربلوچ نے بیان میں کہا کہ پولیس افسران کی تعیناتی اور بھتہ وصولی کے لئے علیحدہٰ مسلح گروپس بنائے گئے تھے جس میں ملانثار، استادتاجو، سہیل ڈاڈا اور سلیم چاکلیٹ سمیت دیگر افراد کی معاونت حاصل تھی۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے اعتراف کیا کہ اس نے سینٹرل جیل کے حوالدار امین عرف لالہ کو 2011 میں بدلہ لینے کے لئے قتل کیا جب کہ غازی خان، شیرافضل خان اور شیراز کو بھی میں نے ہی قتل کیا اور پھر ان کی لاشوں کو تیزاب کے ذریعے مسخ کردیا گیا۔

عدالت نے 6 نومبر تک ایس ایس پی سے کیس کی پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی.

 

 

ایمز ٹی وی(سندھ) سینئر صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونے والا پیپلزپارٹی کا جلسہ سندھ کی تاریخ بدل دے گا، ماضی میں بھی سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی سندھ سمیت پورے ملک کے عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے ، نواز شریف کی حکومت کو عدلیہ نے ختم کیا، اس میں پیپلزپارٹی شامل نہیں۔

ان خیالات کا اظہار نثار احمد کھوڑو نے ٹنڈو محمد خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور بخاری ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونے والا پیپلزپارٹی کا جلسہ سندھ کی تاریخ بدل دے گا، سندھ کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا، ملک میں جب بھی انتخابات کا سال آتا ہے تو سندھ میں عوام کے مسترد کردہ لوگ مختلف ناموں سے اتحاد بنا کر پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرتے ہیں، لیکن سندھ کے عوام ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو مسترد کر دیتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، جس کی مثال کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ہیں، آئ انتخابات میں بھی سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے اور سندھ کا آئندہ وزیر اعلیٰ بھی پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا. 

نہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پیپلزپارٹی سے بیوفائی کی جس کی پاداش میں آج انہیں برے دن دیکھنا پڑ رہے ہیں، اگر نواز شریف جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلتے تو آج انہیں ان حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور سندھ ا کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا . اس موقع پر ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، جنرل سیکریٹری، خرم کریم سومرو، عزیز ہالیپوٹو، ڈسٹرکٹ چیئرمین سید ذیشان شاہ، وائس چیئرمین شیر امین لاکھو، میونسپل چیئرمین سید شاہنواز شاہ،سید کشف شاہ ، نور محمد ویسریو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

دریں اثنا شاہ پورچاکر سے نمائندے کے مطابق سروری جماعت ضلع سانگھڑ کے صدر انجینئر سعید خان ڈاہری نے یوسی حاجی دائم خان دھامراہ کے گوٹھ یارو ڈاہری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور سروری جماعت ایک آواز ہیں، ہم اپنی سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم جمیل الزمان کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے 18 اکتوبر کو ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے .

اس موقع پر سروری جماعت کے رہنماؤں عبدالحمید منگھار، یوسی دائم دھامراہ کے چیئرمین علاؤالدین، حاجی محمد یامین، نورل گاھو، غلام انور ڈاھری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (بونیر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں،ایک خاندان کی چوری چھپانے کیلئے ملک تباہ کیا جا رہا ہے ، دوبارہ سڑکوں پر نکلنا پڑے گا، نوازشریف اور زرداری بڑے ڈاکو ہیں، اسمبلی نے قانون منظور کیا ہے کہ چور، ڈاکو اور جھوٹا شخص بھی پارٹی سربراہ بن سکتاہے ،آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پی پی کو شکست دیکر پورے ملک میں تبدیلی کا انقلاب لائیں گے ۔بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ۔ عمران خان نے کہا کہ ایک آدمی کرپشن چھپانے کے لئے اداروں ، ملک اور قوم کو تباہ کررہا ہے ،عدلیہ اور فوج پر نواز شریف کے حملوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ منی لانڈرنگ کی سزا سے بچ جائیں۔اگر سزا ہوگئی تو تمام جائیدادضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد ہوجائیں گے ،وہ کرپشن بچانے کے لئے فوج کو بدنام کررہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ قوم تب اٹھتی ہے جب وہ اپنا کردار ٹھیک کرتی ہے ۔ جس قوم کے لیڈر صادق اور امین ہوں وہ قوم عظیم بنتی ہے ۔ اسمبلی نے قانون پاس کیا ہے کہ جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے صرف ادارے تباہ نہیں کئے بلکہ قوم کی اخلاقیات تباہ کیں۔ قومیں کبھی بمباری یا شکست سے تباہ نہیں ہوتیں بلکہ اخلاقیات ختم ہونے ے تباہ ہوتی ہیں۔ ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جارہا ہے ہمیں عوام کے پیسے کی حفاظت کرنی ہے ، کبھی کسی کرپٹ لیڈر کو حکومت میں نہیں آنے دینا، قوم فیصلہ کرلے ہمیں ظلم کا مقابلہ کرنا ہے ۔لگتا ہے پاکستان کو بچانے کے لیے ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔

