منگل, 09 جولائی 2024

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانوی مشیر قومی سلامتی مارک لائل گرانٹ نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر برطانوی مشیر قومی سلامتی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔

 

ایمز ٹی وی(نوشہرہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں سے کھلی جنگ ہے ،

انہوں نے اسٹیٹس کوکے خلاف جہاداوربغاوت کا اعلان کرتے ہوئے خارجہ پالیسی کو مسترد کر دیا۔

نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے دوروزہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے اسٹیٹس کو اوراس کے حامیوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

امیرجماعت اسلامی نے سوال کیا کہ کیا سندھ ،خیبرپختونخوا اوربلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں۔ اگریہاں ترقی نہیں ہوئی تواس میں کس کا قصورہے؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جس میں الیکشن ہوتےہیں ، انتخابات سے قبل ہرپارٹی میں الیکشن ضروری ہیں ۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی توتعلیم اورصحت کی سہولتیں مفت فراہم کریں گے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پاناما لیکس پر اپنی غلطی کا اعتراف کرلے۔قوم کی نظریں اس اہم ایشو پر سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔

 


ایمزٹی وی (راولپنڈی)بھارت مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد جذبہ آزادی کی لہر کو دبانے میں ناکام ہوا تو اس نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے اور اب اس نے ورکنگ باؤنڈری پر بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاہم یہاں بھی پاکستان نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر چک امرو گاؤں کے شمال میں صبح 9 بجے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی منہ توڑ جوابی کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے چند روز قبل لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا جب کہ بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان شہید اور خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 


ایمزٹی وی(مانٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر دوسری مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
پاک فوج نےعالمی سطح پراپنی برتری ثابت کرتے ہوئے برطانیہ میں ویلز آرمی کا سالانہ کیمبرین پٹرول مقابلہ ایک مرتبہ پھرجیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ دنیا بھر میں سب سے مشکل سمجھی جانے والی مشقوں میں پاک فوج کےجوانوں نے فولادی قوت برداشت کا مظاہرہ کیا اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ کیمبرین پٹرول فوجی مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں جس میں 140 ملکوں کے فوجی شریک ہوتے ہیں جب کہ پاک فوج نے2010 میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی) پاکستان آرمی کی میزبانی میں جسمانی پھرتی اور جنگی صلاحیتوں کے اظہار کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغازکل ہو گا۔

coas3

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غیر ملکی افواج کی ٹیموں کی پہلی بین الاقوامی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ 2016 ء کا آغاز 18 اکتوبر سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں 370 فوجی حصہ لیں گے۔ چھ روزہ مقابلوں سے قبل اعلیٰ فوجی افسران کی موجودگی میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔

Special Services Group joint training with US Special Forces

ایونٹ میں شرکت کے لئے نیپال، برطانیہ، قازقستان، سری لنکا، چین، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا اور مالدیپ کے دستے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین، آسٹریلیا، امریکا، ترکی، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی۔


ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی کا دورہ کیا اوراگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹرکا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ایل او سی پر فارمیشن کمانڈر نے تفصیلی بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے جذبے،کنٹرول لائن پر نگرانی کے کڑے نظام اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال نے کیا۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان اور روس کے درمیان پہلی مشترکہ فوجی مشقیں، فرینڈ شپ دو ہزار سولہ جاری ہیں، دونوں ممالک کی افواج دہشتگردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں تو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں دفاعی تعلقات کے نئے دورکی بھی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔


russia military drill 690x370

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تاریخ کی پہلی پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں اس عزم کا عملی ثبوت ہیں

russia2

افغانستان کے بارڈر کے قریب پہاڑی علاقے میں ہونے والی ان مشقوں میں دونوں ممالک کے ایک سو فوجی جوان حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کے دوران جہاں ہیلی کاپٹرز سے رسے کی مدد سے دشمن کے علاقے میں اترنے کی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا وہیں موبائل نیوی گیشن، جاسوسی اور پیغام رسانی کے مختلف ذرائع بھی استعمال کئے گئے۔1045625808

دونوں ممالک میں پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی پہلی پاک روس فوجی مشقوں کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ایمز ٹی وی ( راولپنڈی ) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پربین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا،

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ افتخار آباد ،کوٹلی اور کیل سیکٹر پر بدھ کی شام کو شروع ہوا جو بغیر وقفے کے رات گئے تک جاری ہے۔

پاک فوج نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گزشتہ روز جس ٹینک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اس کے بارے میں تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر اسی لیے ڈیزائن کر کے بنایا گیا تھا۔

دوسری طرف کراچی میں گزشتہ روز عزیز آباد سے برآمد کیے جانے والےاسلحے اور گولہ بارود کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

بھاری مقدار میں اسلحہ کہاں سے آیا؟

اسلحہ کی برآمدگی کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اور مقدمے کی تفتیش میں آگے جاکر اس میں ریاست سے بغاوت کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔

اسلحے کی فارنزک بھی پاک فوج کرے گی۔رات گئے ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے دفتر میں رات گئے عزیز آباد کے گھر سے برآمد اسلحہ کو محفوظ جگہ رکھنے کے لئے پاک فوج کے حوالے کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

ذرائع کے مطابق تمام ہتھیاروں سے ایک یا دو گولیاں فائر کی جائیں گی جنھیں فرانزک کے لئے بھیجا جائے گا۔


ایمزٹی وی(کراچی)عزیز آباد کے مکان سے ملنے والے اسلحے کو ڈی آنی جی ویسٹ کے دفتر سے 2 ٹرکوں کے ذریعے آج صبح پولیس کی سخت نگرانی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی 6 موبائلیں بھی ٹرکوں کے ساتھ تھیں جن میں حساس اور مہلک قسم کے ہتھیار رکھے گئے تھے۔

پولیس کی زبردست کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں مہلک ہتھیار برآمد

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دهماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لئے پاک فوج سے مدد مانگ لی ہے، اس کے علاوہ فوج اسلحہ کے گیج اور اس کی شناخت میں بهی مدد فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر پانی کے ٹینک میں چھپائی گئی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اسلحے کی اتنی بڑی کھیپ شہر میں اس سے قبل پہلے کبھی نہیں پکڑی گئی۔