منگل, 09 جولائی 2024

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات دی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہےکہ زخمیوں کو نکالنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں اور معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد یقینی بنائی جائے۔

ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں پاک آرمی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، 50 فوجی اور 2 میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے جہاز کےذریعے زخمیوں کا انخلا ممکن نہیں تاہم ہیلی کے ذریعے امدادی کاموں کی کوشش کی جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) وادی تیرہ خیبر ایجنسی میں شہید ہونے والے سپاہی جہانگیر خان ولد ایوب کو آبائی گاﺅں داسخریم داری میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا شہید کے جنازے میں ڈپٹی کمانڈر80بر یگیڈ کرنل عاصم و دیگر عسکری قیادت سمیت علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔

سپاہی جہا نگیر خان وادی تیرہ خیبر ایجنسی میں 7نومبر 2016کو آئی ڈی بلاسٹ میں شہیدہوا۔ ڈپٹی کمانڈر80بریگیڈ کرنل عاصم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر میں پھول چڑھائے شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے ملک اور قوم کی بقاءاور سلامتی کے لئے اپنی جان قربان کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے میرے چار بیٹے ہیں وہ بھی وطن عزیز کی دفاع کے لئے اپنی جان قر بان کر نے کے لئے تیار ہیں ۔شہید کے پسماندہ گان میں ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کی ریزیلینٹ رسپانس مشقوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مشقوں کے انعقاد اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا جبکہ انہوں نے سیکیورٹی کانفرنس کی بھی صدارت کی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کراچی میں امن وامان کی بہتری پر فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں امن کی بحالی تک آپریشن جاری رکھا جائے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں

 

ایمز ٹی وی(لندن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بدلہ قصاص سے کم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، فریقین میں میچ فکسڈ ہوچکا ہے، پاناما لیکس کا جنازہ نکلے گا۔ کرپٹ حکمرانوں کو کلین چٹ دے دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بدلہ قصاص سے کم کسی صورت قبول نہیں کریں گے،نیوز لیک کمیشن کا سربراہ سلطنت شریفیہ کا ملازم ہے، پاناما لیکس کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور نیوز لیکس میں انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔

اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں طاہرالقادری نے کہا کہ کرپٹ حکمران ڈرائی کلین ہوں گے، نیوز لیک کمیشن کے سربراہ شریف فیملی کی ذاتی تنخواہ پرہیں تو کیا انصاف کی توقع کی جائے؟ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان آرمی کو بھی پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں اور ملکی سالمیت کے ساتھ مذاق کررہے ہیں

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے اورکامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا جب کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔58223ecde6530

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کی سینٹرل کمانڈ کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، پاک فوج کے سربراہ نے رات اور سحر کے آپریشنز دیکھے۔

COAS7

ترجمان کے مطابق سینٹرل کمانڈر کی جنگی مشقوں میں پہلی بار ورچوئل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا استعمال ہوا جب کہ مشقوں میں ملکی ساختہ مائن ڈسپنسنگ سسٹم کا پہلی بار مظاہرہ کیا گیا جس کے ذریعے میدان جنگ میں بارودی سرنگیں بچھائیں جاتی ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے، کامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا اور ملکی ساختہ سسٹم کی شمولیت سے خود انحصاری میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھیمہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں میں فوجی مشقوں کے جائزے کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں،دشمن کو اسٹریٹیجک غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،مشقوں نے اپنے مقاصد حاصل کرلئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت کے باوجود ہماری صلاحیتوں کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے،فوجی مشق سے حربی تیاریوں سے متعلق ہمارا اعتماد بڑھاہے،مسلح افواج کے عزم ،ہمت اور کارناموں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، ہم نے خود کودشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار رکھا ہوا ہے،دشمن جان لے ہم بالخصوص مغربی سرحدپردہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مکمل تیارہیں۔

آرمی چیف نے رات کھاریاں کے قریب فیلڈ ایریا میں گزاری،آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے رات اورصبح کے آپریشنزکامعائنہ کیا۔

 

 


ایمزٹی وی(روالپنڈی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کو سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں ثابت ہونے پر فوجی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں فضل حق ولد شاہ داد، فضل الرحمان ولد فضل کریم، رحمت سعید ولد اسماعیل خان، بخت ولی ولد عمل خان، نذیر احمد ولد اللہ داد، زاہد خان ولد کتاب شاہ، عمر سعید ولد حضرت سعید اور جاوید خان ولد فقیر گل شامل ہیں۔ یہ تمام دہشت گرد مختلف سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمر سعید سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا جبکہ ساجد ولد ابراہیم خان نے پشاور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں فائرنگ کر کے ایک خاتون کو ہلاک اور 2 مسافروں کو زخمی کیا تھا۔ دہشت گرد فضل حق کالعدم تحریک طالبان کا سرگرم کارکن تھا جس نے 4 پولیس اہلکاروں کو اغواءکر کے ان کے ہاتھ کاٹے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد فضل الرحمان نے میجر احسان سمیت دیگر جوانوں کو شہید کیا تھا۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے اب تک دہشت گردی کے 197 مقدمات کا فیصلہ آیا ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی مشقوں کا دورہ کرنے کیلئے کھاریاں اور گوجرانوالہ پہنچ گئ آئی ایس پی آرکے مطابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کھاریاں اور گوجرانوالہ میں جاری فوجی مشقوں کا دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مشقوں کے مقاصد اور ہائی ٹیک وار روم پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ انہوں نے رات کو فیلڈ مشقوں کا بھی معائنہ کیا ۔ فیلڈ مشقیں وسطی و جنوبی کمانڈ کے تحت جاری ہیں ۔مشقوں کا مقصد آپریشنل منصوبہ بندی اور تیاری کو بہتر بنانا ہے ۔سینٹرل کمانڈ کی پیدل فوج اور پنجاب رینجرز نے بھی مشقوں میں شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دورے کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی بہترین تربیت ، پیشہ وارانہ مہارت اور جذبہ قابل تعریف ہے ۔ اس موقع پر کور کمانڈر گرجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق ، کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر درانی اور لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ بھی موجود تھے ۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیمبرئین پٹرول مشقوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی دستے کو مبارک باددے دی اور کارکردگی کو بھی سراہاہے ۔
پاک فو ج کے ادارہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق کیمبریئن پٹرول مشقوں میں فوج کی ٹیم نے گولڈمیڈل حاصل کیا، مشقوں میں دنیا بھر سے 122 ٹیموں نے حصہ لیا، کیمبریئن پٹرول سخت ترین فوجی مشقیں تصورہوتی ہیں،جس پر آرمی چیف نے بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹیم کو سراہا اور مبارک باد پیش کی ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی پر امریکہ کا موقف بھی آگیا اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف رواں ماہ ریٹائرہونے جارہے ہیں اور پاک فوج کے اگلے سربراہ سے متعلق افواہیں گردش میں ہیں ۔ایسے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاکہ نئے آرمی چیف کا فیصلہ پاکستان کی حکومت نے کرنا ہے ، حکومت پاکستان کی طرف سے لیے جانے فیصلے پر امریکہ تبصرہ نہیں کرناچاہتا۔

یادرہے کہ جنرل راحیل شریف رواں ماہ ریٹائر ہونے جارہے ہیں ،انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران دہشتگردی کیخلاف لڑنے کی وجہ سے خاصی شہرت کمائی اور کئی لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ ضرب عضب کے تناظر اور جنرل راحیل شریف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنہیں توسیع دی جائے جبکہ دوسری طرف خود آرمی چیف ملازمت میں توسیع لینے کی خواہش نہیں رکھتے ۔