نااہل نواز شریف کو ابھی بھی اپنا وزیراعظم کہنے والے شاہد خاقان عباسی شرم کرو ،شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔عمران خان نے کہا کہ 2018 میں سارے پاکستان میں انقلاب آئے گا ،یہ تبدیلی کا انقلاب ہوگا،2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی تحریک انصاف سے شکست کھائیں گی ،ہم اپنی حکومت کے ابتدائی چار سالوں کے دوران ہی پاکستان کی نصف غربت ختم کر دینگے

۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے تبدیلی کا انقلاب شروع کرنے کا موقع دیا۔ پرویز خٹک نے لوگوں کے لئے کچھ کیا ہوگا اس لئے لوگ تالیاں بجا رہے ہیں، چار سال میں خیبرپختونخوا میں غربت آدھی ہوگئی،ماضی میں کامیابی نہیں ملی لیکن اب بونیر پی ٹی آئی کا ہوگا۔ فضل الرحمن اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔ ان کو مولانا کہنا پسند نہیں کرتا ،

زرداری اور نواز شریف قوم کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، ڈیزل دونوں کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف کے آنے تک ہر پاکستانی پر35 ہزار قرضہ تھا، اس وقت ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا قرضہ ہوگیاہے ۔چوروں اور ڈاکوؤں کی کرپشن کی قیمت عوام غربت سے ادا کرتی ہے ۔ کرپٹ مافیا نے پاکستان پر قبضہ کیا ہوا ہے ، ان سب کی ایک کوشش ہے کہ ملک میں احتساب نہ ہو ۔پاکستان میں بجلی اور گیس پورے برصغیر میں سب سے زیادہ مہنگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اور مسلم ممالک میں بادشاہت آگئی، جمہوریت میں میرٹ اور بادشاہت میں خون کار شتہ ہے ، اسی بنیاد پر جمہوریت نے بادشاہت کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ میرٹ ہو تو بلاول بھٹو اور مرادسعید کا کوئی مقابلہ نہیں، مراد سعید میرٹ پر اوپر آیا۔ پیپلز پارٹی میں میرٹ ہوتا تو بلاول اوراعتزاز احسن میں کیا مقابلہ ہے ۔

اگر مسلم لیگ ن میں میرٹ ہوتا تو ڈپٹی وزیر اعظم مریم نواز اور ڈپٹی وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا چوہدری نثار سے کیا مقابلہ تھا ،بلاول پاکستان کے کسی حصے میں ایک کلو میٹر چل کر نہیں گئے اور لیڈر بن گئے ، بلاول بھٹوانگریزی لہجے میں اردو بولتے ہیں،حمزہ شہباز اور مریم نواز کا کیا میرٹ ہے ۔

بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی میں جدوجہد کی مشکلیں برداشت کیں، ذوالفقار علی بھٹو بڑے لیڈر تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 45 فیصد بچے خوراک کی کمی کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ ہر سال ایک ہزار ارب روپے منی لانڈرنگ سے باہر چلے جاتے ہیں۔ نوازشریف اور شہباز ارب پتی بن گئے ، ان کے بچے بھی ارب پتی بن گئے ۔ اسحاق ڈار کے والد سائیکلوں کی دکان چلاتے تھے ، آج بیٹا اربوں پتی ہے ،اس موقع پرجمشید خان اورفاروق خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی،عمران خان نے دونوں کو خوش آمد ید کہا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی، انہوں نے سینیٹ سے انتخابی ایکٹ کی منظوری پر متحدہ اور پی ٹی آئی کے کردار پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے تحریک انصاف اور ایم کیوایم پاکستان پر کڑی تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات بل کی سینیٹ سے منظوری میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کےکردار کی تحقیقات ہونی چاہئیں، دونوں جماعتوں نے سینیٹ میں اپنی غلطی چھپانے کے لیے کل احتجاج کیا۔

اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ تین مرتبہ رابطہ کرنے پر بھی پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کے لیے نام تجویز نہیں کیے اور ایم کیوایم نے بھی رابطے کے باوجود نام نہیں دیا، اگر یہ چیئرمین نیب کا نام نہ دیں تو میں رک نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کا تقرر 8 اکتوبر سے قبل کرلیا جائے گا اور اس حوالے سے آج وزیراعظم سے ملاقات کرکے ناموں کا تبادلہ کروں گا۔

 

Page 12 of 46