منگل, 09 جولائی 2024

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث مزید 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، دہشت گردوں پر ٹرائل کے دوران جرم ثابت ہوا اور ان میں سے6 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ یہ تمام دہشت گرد ملک کے مواصلاتی نظام اور اسکولوں کو تباہ کرنے سمیت کیپٹن جنید، کیپٹن نجم ریاض راجہ اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں حنیفہ، تیراہ گل، محمد ولی، خائستہ گل، علی رحمان، فضل علی، محمد علی، ناصرعلی، خیال جان اور پائیوجان شامل ہیں۔ خائستہ محمد ولدعبدالجلیل تحریک طالبان پاکستان کا رکن تھا اور اس کے حملے میں حوالدار مقصود، سپاہی راشد اور وسیم کی شہادت ہوئی، خائستہ گل نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول زنگی اور پی ٹی سی ایل ٹاور بھی تباہ کیا جب کہ دہشت گرد علی رحمان، فضل واحد اور محمد علی کا تعلق بھی تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور تینوں دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں حوالدار منیر احمد، سپاہی ساجد شہید ہوئے۔

دہشت گرد نثارعلی ولد دمساز خان تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا اور یہ بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، اس نے ایف سی کے سپاہی فضل ملک کو شہید کرنے کا اعتراف بھی کیا، خیال جان ولد سیال جان لشکر اسلام کا متحرک رکن رہا اور اس نے شہری عبداللہ اور خاصہ دار فورس کے اہلکار سمید خان کو قتل کیا، پایو جان ولداصل جان لشکر اسلام کا دہشت گرد تھا اور اس نے حملہ کرکے سپاہی قاسم رضا کو شہید کیا تھا۔
لا

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی افسران، جوانوں اور جنگی ہیروز سے ملاقاتیں کیں اور جنگ میں لڑنے والے سابق فوجیوں اور رینجرز اہلکاروں کے ساتھ دن گزرا جب کہ اس موقع پر انہوں نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے ہیروز کی طرح پاک فوج کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے، پاک فوج اپنے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے آزمائی گئی ہے جس نے ہمیشہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سب سے زیادہ سخت جان فوج بن چکی ہے جو اپنی جنگی مہارت کی وراثت اور روایات رکھتی ہے۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب بھی پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اور روایتی جنگ کے لیے تیار ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے مردم شماری میں تاخیر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ، سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا فوج کی عدم دستیابی کی وجہ سے مردم شماری نہیں کرائی جا سکی تاہم اگر فوج دستاب ہوئی تو مارچ یا اپریل 2017ءتک مردم شماری کا آغاز کر دیا جائے گا۔

جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ حکومتی تحریر محض دکھاوا ہے،حکومت واضح اور ایک تاریخ بتائے ۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ سارے کام فوج نے کرنے ہیں تو اداروں کی کیا ضرورت ہے؟ کوئی ایمرجنسی ہو تو فوج کو طلب کر لیا جاتاہے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے مارچ اور اپریل 2017ءکی دی گئی مشروط حکومتی تاریخ مسترد کر دی گئی ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پورا ملک ایک قیاس پر چل رہا ہے،”سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کرانا تو اسے بند کر دیتے ہیں“ ۔ہم انصاف نہیں دے سکتے تو ادارے کی بھی کیا ضرورت ؟ ۔

انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا اٹارنی جنرل سے کہا کہ ہر بڑی سیاسی جمود کے حق میں ہے، مردم شماری نہ ہونا موجود ہ اور سابقہ حکومتوں کی ناکامی ہے تاہم لوگوں کو بیوقوف بنائیں نہ پیسہ ضائع کریں ۔ اب بھی کہہ دیں مردم شماری کرانا حکومت کے بس کا کام نہیں۔ مرد م شماری کرائی تو اسمبلیوں کی سیٹیں بڑھانا پڑیں گی۔”مرد م شمارنہیں کرانی تو ادارہ شماریات بند کردیں “۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ مردم شماری کرنا آئینی تقاضا ہے ، شرط نہیں لگائی جا سکتی ۔آبادی کے اعدادوشمار ہی معلوم نہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)لاہورہائی کورٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے درخواست سماعت کے لیے قبول کر لی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گردی میں نمایا ں کمی آئی ہے لہذا پالیسیوں کے تسلسل کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا عہدے پر رہنا ضروری ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں، کیا کرسکتے ہیں اور ہماری قابلیت کیا ہے جب کہ مودی کو ہماری بات بھی سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔

زرائع کےمطابق ایوان صدر میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں صحافیوں نے آرمی چیف سے کئی سوالات کیے جس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ نریندی مودی باز نہیں آرہے جس پر آرمی چیف نے کہا کہ مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں، کیا کرسکتے ہیں اور ہماری قابلیت کیا ہے جب کہ مودی کو ہماری بات بھی سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک صرف باتوں تک تھی اور بھارت کو اپنے دعوؤں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ جس روز ایل او سی پر ہمارے 7 جوانوں کی شہادت ہوئی اسی دن ہم نے بھارت کے 11 فوجی بھی مارے اور ہمیں پتا ہے کہ بھارت کے 40 سے 44 فوجی مارجاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی طرف ہر شہادت کو اون کرتے ہیں لیکن بھارتی فوج وردی میں ہونے والی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتی، انہیں مرد بننے کی ضرورت ہے، لہٰذا بھارتی فوج مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہلاک فوجیوں کا بتایا کرے۔

جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اچھا کام کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آج ہم نے 6 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل استعمال کیا جسے مغربی سائیڈ پر بھی استعمال کیا جاچکا ہے، ہم نے مغربی بارڈر پر جو حاصل کیا اسے ضائع نہیں کرسکتے۔ جب آرمی چیف سے سوال کیا گیا کہ آپ کے فریش رہنے کا راز کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر اللہ کا خاص کرم اور مہربانی ہے

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کا ہر شہید قومی ہیرو ہے ،ملک کی سلامتی اور آزادی کیلئے دی جانے والی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا کیونکہ کشمیری عوام کسی قیمت پر بھارت کا قبضہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر پیر سید مرتضیٰ گیلانی ،راجہ ثاقب مجید ،خواجہ محمد شفیق،شیخ مقصود احمد ،یاسر نقوی ،راجہ ولید عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے ،بعد ازاں سردارعتیق احمد نے یہاں اسلام آباد حفظ اسکول کی پہلی دستارفضیلت کانفرنس بسلسلہ تکمیل حفظ قرآن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ناقابل بیان مظالم کر رہی ہے، بھارتی حکومت دیوار پر لکھا پڑھنے میں ناکام ہو چکی ہے، بھارتی مظالم کےخلاف کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی افسوس ناک ہے، ایل اوسی پر کشیدگی کا مقصد دنیا بھر کی نظر کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا ہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے، دفاع وطن کے لیے جان دینے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایل او سی پر بھاری اسلحے کا استعمال بھی شروع کردیا ہے تاہم پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 7 جوان شہید ہوئے جب کہ بھارت ایل او سی سمیت ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس سے جانی نقصان بھی ہورہا ہے اور ایل او سی پر بھاری اسلحے کا استعمال بھی شروع کردیا ہے تاہم پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی حکومت ہے، بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی پر قابو پانے میں ناکام ہے اور کشمیریوں کی پوری نسل بھارت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے، حالیہ بھارتی مظالم سے 100 سے زائد کشمیری شہید ہوئے لہذا عالمی برادری مسلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی بھی مارے گئے جب کہ متعدد چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 7فوجی شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7فوجی شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دوسری جانب بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک اڑی حملے کے بعد بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 178 خلاف ورزیوں میں 19 سویلین شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی دفتر خارجہ نے کئی بار انڈیا کے سفارکاروں کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے بھی اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر فائر بندی معاہدے کیی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(گوادر)گوادر بندرگاہ سے پہلا پائلٹ ٹریڈ کارگوروانہ ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاک فوج نے سی پیک کیلئے الگ سیکیورٹی ڈویژن بنا دیا ہے اور سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں امن و امان بہتر ہو گیا ہے ۔

انہوں نے سی پیک کے چینی قافلے کو پاکستان پہنچنے پر خوش آمدید بھی کہا اور پاکستان زندہ باد بلوچستان پائندہ با دکا نعرہ لگاتے ہوئے خطاب ختم کر دیا ۔